سلامت رہے دوستانہ ہمارا ایک ایسی تحریر ہے جسے دو رائٹرز مل کے لکھ رہے ہیں۔اس کہانی کا موضوع ایک بےغرض دوستی ہے ۔ یہ شرارتوں سےبھری چھ لڑکیوں کی داستان ہے
“تیرے جیسا یار کہاں” کہانی ہے دوستوں کے سنگ زندگی جینے کی، محبت کی، دوستی سے دشمنی اور دشمنی سے دوستی تک کے سفر کی، یہ کہانی ہے اللہ کی رضا میں راضی رہنے والوں کی۔ یہ کہانی ہے ماہین سیال اور اس کی دوستوں کی۔
ان چھ دوستوں کی کہانی جو ہر وقت ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے تھے لیکن ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہی سکتے تھے اور وہ پاک محبت جسے تین اشخاص نے اللّٰہ پر بھروسہ کرکے سب کچھ اسی پر چھوڑ دیا تھا اور اختتام میں وہ انکے نصیب میں لکھ دی ہی گئیں.. پاک اور دوستوں کی محبتوں کا وہ سفر جو اختتام میں ایک بہترین انجام کو پہنچا
کہانی ہر فرد کی جو زندگی جیتا ہے اور زندگی میں آگے بڑھتا ہے خود کے لیے کچھ کرتا ہے۔۔رب کے خاص بندوں کا سفر،محبت،دوستی سے بھرپور کہانی!کیا عشق ہر ایک کو حاصل بھی ہوجاتا ہے؟اور جو لوگ صرف اللہ پہ بھروسہ کرتے ہیں انکی زندگی واقعی بہت پرسکون ہوتی ہے!۔۔
یہ کہانی ہے لائبہ علی کی جو اپنی محنت ذہانت اور قابلیت کی بنا پر اپنے آپ کو منوانا چاہتی ہے۔ مگر اس کے باپ کا حوالہ اسے قدم قدم پر منہ کے بل گرانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا۔ یہ کہانی ہے صارم شاہ کی جولائبہ علی کی ذات کو مضبوط کرنے کے لیے خود اپنی ذات کو بھلا بیٹھا ہے اور یہ کہانی ہے ایسےدوستوں کی جو سائے کی طرح ہر قدم پر آپ کے ساتھ رہتے ہیں وہ سایہ جو تنہائی میں بھی تنہا نہیں چھوڑتا…!!!
یہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جسے محبت ہو گئی ہے ایک ایسے شخص سے جسے اس نے آج تک دیکھا نہیں ہے ۔ ایسی لڑکی جس میں لڑکیوں والی کوئی بات نہیں ہے اس کا کام تو بس لوگوں کو مارنا اور ان کے کئے کا احساس دیلانا ہے
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنی زندگی کو بھرپور طریقے جینے جانتی ہے,جو اپنی شرارتوں سے ہر کسی کا دل جیت سکتی ہے,یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو بہت سنجیدہ مزاج کا مالک ہے,لیکن اس لڑکی کی شرارتوں کے آگے وہ بھی مسکرا پڑتا ہے,جب سے وہ لڑکی اس کی زندگی میں آئی وہ زندگی کو جینا جان گیا,وہ جو اپنی ماں کے دنیا سے جانے کے بعد ہنس بھول گیا تھا,اس لڑکی کہ وجہ سے ہنسنا جان گیا
ماہی وے کہانی ہے ایک بے غرض اور انمول رشتے کی،دوستی ،وفا اور محبت کی،رشتوں کی غلط فہمیوں کی،یہ کہانی ہے ہجر کی اور ہجر میں کٹی راتوں کی،سچی محبت کی اور رب پہ کامل یقین کی،دیوانوں سی دوستی کرنے والوں کی اور اسے آخری دم تک نبھانے والوں کی۔یہ کہانی ہے امل ،آریان، فلک اور دانیال کی۔