Novels

Novel Woh Neelam Pari by Muhammad Ali

چار بھائی، جو زندگی جینے کے فن کو سیکھنے کی کوشش میں جذبات، ذمہ داریوں اور اپنے اردگرد کی دنیا پر قابو پانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ طاقت اور اتحاد کے باوجود ان کی زندگیاں ادھوری محسوس ہوتی ہیں۔ انہیں دولت یا اختیار کی نہیں، بلکہ ایسی عورت کی ضرورت ہے جو ان کے بکھرے ہوئے گھر میں سکون، نظم اور محبت لا سکے۔
ایسے ہی ایک نازک موڑ پر ایک پراسرار عورت ان کی زندگی میں داخل ہوتی ہے۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ وہ ایک پری ہے، جس پر اپنی اصل شناخت ظاہر نہ کرنے کی پابندی عائد ہے۔ وہ ایسے راز اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے جو سب کچھ بدل سکتے ہیں۔
کیا انسان اور پری ایک ہی دنیا میں ساتھ رہ سکتے ہیں؟
کیا محبت ان کے درمیان پل بنے گی، یا پھر یہی محبت ان کی زندگی کا سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوگی؟

Novel Neem o Shab by Rabia Ali Khan

یہ کہانی ہے اُن چار روحوں کی، جنہوں نے عمر کے اُس نازک موڑ پر خزانوں کے رنگ دیکھے جب ہاتھوں میں ابھی خوابوں کی کلیاں تھیں۔ وہ معصوم دل، جو محبت اور بھروسے کی بنیاد پر دنیا کو سمجھنا چاہتے تھے، اپنوں کی چالوں، سازشوں اور خود غرضیوں کا شکار ہو گئے۔ قسمت نے اُن کے بچپن سے ہی آزمائشوں کی راہیں بچھا دیں، مگر ہر کوشش کو ناکام بناتے ہوئے خوشی کا راستہ ڈھونڈ لیا۔ یہ قصہ اُن لوگوں کا ہے جنہوں نے وقت سے پہلے دکھ جھیلے، مگر پھر بھی دلوں میں امید کا چراغ بجھنے نہ دیا۔

Novel Safar e Visal by Rabia Ali Khan

“سفرِ وصال” میرے جذبات، احساسات اور تخیل کا وہ عکس ہے جسے میں نے نہایت خلوصِ دل سے رقم کیا ہے۔ اس ناول کی بنیاد ایک ایسے خواب پر رکھی گئی، جو میں نے تاج محل کے حسن اور اس کی تاریخ میں پنہاں محبت کی لازوال داستانوں کو دیکھ کر دیکھا تھا۔
تاج محل… صرف ایک عمارت نہیں، میرے لیے ایک جذبہ ہے۔۔محبت، فراق اور وصال کی گواہی دیتا ہوا ایک حسین سنگِ مرمر، جس نے میرے خیالوں کو ایک نئی سمت دی۔ اسی عظمت سے متاثر ہو کر اس کہانی کا بنیادی خاکہ تشکیل پایا، لیکن دورانِ تحریر دو ایسے کردار وجود میں آ گئے، جن کا تصور میرے ذہن میں ابتدا میں ہرگز نہ تھا۔ ان میں سے ایک “شہرام شاہ” کا کردار ہےجسے لکھتے ہوئے میرے اندر ایک عجیب سی کشمکش رہی۔ ایک طرف اس کی تحریر نے لطف دیا، تو دوسری جانب کئی لمحے ایسے بھی آئے جب اس کے جذبات کو لکھتے ہوئے دل بوجھل ہو گیا۔

Kese Dilayen Yaad Ehd e Wafa Unhen by Shumaila Hasan

مزاح، محبت، دوستی، حسد، اور انتقام کے رنگوں سے مزین یہ ولولہ انگیز داستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔
زندگی ہم سے بہت سے امتحانات لیتی ہے اور ان امتحانوں پر ہمارا رد عمل دنیا اور آخرت میں ہماری جگہ کا تعین کرتا ہے۔ ایسے ہی بہت سے امتحان اس ناول کے کرداروں نے بھی جھیلے لیکن سب کا مختلف رد عمل آپ کے دل میں اپنی مختلف جگہ بنائے گا۔
فکشن ناول عام طور پر محبت کے موضوع پر ہی لکھے جاتے ہیں۔ یہاں بھی محبت کو ہی موضوع بنایا گیا ہے لیکن محبت کے ساتھ عزت نفس کی کیا حیثیت ہے یہ پیغام اس ناول کے ذریعے آپ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
بظاہر یہ ایک مرڈر مسٹری ہے لیکن در حقیقت اس قتل سے ملنے والی کڑیاں بہت سے ایسے راز کھولتی نظر آئیں گی جن کا اندازہ قاری کو پورے ناول کے دوران نہیں ہو سکتا۔

Dua e Hadi Episode 5 by Khadija Zaheer

اِس کہانی کے بارے میں، میں آپکو زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی چند الفاظ میں تو بلکل نہیں یہ کہانی خود اپنا آپ منوائے گی۔ میں بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ اِس کہانی میں موجود ہر کردار پرفیکٹ ہےدوسروں کے لیے۔ اتنا پرفیکٹ جتنا کہ ایک انسان ہو سکتا ہے۔ یہ کمزور کرداروں کی کہانی نہیں ہے۔ اِس میں موجود کوئی کردار بیچارہ اور بے کس نہیں ہے۔ یہ وہ  کردار ہیں جنہیں ہم اپنی حقیقی زندگیوں میں آئیڈیالائز کرتے ہیں جن کے بارے میں ہمارا تصور کہتا ہے کے یہ پرفیکٹ ہیں۔ ہر کام میں بہترین۔۔۔۔۔ پر کیا حقیقت میں کوئی اتنا مکمل ہوتا ہے؟؟؟
یہ میری پہلی کہانی نہیں ہے میری پہلی کہانی اِس سے بہت مختلف تھی یہی کردار یہی حالات مگر انت بلکل مختلف۔ مگر یہ کردار اپنی کہانی مجھ سے بہتر جانتے تھے اور آج جو کہانی آپ پڑھنے جا رھے ہیں وہ میری پہلی کہانی سے بہت مختلف ہے۔ اگر میں یہ کہوں کے اِن کرداروں نے خود کو لکھا ہے تو یہ غلط نا ہو گا۔
یہ کہانی اُمید ہے۔۔۔ کیسے ؟؟ یہ آپ پڑھ کر جانیں گے۔
امید کروں گی آپکا اِن کرداروں کے ساتھ سفر بہترین رہے اور آپ اِن کی غلطیوں سے سیکھیں۔  پرفیکٹ انسانوں کی غلطیاں ؟ عجیب ہے نا؟  یہی مسئلہ ہے ہمارا ہم کچھ انسانوں کو اتنا پرفیکٹ سمجھ لیتے ہیں کہ اُن سے غلطی کرنے کا حق بھی چھین لیتے ہیں۔ غلطیاں تو سب ہی کرتے ہیں بس وہ غلطی نہیں کرنی چاہیے جو کرتے ہوئے گناہ لگے۔۔۔۔ کیونکہ غلطیوں کی معافی مل جاتی ہے گناہوں کے کفارے مشکل ہوتے۔
اس کہانی میں ہم اسماعیل کی بات کریں گے.. پتا ہے اسماعیل کون ہوتا ہے؟ وہ جسے رو رو کر بڑی دعاؤں کے بعد حاصل کیا جائے اور پھر اس پر آزمائش آ جائے۔ ہم سب کی زندگی میں ایک اسماعیل ہوتا ہے جس سے ہمیں بڑی محبت ہوتی ہے جسے ہم بہت دعاؤں سے حاصل کرتے ہیں اور پھر اُسے اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔ اور معلوم ہے جب آپ اللہ کی راہ میں اپنا اسماعیل قربان کرتے ہیں تو اللہ اُسے لوٹا دیتا ہے یہی سیکھیں ھم اس کہانی میں۔ اُمید کرتی ہوں آپکو یہ کہانی پسند آئے گی۔
1 7 8 9 557