Novels

Yeh Mosiqi Ki Kitab Nahi , Yeh Aik Tarz e Zindagi Hai by Adn Hassanat

یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ہمیشہ یہ کہتی ہے کہ اسے موسیقی سے کوئی خاص دلچسپی نہیں، لیکن حقیقت میں ہر گانا اس کے موڈ اور احساسات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کہانی میں اس کی روزمرہ زندگی، اس کے خیالات، اور ایک لڑکے کے ساتھ اس کی ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ دکھائی گئی ہے۔ یہ ناول مزاح، جذبات اور relatable لمحات کا خوبصورت امتزاج ہے۔

Hulm Novel by Ramiza Hafsa

 یہ کہانی ہے انابیہ کی۔ایک ایسی لڑکی جو حالات کی سختیوں اور سماجی رکاوٹوں کے باوجود اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کی جستجو میں ہے۔ “حلم” محض ایک خواب نہیں بلکہ ایک سفر ہے اپنی پہچان بنانے کا اور ان تمام زنجیروں کو توڑنے کا جو انسان کو آگے بڑھنے سے روکتی ہیں۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی داستان ہے جو اپنی ہمت اور استقامت سے اپنی تقدیر خود لکھنے کا عزم رکھتی ہے۔

Qalam e Azal Short Stories by Muniba Shahbaz

Qalam e Azal has a 12 Short Stories in it written by Muniba Shahbaz.
قلمِ ازل” ایک ایسی کتاب ہے جس میں بارہ کہانیاں شامل ہیں۔
یہ کہانیاں ہر کردار کے اپنے رب تک کے سفر کی داستان سناتی ہیں۔
ہر کردار زندگی کی الجھنوں، آزمائشوں اور اندھیروں سے گزرتے ہوئے
آخرکار اپنے حقیقی سکون کو پا لیتا ہے۔
یہ اُن روحوں کی کہانی ہے جو شر کے راستوں کو چھوڑ کر خیر کی طرف لوٹ آتی ہیں،
اور پھر اپنے رب کی محبت میں اپنی منزل پا لیتی ہیں۔
یہ صرف کہانیوں کا مجموعہ نہیں،
بلکہ ایک ایسا سفر ہے
جس کی ہر راہ، ہر موڑ اور ہر منزل
اللہ تک جا پہنچتی ہے

Kehakshan Novel by Palwasha Rehman

 لیکن ایسا کیوں ہے کہ اسے اپنی چیزیں اپنے مقام سے ہٹی ہوئی لگتی ہیں اور اکثر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اسے کوئی دیکھ رہا ہے۔ زوہیب کمال پر سحر عالم کا اثر گہرا ہے وہ اس سے پہلی نظر میں ہی محبت کرنے لگا تھا لیکن کیا یہ واقعی محبت ہے؟ ان سب کے علاوہ ایک لڑکی ہے جو عام لوگوں سے بہت مختلف، بہت عجیب ہے۔شاید خطرناک بھی جذبات سے عاری، اسے نہ کسی سے کوئی ہمدردی محسوس ہوتی ہے نہ کسی پر ترس آتا ہے لیکن وہ کچھ جاننا چاہتی ہے، آخر محبت ہے کیا؟ اور اس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ لیکن آخر یہ لڑکی ہے کون؟

Mah Gazeeda by Kainat Jameel Abbasi

کچھ خواہشیں گناہ نہیں ہوتیں، مگر زمانہ اُنہیں معاف نہیں کرتا۔
کبھی ایک چاند کو دیکھنے کی آرزو، انسان کو ایسی شب کے سپرد کر دیتی ہے جس کے بعد زندگی پہلے جیسی نہیں رہتی۔
ماہ گزیدہ ایک خاموش دل، گھٹے ہوئے ماحول، اور اُن اَن کہے خوفوں کی حکایت ہے جو بظاہر معمولی دکھائی دیتے ہیں، مگر رفتہ رفتہ روح پر اپنے نقوش ثبت کر جاتے ہیں۔
یہ افسانہ خواہش اور پابندی، معصومیت اور اندیشے، نیز چاندنی اور تاریکی کے درمیان معلق ایک ایسی کیفیت کو بیان کرتا ہے جسے ہر شخص پڑھ تو سکتا ہے، مگر پوری طرح محسوس نہیں کر پاتا۔

Raqsam Novel Episode 1 by Syeda

کہانی ہے سفیدی اور سیاہی کے ملاپ کی لیکن اس ملاپ سے جو رنگ بنتا ہے،وہ ہے گہرا سرمئی۔
کہانی ہے ڈار خاندان عرف ڈارز کے سیاہ راز کی۔ڈارز میڈیکل کے تہہ خانے میں بنی،ڈارز کی سرد جہنم کی۔
کہانی ہے مسیحا کی جو نجات دہندہ ہے،بیماروں اور بےکسوں کیلئے۔
کہانی میں دوستی اور محبت کے رنگ بھی نمایاں ہیں لیکن ہر جذبے کیلئے رنگ فقط ایک اور وہ گہرا سرمئی یعنی ایسا سرمئی کہ جس میں سیاہی غالب ہے۔

Hum Yousef e Zaman The Episode 1 by Fatima Noor

“ہم یوسفِ زماں تھے” ایک سماجی اور رومانوی ناول ہے جو معاشرتی مسائل، انسانی جذبات اور محبت کی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ کہانی مختلف کرداروں کی زندگیوں، ان کی جدوجہد، خوابوں اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ ناول محبت، قربانی، خود شناسی اور معاشرے کی تلخ حقیقتوں کو پیش کرتا ہے۔

Marjaan Novel Part 2 by Mahreen Saeed

اس کہانی میں آپ کو ایسے کردار نظر آئیں گے جنہیں بہت سے قدم پہ سمجھ نہیں آتی ان کی جنگ خود سے ہے ، جذبات سے ہے ۔ دنیا سے ہے یا دوستی سے ہے؟
یہ کہانی بقا کی ہے ۔
بقا کی جنگ ایسی جنگ ہوتی ہے جس میں کچھ لوگ ہار جاتے ہیں کچھ جیت جاتے ہیں ۔ اور یہ کہانی جنگ جیت جانے والوں کے نام ہے ۔
1 8 9 10 557