سب سے اول میں وضاحت دوں گی عشق کی تو میرے پہلوۓ نظر میں جو چیز آپ کو دیگر سے زیادہ متوجہ کرے اور آہستہ آہستہ یہ وابستگی یہ attraction بڑھتی چلی جاۓ تو درجہ عشق کو فروغ ملنے لگتا ہے وہ شعر ہے نہ یہ زرہ زرہ سی رفاقتیں (اس سے آگے مجھے کبھی یاد نہیں رہا اور اتنا کبھی بھولا نہیں) مطلب یہی کہ
The first phase of love is attraction
کبھی کبھی یہ وابستگی بہت حد کو چھو جاتی ہے تو کبھی زیادہ نہیں تو تھوڑی ضرور ہوتی میں نہیں مانتی دنیا میں کوئی ایسا ہے جسکو عشق کی رمق نہ پہنچ سکی ہو ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے ۔
اب اسکی strategies ہوتی ہیں جسکو ہم عشقِ حقیقی اور عشقِ مجازی کہتے ہیں ۔
عشقِ حقیقی عشق کی خالص ترین قسم جو دنیاوی و اخروی نجات کا وسیلہ ہے اپنے رب سے لو لگانے سے بہتر اور کوئی عمل ہی نہیں ہاں اس میں حقوق و فرائض ہاتھ سے چھوٹنے نہ پائیں اب دوسری طرف ہے عشقِ مجازی تو یہ بھی ایک حد تک حقیقت رکھتا ہے مگر میرا ماننا ہے کہ اسکو اپنے جائز اور محرم رشتوں کےلئے ہی رکھنا بہترین امر ہے آپکی محبتوں کا مستحق صرف آپکا رب اور آپکے محرم رشتے ہیں اور کوئی نہیں بعض اوقات یوں بھی ہوتا کہ عشقِ مجازی عشقِ حقیقی کا باعث بنتا وہ آپنے سنا ہوگا درد کا پہلا د نکال دو تو رد بنتا ہے اور آخری نکالو تو در جب محبوب کے در سے بندہ رد کیا جاتا تو درد اٹھتا اور یہ درد اس در پر لے جاتا جہاں کوئ رد نہیں ہوتا ۔
میری نظر میں تو عشق کا اتنا سا کلیہ ہے رب سے کرو جس سے رب نے کیا اس سے کرو پھر اپنے محرم رشتوں سے کرو اور ہاں خود سے بھی کرو آپ خود بھی اہم ہو۔
Views:2,266
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “Ishq e Haqeqi o Mizaaji” Cancel reply
یہ کہانی دو جنریشنز کے بارے میں ہے۔ ایک تب کی جب پاکستان معرض وجود میں آیا۔ اور ایک دور حاضر کی۔ وطن سے محبت کے یکساں جذبات رکھنے والے دو جنریشنز کے دو لوگ۔ حب الوطنی کے رنگوں سے لبریز افسانہ
ایک ڈاکٹر اٹھائے گی پردہ ایک طوائف کی زندگی سے ، بنے گی کسی کی فلاح کا ذریعہ ،لائے گی کسی کی زندگی کو راہ راست پر،، ہر موڑ پر احساس ہو گا حقیقت کا ،کہانی مکمل ہو گی شناسائی پر
ایک لڑکی کی سامنے آۓ بغیر گم نام لڑکی کا تخلص لیے معاشرے میں موجود برائیوں اور تلخ سچائیوں کا تذکرہ کر کے معاشرے کی اصلاح کرنے کی کوشش۔کڑوی باتیں، سوچنے پر مجبور کرنے والے گہرے الفاظوں کے ساتھ سچائی کی نمائندگی کرتی ایک انجان لڑکی کے خطوط۔
Reviews
There are no reviews yet.