Complete Novels

Safar or Humsafar

سفر اور ہمسفر کبھی صحیح بھی ہوتے ہیں اور کبھی غلط بھی۔ ضروری نہیں کہ سفر میں موجود ہمراہی ہی ہمسفر بھی ہوں۔ ہم اکثر اپنے سفر کے لیے غلط ہمراہ چن لیتے ہیں جو طویل راستہ کاٹنے کہ باوجود بھی ہمسفر نہیں ہوپاتے جبکہ کبھی کبھار ہمارا سفر ہی غلط ہوتا ہے، نہ منزل ہماری ہوتی ہے نہ ہمراہ ہمارے، وہ ایک لاحاصل سفر ہوتا ہے۔ لیکن اگر جو سفر اور ہمسفر صحیح مل جائے تو پھر زندگی حسین ہوجاتی ہے، یہ ایسے ہی دو مسافروں کا سفر ہے جنہوں نے غلط راہوں پہ بھٹک کر ایک دوسرے کو پایا۔

Dhalti Shaam k Saye

کہانی ہے کرداروں کی محبتوں نفرتوں اور محرومیوں کے سفر کی،صحیح غلط سے مبرّا فیصلوں کی،کہانی ہے کچھ قیمتی کھو دینے کی اور یہ کہانی ہے اس بات کی دلیل کے رشتوں کو اگر ان کے حصے کا وقت اور محبت نہ ملیں تو خسارے بے انتہا کے ہوجاتے ہیں۔مرکشی کردار کی زبانی ہے یہ بیانی کہانی۔

Posheeda Muhabbat

پوشیدہ محبت کہانی ہے دو ایسے کرداروں کی جو ایک دوسرے سے واقف ہیں مگر وہ محبت جو دونوں کو ایک اٹوٹ رشتے میں باندھتی ہے اس سے انجان ہیں یہ وہ محبت دونوں سے ہی ہوشیدہ ہے۔ کہتے ہیں موتی سیپ میں پوشیدہ ہو، خوشبو پھول میں بند ہو اور پورا چاند بادلوں کو اوٹ میں پوشیدہ ہو تو اس کی خوبصورتی دوچند ہو جاتی ہے اسی طرح اگر محبت کو دل کے نیہاں خانوں میں چھپا کے رکھا جاۓ تو وہ انمول محبت ہمیشہ قائم رہتی ہےاور اس کی خوبصورتی دوچند ہو جاتی ہے لیکن بوقت ضرورت اس پوشیدہ محبت کا اظہاربھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا جسم کے لئے روح، دل کے لئے دھڑکن، زندگی کے لئےسانسیں تو کیا یہ دونوں اپنی اس محبت کا اظہار جو ان دونوں کو ایک دوسرے سے ہے ایک دوسرے سے کر پائیں گے یا یہ محبت دل کے نہاں خانوں میں پوشیدہ رہ جاۓ گی

Andekhi Manzil

ہر انسان کی سوچ مختلف ہے، سوچنے کا انداز الگ ہے، اسے بیان کرنے کا طریقہ بھی الگ ہے. میری یہ کہانی بھی مختلف لوگوں کے گرد گھومتی ہے جن کی سوچ اپنی منزل کو پا لینے کے لیے مختلف ہے.
کہانی کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے جس منزل کو سوچ کر، آنکھوں کے سامنے رکھ کر، راستہ طے کیا ہے تو وہ منزل وہی ہو…. نہیں ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا اکثر منزلیں اندیکھی ہی ہوا کرتی ہیں.

Nazool e Muhabbat

یہ کہانی ہے ایک مغرور شہزادے اور صابر شہزادی کی، جو ایک انہونی کی وجہ سے میل جاتے ہیں۔ یہ کہانی ہے محبت کی، دوستی کی، انتظار کی، دیوانگی کی، کچھ سچے رشتوں کی جو اپنے نہ ہو کر بھی اپنے ہوتے ہیں۔ یہ کہانی ہے انتقام کی، صبر کی، صبر کے اجر کی۔
دل کو چھو لینے والی داستان یہ کہانی ہے نزولِ محبت کی۔

Aatish

یہ ناول چار لوگوں کے بارے میں ہے جو کہ حالات اور آزمائشوں کا سامنا کرتے کرتے عشق کے عروج تک پہنچے۔ یہ کہانی کسی شخص کے خدا سے دور ہونے اور اس سے دوستی کرنے والوں کے بارے میں ہے۔ یہ کہانی نیک و بد دونوں لوگوں کے بارے میں ہے

Wajbaat e Ishq

عشق حقیقی ہو یا مجازی۔۔۔۔ واجباتِ عشق میں سب سے پہلے محبوب کی چاہ  ضروری ہے۔ یہی تو ہیں واجباتِ عشق کہ محبوب انگلی کا اشارہ کرے اور سورج مڑ جائے، چاند دو ٹکڑے ہو جائے۔ چاہے پھر دنیا کا نظام درہم برہم ہی کیوں نا ہوجائے ۔ صرف محبوب کی انگلی کا اشارہ معنی رکھتا ہے۔
1 40 41 42 52
Open chat
Hello 👋
How can we help you?