Novels

Saalim

یہ ایک ایسی کہانی  ہے جو  ہمارے معاشرے کے مختلف منفی پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے ۔کہانی کے سب کرداروں سے ہمیں  ایک سبق ملتا ہے۔یہ کہانی ہم سب کی زندگی میں آنے والے اس موڑ کے لیے ہے جب روشنی اور تاریکی کے انتخاب کا فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ہم چاہے تو روشنی کی طرف قدم بڑھائیں چاہے تو تاریکی میں داخل ہو جائیں۔

Saans e Khaak by Eman Fatima Mushtaq

وہ بچہ جو کل تک ماں کی گود میں مسکراتا تھا
آج اُسی ماں کی جھولی میں بےجان پڑا تھا۔
عمر کی چھوٹی سی قمیض مٹی میں گم ہو چکی تھی،
اور نور کی آنکھیں اب کبھی نہیں کھلنے والی تھیں۔
ابا کی ٹوٹی ٹانگ سے بہتا خون،
اس شہر کی بہتی ہوئی انسانیت کا ماتم کر رہا تھا۔
مگر…
“نہ کوئی چیخ سننے آیا،
نہ کوئی دعا سنبھالنے۔
بس سانسیں تھیں…
جو اب خاک ہو چکی تھیں۔”
Eman

Saat ( Seven) Part 1

کہتے ہیں سات ایسے گناہ ہیں جن سے انسان کو منع کیا گیا جو ہر گناہ کی جڑ ہیں یہ سات گناہ کیسے ہر انسان کی روزانہ کی زندگی میں اثر انداز ہوتےہیں اور ان سات گناہوں کی کہانی سے سات ایسے افراد جو ایک دوسرے سے بہت الگ ہیں مگر ان کے گناہ انکو کیسے آپس میں جوڑتے ہیں اور انکی زندگیوں میں ہونے والے کچھ ایسے خطرناک واقعات جس میں وہ سب پھنس جاتے ہیں کیا یہ گناہ انکو برباد  یا آباد کریں گے  یا کسی اور دنیا کے راز کھول دیں گے اس کیلیۓ اپنی اپنی سیٹ بیلٹ پہن لیں کیونکہ سات کا ایڈونچر شروع ہونے والا ہے

Saathi by Abeera Kanwal

یہ کہانی ہے ساتھ نبھانے والوں کی۔جنید انصاری اور اس کی مخلص ساتھی عفراء انصاری کی۔ایک محبت بھرے خاندان میں چھپے حاسدین کی۔والدین اور اولاد کے تعلق کی۔کہانی ہے اللہ پر توکل کی اور گِر کر دوبارہ اُٹھنے کی۔ایک دوسرے کا مان برقرار رکھنے کی۔

Saaz e Khawabzaar Episode 1 to 5 by Arooj Amir

“سازِ خواب زار” ایک جذباتی اور پُراثر کہانی ہے جو درد، احساسِ جرم، اور نجات کے سفر کو بیان کرتی ہے۔ آیت حیات، ایک حساس اور خاموش شخصیت کی مالک ہے جو اپنے ماضی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ اس کی زندگی اُس وقت بدل جاتی ہے جب وہ بشر کمال کے راستے میں آتی ہے ۔۔ ایک ایسا شخص جو دنیا کی خدمت میں مصروف ہے مگر خود میں الجھا ہوا ہے۔
دونوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ بنتا ہے جو ابتدا میں صرف ایک رسمی معاہدہ ہوتا ہے، مگر وقت کے ساتھ یہ ان کے وجود کی پہچان بن جاتا ہے۔
سازِ خواب زار ایک ایسی کہانی ہے جہاں خواب اور حقیقت کی سرحدیں دھندلا جاتی ہیں، اور جہاں ہر کردار اپنے خساروں، غلط فہمیوں اور محبت کے درمیان اپنا راستہ تلاش کرتا ہے۔
1 443 444 445 594