friendship based

Taqdeer Episode 1 by Shaina Kabir

یہ کہانی ہے ان تینوں کرداروں پر۔
ایک غلط فہمی ان تینوں کی زندگی کو تباہ اور برباد کر دے گی۔
صرف ایک غلط فہمی
تقدیر پھر سے دہرائیں گی ماضی کا کھیل۔
ماضی میں کچھ ایسا ہوا جو دو دوستوں کی دوستی کو تور گیا۔
جب تقدیر تمانچہ
مارے گی تو کیا سہ سکے گے یہ تینوں۔
کیا محبت کر کے بھی دو لوگ مل سکیں گے یہ جدا ہو جائیں گے۔
کیا ایک طرفا محبت صرف ایک طرفا ہی رہ جائے گی۔
ان تینوں کے تقدیر میں کیا لکھا ہے۔
چلئے دیکھتے ہیں تقدیر کا کھیل۔

Pyada by Tehreer o Dostaan

Original price was: ₨ 320.00.Current price is: ₨ 250.00.
نسلوں سے چلی آتی ونی کی رسم میں ہمیشہ لڑکیوں کی زندگی ہی تباہی کا شکار ہوتی رہی ہے لیکن یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو اپنے جگری دوست کے قتل کے الزام میں خون بہا میں دیا گیا۔جہاں ایک دوست زندگی کی بازی ہار جاتا ہے تو دوسرے کو اپنے دوست کے قتل کی پاداش میں نوکر سے بدتر درجہ دے کر ظلم و ستم کیا جاتا ہے۔یہ کہانی ہے دولت کے نشے میں اندھے ہوئے لوگوں کی جن کی رگوں میں سفید خون کی گردش ہے۔ایک ایسی کہانی جہاں بدلے کی آگ ہر ایک وجود کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ایک انسان کی موت کے بعد محبت جیسے انمول جذبے کی دھجیاں اڑیں گی اور ہر کوئی خون کی ہولی کھیلے گا۔
شطرنج کی بساط بچھے گی اور ہر پیادہ تباہی میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے دھیرے دھیرے خود کو اندھیروں کے حوالے کر دے گا۔لیکن پیادوں کے اس کھیل میں بازی جیت لینے والا ایک ماہر کھلاڑی کہانی کے اختتام تک تجسس کی ایسی ڈوری سے سب کو باندھے رکھے گا کہ کہانی پلٹنے پر دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ جائے گی

Adhoray Mukammal by Elena Qureshi

ادھوری محبت اور نفرت کی داستان، ادھورے ہجر اور وصال کی داستان، ادھوری زندگی اور موت کی داستان، ادھورے اپنےاور پرائوں کی داستان، ادھورے غم اور خوشیوں کی داستان، ادھوری بہار اور خزاں کی داستان، ادھوری روشنی اور اندھیرے کی داستان، ٹوٹ کر مکمل جڑنے کی داستان مختصر یہ کہ ادھورے کرداروں کی مکمل داستان۔
انسان تو پھر ادھورے مکمل کی سب سے بہترین مثال ہے

Muhabbat Ki Tijjori by Alishba Noor

محبت کسی کی بھی باتوں کی وجہ سے یا غلط بیانی کی وجہ سے ختم نہیں ہوتی۔ محبت تو یقین کا نام اور یقین کسی دوسرے کی چند باتوں کی وجہ سے ٹوٹتا نہیں۔ بےشک انسان بہکاوے میں آسکتا ہے۔ لیکن انسان وہی ہوتا ہے جو صرف دوسروں کی بات سنے، اُس پر فوراً سے عمل کرنے والا انسان نہیں ہوتا۔ اگر انسان دوسروں کی بات سن کر عمل کر لے تو اُس کو تباہ ہونے سے کوئی بچا نہیں سکتا ہے۔

Tu He Justuju by Haya Fatima Ahmed

اس کہانی میں حیام احمد حیات، نور العین، زہرہ ناصر، افشاں ندیم، عارض احمد وہاب، ارمان جاوید مغل، زین العابدین اور محمد عالیان خالد کے کردار موجود ہیں جو سب ایک ہی یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سٹوڈنٹس ہیں۔
اس کے مین کردار حیام احمد حیات اور عارض احمد وہاب ہیں ان دونوں کا نکاح بچن میں ان کے بڑوں کی مرضی سے کروایا جاتا ہے کچھ مسائل کی وجہ سے دنوں الگ الگ ملکوں میں بڑے ہوتے ہیں یہ کہانی عارض کے اس کو یونیورسٹی میں ملی ایک لڑکی سے محبت سے لے کر اس کے اس انکشاف تک ہی ہے کہ وہ لڑکی ہی اس کی بیوی ہے۔ بہت سی مشکلات اور مصائب کے باوجود وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے زندگی بسر کریں گے اس کہانی میں سب بیان کیا گیا ہے۔
اس کے بعد کہانی میں افشاں ندیم اور محمد عالیان خالد کی کہانی آتی ہے ان کا سفر بچپن میں ایک کیس سے شروع ہوا تھا۔ پچپن کی نوک جھونک سے لے کر ایک دوسرے سے نفرت اور محبت تک یہ کی کہانی ہے۔ تیسری نمر پر زہرہ ناصر اور زین العابدین ہیں دونوں ہی اپنے دوستوں کی جان شرارت اور معصومیت کے شاہکار ان کی کہانی دوستی ایک دوسرے کی محبت سے انجانیت، غصے، پشتاوے سے لے کر ایک دوسرے کو پا لینے اور کھو دینے تک کی ہے۔
چوتھے نمبر پر ارمان جاوید مغل اور نور العین کی ہے ان کی کہانی میں نور ایک جذباتی لڑکی اور ارمان اس کے معاملے میں سنجیدہ لڑکا ہے ہر وقت کی لڑائی نوک جھونک اور غلط فہمی سے لے کر ایک دوسرے کو معاف کرنے اور اپنانے کی ہے

Yun Hum Mille by Nazish Munir

“کیا آپ مس فیملی کو جانتی ہے۔؟” حیدر نے اسکے قریب آنے پر جھک کر اسکے کان میں سرگوشی کی۔
“جی کیوں زکوٹے جن صاحب آپ کو ان سے کیا کام؟” وہ لاپراہ بنی۔
“کیونکہ وہ خوش قسمتی سے میری زوجہ محترمہ ہوتی ہے۔” اسکی ناک دباتا وہ سیدھا ہوا۔
ریحاب نے ہڑبڑا کر ادھر ادھر دیکھا۔”اف یہ شخص۔۔۔” آبی نے ترچھی نظروں سے اسے دیکھا جو سارے سے بےنیاز مکمل توجہ سے بس اسے دیکھ رہا تھا۔
احد کی نیلی آنکھوں میں محبت تھی۔۔۔شرارتی مسکراہٹ لیے اسکے جھمکے کو چھوا۔وہ اسے چڑھا رہا تھا اور وہ چڑھ رہی تھی

Aaramish e Rooh Episode 7

یہ کہانی ایک جوان بیوہ ذرجان کی  ہے۔ جو اپنی زندگی اپنے بیٹے کی وجہ سے جی رہی تھی۔ اسکی زندگی پر سکون تھی جبتک اُسکا بچپن کا دوست اسکی زندگی میں واپس نہیں لوٹ آتا۔ جو آتے ساتھ ہی اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا ہے۔ اس مرکزی کہانی کے ساتھ اور بھی کہانیاں چلتی ہیں۔

Mah e Doran Episode 9

فیری ٹیلز خیالی ہوتی ہیں۔۔جس میں شہزادی اور شہزادہ ایک لمبی مشکلات کی مسافت کے بعد بلآخر ایک ہو جاتے ہیں۔۔اور کہانی ایک حسین مقام پر احتتام پزیر ہو جاتی ہے۔۔
فیری ٹیلز حقیقی بھی ہوتی ہیں۔۔جس کے کردار کسی سلطنت کے شہزادی شہزادہ نہیں ہوتے۔۔بلکہ حقیقی دنیا کے عام کردار ہوتے ہیں۔۔جن کی شروعات تو حسین ہوتی ہے مگر مسافت بدصورت ہوتی ہے اور پھر جانے اس کانٹے دار راستوں سے چھلنی ہونے کے بعد وہ ایک ہوتے بھی ہیں یا نہیں۔۔
اس فیری ٹیل کے کردار بھی محض عام انسان ہیں۔۔جن کے احتتام کا کسی کو علم نہیں۔۔”

Millay Kuch Is Tarah by Saman Waheed

یہ کہانی ہے کہ ایک ایسی لڑکی کی جو اپنی بچپن کی یک طرفہ محبت کے خول میں قید ہے جسے اپنی یکطرفہ محبت کے سوا کچھ نہیں سوجھتا ۔ یہ کہانی ہے اک ایسے لڑکے کی جس کے نزدیک محبت ایک سراب ہے جو صرف لوگوں کو دھوکے میں رکھتا ہے ۔ لیکن جب اسے محبت ہوئی تو اِک لاحاصل سے. ان دونوں کی سوچیں منزلیں بےحد مختلف ہے ۔ کیا یہ لاحاصل کا سفر کبھی حاصل تک کی تکمیل کرپائے گا ۔
Millay Kuch Is Tarah is a  Funny, Cousins Based, Friendship Based Romantic Novel by Saman Waheed.

Lohe Mehfooz Episode 6

لیلیٰ، ایک دل کی گہرائیوں سے ہمدرد ماہرِ نفسیات، اپنی خوبصورت کیفے کی دنیا میں خوشیوں کی تلاش کرتی ہے۔ مگر، جب اس کی راہ آذان سے ملتی ہے—ایک کامیاب کاروباری، جس کی شخصیت میں محبت بھرا نرم پہلو اور خفیہ طور پر مجرموں کی جان لینے والا دوسرا پہلو چھپا ہوا ہے—اس کی دنیا میں طوفان آ جاتا ہے۔
آذان کی پرانی دوستی، جو ایک کڑوی دشمنی میں بدل چکی ہے، ایک ناپسندیدہ کردار کو سامنے لاتی ہے۔ ایک گہری غلط فہمی نے ان کے ماضی کی خوبصورت یادوں کو بدلے کی آگ میں جھونک دیا ہے۔
لیلیٰ کی زندگی اب ایک پیچیدہ جال میں پھنس گئی ہے، جہاں محبت، راز، اور خطرے کی دھوپ چھاؤں میں، “لوہے محفوظ” کے فلسفے کی حقیقت سامنے آتی ہے—یہ عقیدہ کہ سب کچھ مقدر میں ہے، اور ہر گھڑی میں ہمارے لیے کچھ بڑا اور بہتر چھپا ہوا ہے۔ مشکلات کی اس راہ پر، لیلیٰ اور آیان کو یہ سچائی دریافت کرنی ہے کہ ہر درد اور ہر چیلنج، دراصل ایک بڑی تقدیر کا حصہ ہے
1 2 3 7
Open chat
Hello 👋
How can we help you?