یہ کہانی ہے ان کرداروں کی کہ جنہیں علم ہے کہ یہ دنیا کہ سہارے مکڑی کے جالوں سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔
جنہیں علم ہے کہ انسان کو اپنی جنگ خود سے لڑنی ہوتی ہے، کیونکہ کوئی آپ کہ لیے آپ کی جنگ لڑنے نہیں آئے گا۔
یہ کہانی ہے ان کرداروں کی جو مضبوط ہیں اور اندر سے کھوکھلے بھی۔
یہ کہانی ہے آج کہ دور میں پردہ کرتی لڑکی کی، جسے اس کہ اپنے ہی دغا دے جاتے ہیں۔
یہ کہانی ہے بہن بھائی کہ پیارے رشتے کی، جسے آج کہ لوگوں نے بد سے بدتر بنا دیا ہے۔
یہ کہانی ہے ہر عام انسان کی جو خود میں ہی بہت خاص ہے۔