Author

Warisha Afridi

Author's books

Afsana Dill e Zaar by Warisha Afridi

چار بہنوں اور ایک بھائی پر مشتمل
اس خاندان میں گلِ زہرہ جبار کا ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا تھا۔۔
کسی نے اس کے لیے کچھ نہیں کہا۔۔ اور کوئی کیوں آپ کے لیے کچھ بولے گا؟؟ کوئی آپ کے حصے کی جنگیں بھلا کیونکر لڑیں..؟؟ اپنے آپ کی جنگیں ہم لڑکیوں کے لیے خود لڑنی ہوتی ہے ۔۔ کسی شہزادے یا ہم سفر کے انتظار میں رہینگے تو ساری زندگی انتظار کی سولی پر ہی لٹکے رہینگے۔۔

Darmaan e Dill Novel by Warisha Afridi

 یہ کہانی قبائلی علاقوں، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پائے جانے والے زمین کے گہرے تنازعات کو اجاگر کرتی ہے، جہاں زمین کے جھگڑے اکثر نسل در نسل دشمنیوں کا سبب بن جاتے ہیں۔ یہ داستان اسپوگمئی، صالح، زرین اور سمارہ کے گرد گھومتی ہے جو ان حالات کا مقابلہ صبر، اتحاد اور خود آگاہی کے ذریعے کرتے ہیں۔ ان کا سفر امید کا پیغام ہے، جو معاشروں کو یہ دعوت دیتا ہے کہ وہ دشمنی کے اس نہ ختم ہونے والے سلسلے کو توڑ کر مفاہمت اور ترقی کا راستہ اختیار کریں۔

Rehaf Novel by Warisha Afridi

رِهاف کی کہانی چند کرداروں کے گرد بُنی گئی ہے رِهاف مراد خان، ابراہیم زاہد خان، زین العابدین، زرمینہ، سفیرہ طاہر خان اور جواد طاہر خان۔ اس پوری داستان کا مرکزی خیال سروائیول، یعنی بقا ہے۔
رِهاف… وہ لڑکی جو اس کہانی کی مرکزی کردار ہے، اور جن لوگوں سے اس کی زندگی جڑی ہے، وہ سب اس کہانی میں ایک نہ ایک رنگ بھرتے ہیں۔ رِهاف کی زندگی میں کوئی ایسا ہے جو اسے ڈراتا ہے، دھمکاتا ہے اور مختلف طریقوں سے اس کے وجود کو لرزا دیتا ہے۔ مسائل کا بوجھ اس کے کندھوں پر ہے، مگر پھر بھی وہ اب تک مضبوطی سے کھڑی ہے۔
اب سوال یہ ہے… کیا وہ آنے والے وقت میں بھی اپنی جگہ جما کر کھڑی رہ سکے گی؟ یا پھر کسی مقام پر اس کی ہمت ڈھے جائے گی؟