بارش کی بوندیں
مٹی کی سَوندھی خوشبو
رات کی تاریکی
اور میں
ٹھنڈی چلتی ہواٸیں
ہاتھ میں چاۓ کا کپ
کھڑکی کے سامنے کھڑے ہوکر
اس منظر کو دیکھنا
آسمان پر بادلوں کے بیچ گِھرا ہوا چاند
بادلوں کا گرجنا
بجلی کا چمکنا
اس منظر میں ایسے کھوگۓ
منتظر رہی نیند ہم نا سو سکے
اے زود فراموش کچھ تو بھرم رکھا ہوتا
بے شمار عداوت سہی پر بصیرت آج بھی یہی ہے
کہ تغافل کا لبادہ اوڑھے پنہاں رہے مجھ میں رنج
اب جو پوچھوگے ہم سے جاگنے کا سبب
فقط اتنا ہی ہے واعظ
بارش کی بوندیں
مٹی کی سَوندھی خوشبو
رات کی تاریکی
اور میں۔۔۔
Views:2,202
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “Poetry Collection by Farheen Abrar” Cancel reply
سورۃ یس کو قلب القرآن کہا جاتا ہے___یعنی قرآن کا دل___!
اس لیے دل سے التجا ہے کہ ہم سب دل سے قرآن کے دل کو دل میں اتاریں___!
سورۃ کا تدبر بہت ہی آسان الفاظ میں بیان کیا ہے___عام اور روز مرہ کے الفاظ کا استعمال سے___امید کرتی ہوں آپ قلبی سکون ضرور حاصل کر پائیں گے قلب القرآن کو سمجھنے کے بعد۔
Reviews
There are no reviews yet.