Kaanch Sa Dill written by Syeda Noor Ul Ain
یہ کہانی عینا اور واسک کی ہے….
عینا جو کہ بہت ہی خوش مزاج اور اپنے خوابوں کو بہت زیادہ اہمیت دینے والی لڑکی ہے-
اور وہی دوسری جانب واسک دل کا نرم احساس کرنے والا وقت کی اہمیت کو جاننے والا اور اپنے کام میں میں ہر وقت مشغول رہنے والا لڑکا ہے-
یہ کہانی ہر تعلق کی اہمیت کا بتاتی ہے…
جہاں عینا کا تعلق اپنی بہن اور اپنے خاص دوستوں کے ساتھ اس قدر بہترین ہوتا ہے کہ اسکے مشکل حالات میں یہی خاص لوگ اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور اسہی طرح واسک کا تعلق اپنے بھائ کے ساتھ بہت ہی بہترین ہوتا ہے….
اور اسہی طرح کہانی کے دوسرے پہلو میں آپکو دیکھنے کو ملے گا کے تعلق جب ٹوٹنے لگتے ہیں تو انسان کیسا بکھرتا ہے اور اہم سے اہم ترین تعلق بھی کتنے کمزور پڑجاتا ہے….
پھر اسہی کہانی میں آپکو آگے یہ بھی دیکھنے کو ملے گا کہ آج کے اس دور میں بھی لڑکیوں کے لئے آنے والے رشتوں کے معاملات کس طرح سے ہوتے ہیں اور کیسے ایک لڑکی کو اکیلے بہت کچھ سہے جانا ہوتا ہے-
واسک کا کردار ہمیں یہ بتاتا ہے کہ امیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ خدا کی عطا کردہ نعمتوں کو اپنی جان کر قابض بنے رہیں….
اور اسہی طرح عینا کا کردار ہمیں یہ بتاتا ہے کہ جو غلط ہے وہ واقعی غلط ہے اور پھر سب کے لئے ہی غلط ہے یہاں عمر جینڈر یا پھر امیر غریب کا کوئی فرق نہیں ہے-
اسہی طرح نوجوانوں کے لئے تعلیم کی اہمیت اور وقت کی قدر کے ساتھ اپنی حدود میں رہنا بھی بہت ضروری ہے….
اور عینا کا کردار جہاں کھل کر جینے والا ہے تو وہی واسک کا کرادر اپنی خواہشوں کا اپنے ہی اندر دبائے رکھنے والا ہے….
مزید کہانی کو جاننے کے لئے ناول کی ہر قسط لازمی پڑھے….
Syeda Noor Ul Ain is a Social Media writer and now her Novels/Novelette (Kaanch Sa Dill) are being written with Novels Hub. Novels Hub is a new platform for new or well-known Urdu writers to show their abilities in different genres of Urdu Adab.
Regards
Novels Hub
Reviews
There are no reviews yet.