آزمائشوں کا نیا قصہ، کٹھن راستوں کا جہان۔
صبر و شکر کی کہانی، محبت کی انوکھی داستان”
اس کہانی کا مختصراً خلاصہ:
“ساری پریشانیوں کے پیچھے بہت سی حکمتیں اور مصلحتیں چھپی ہیں، اِس لیے پریشان ہونا چھوڑ دیں، اللہ سے جُڑے رہیں، اللہ سے مدد مانگتے رہیں،
اور صبر سے اللہ کے فیصلوں کا انتظار کریں”
یہ کہانی ہے مفرہ اور جازم کی دو کزنوں کی جن میں بھائی بہن والی عقیدت تھی۔اس کہانی میں رشتوں کی بقاء کی خاطر کیسے وہ اپنی ہی چھوٹی عمر کے لڑکے سے نکاح سے رضامند ہوئی۔یہ ناول دوستی کے دوغلے پن کو کھول کر سامنے لائے گا۔
یہ ناول ایسی لڑکی کی ہے جوکینسر کی مریض تھی۔۔۔۔۔۔وہ کبھی کبھی مایوس ہو جاتی تھی اپنی بیماری سےلیکن کسی انسان کے عشق نے اسے جینا سیکھا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہ کہانی اس لڑکی کی بھی ہے جس کا محبوب تلخ مزاج اور اناپرست ہےلیکن اسکے عشق نے اسکی انا کو ہرا دیا۔۔۔۔۔۔۔
یہ کہانی ایک انتہائی جنونی آدمی کی ہے جو اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے اور اس کہانی کو لکھنے کا مقصد لوگوں کو محبت کے حوالے سے حرام اور حلال میں فرق سکھانا اور لوگوں کو پردے کی اہمیت بتانا ہے
“تحمّل عشق ” جس کا مطلب ہے کہ(محبّت میں صبر کرنا) ” یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کے ارد گرد گھومتی ہے جس کی خوبصورتی اُسکے لیے عذاب بن جاتی ہے ایک ایسا عذاب جو بھی اُسکی لپیٹ میں آئے جل کر خاکستر ہو جائے بہت کم ہوتے ہیں جو ایسے عذاب کو سہ پاتے ہے اور صبر اور محبّت سے اللّٰہ کی آزمائش میں سرخور ہو جاتے ہیں وُہ کیا کہتے ہیں حسن تو ہمیشہ حجابوں میں ہی محفوظ ہوتا ہے اسلام میں عورتوں پر پابندی لگائی ہے وُہ اسکو قید کرنے کے لئے نہیں بلکہ اُسکی حفاظت کے لئے لگائی ہے کاش ہم سمجھ جائے
کہانی روم اور لاہور دو شہروں کی ہے۔ کہانی میں خون اور خوشبو کو بڑے خوبصورت انداز میں پوٹرے کیا گیا ہے۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہانی بے شک پرانے وقت کی ہے مگر اس کا تعلق آج کے معاشرے سے ہے۔ لاہور مجھے دل سے بہت پسند ہے اور اپنی کہانیوں میں مختلف زاویوں سے اسے بیان کرتی ہوں، اس کہانی میں بھی میں نے لاہور کے ایک نئے رنگ کو پینٹ کیا ہے۔ قاری کو خوشی بھی ہوگی اور دکھ بھی مگر یہی کہانی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کہانی آپ کو اپنے اردگرد ہوتے واقعات سے بہت ملتی جلتی لگے گی اور یہی مجھے سب سے اچھا لگتا ہے۔ کہانی میں محبت ہے سیاست ہے، خون ہے خوشبو ہے۔۔ کہانی محض ایک کہانی نہیں ہے۔
یہ کہانی ہے ایک لڑکی کی ،جو اپنے ماں باپ کی موت کا بدلہ لیتی ہے۔ ایک بھائی کی جو اپنی بہن کو محفوظ کرنا چاہتا ہے۔ ایک ایسے عاشق کی جو اپنی محبت کو اپنے ہاتھوں سے خود دور کر دیتا ہے۔
کہانی ہے ایک لڑکی کی جس کا ہونے والا شوہر اس کی شادی والے دن مارا جاتا اور اس کو ونی کے بدلے اس کے بھائی سے بیاہا جاتا ہے لیکن کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے جس میں کچھ حیران کن چیزیں سامنے آتی ہیں رشتوں کی بےلوث محبت دکھائی جاتی ہے۔