Novels

Khawab e Siyah by Shahana Rukhsar

خوابِ سیاہ ۔۔ یہ صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ ماضی اور خوابوں کی آہ ہے جو دنیا کی چمک میں دھندلا گئے۔
یہ اُن لمحوں کی صدا ہے جب کوئی لڑکی اپنی پہچان کھو کر، ایک ویڈیو، ایک shoot، یا ایک جھوٹی مسکراہٹ کے بدلے اپنی حقیقت بیچ دیتی ہے۔
یہ کہانی انابیہ کی ہے، جو سچ اور جھوٹ، حیا اور ہائپ، روشنی اور روحانیت کے بیچ ایک جنگ لڑ رہی ہے۔
یہ کہانی شاہانہ کی ہے، جس کے لبوں پر خاموشی ہے لیکن دل میں ایک طوفان۔
یہ کہانی فریشہ کی ہے، جو لفظوں سے زیادہ نظر سے سمجھنے والی ہے۔
یہ کہانی اُن مردوں کی بھی ہے، جن کی محبتیں بولتی نہیں، صرف دعاؤں میں ظاہر ہوتی ہیں۔
یہ ناول اُن رشتوں کو چھوتا ہے جن کا نام نہیں ہوتا،
اُن گناہوں کو بیان کرتا ہے جو trend کے نام پر “normal” ہو چکے ہیں،
اور اُس توبہ کو تلاش کرتا ہے جس کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا۔
خوابِ سیاہ اُن لڑکیوں کے لیے آئینہ ہے جو viral ہونا چاہتی ہیں،
اور اُن دلوں کے لیے دوا ہے جو دنیا کے شور میں اپنا سکون کھو بیٹھے ہیں۔
یہ کہانی چیختے خوابوں، خاموش محبتوں، چھپی سچائیوں اور ظاہر جھوٹ کے درمیان سفر ہے ۔
جہاں ہر کردار اپنی حقیقت سے ٹکرا کر، رب کی طرف لوٹنے کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے۔

Piffer by Kainat Jameel Abbasi

بظاہر ایک عام صورت،
مگر دل کی تہہ میں ایک عہدِ پوشیدہ سلگتا تھا،
ایک خواہشِ جاں گداز جو سرحدوں کی خاک سے ہمکلام رہتی تھی۔
وہ ایک عہد
کہ جان قربان ہو اور نام ابدی ہو۔
وہ خواہش۔۔۔
کہ خون بہے اور مٹی خوشبو سے مہک اُٹھے۔
پھر یکایک وہ خاک سے اُٹھا
اور عرش کی رفعتوں تک جا پہنچا۔
کہ بخت اس کا بلند تھا،
اور تقدیر نے اس کے نصیب میں پروازِ لامحدود لکھی تھی۔
وہ رموز و کنایات میں بارہا اپنا حال کہتا رہا،
دبی آواز میں اپنی راہ کے چراغ دکھاتا رہا،
پر کوئی نہ سمجھ سکا۔
یوں اس کا عہد، اس کی خواہش، اس کے اشارے۔۔۔
سب ابد کے سینے میں ثبت ہو گئے،
اک معمّا، اک سرگوشی،
جو آج بھی اہلِ دل کو بے چین رکھتی ہے۔

Durood Ki Khushboo by Saba Jabbar

میری مختصر ناولٹ دُرود شریف کی اہمیت کے بارے میں ہے۔ اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ
دُرود شریف پڑھنے سے کس طرح انسان کی زندگی بدل جاتی ہے، وہ گناہوں سے دور ہوجاتے ہیں اور ہدایت کے طلبگار بن جاتے ہیں اور کس طرح ان کی زندگی میں بے پناہ برکت اور سکون اتر آتا ہے، اور وہ اللہ تعالیٰ اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کرنے لگتا ہے۔
یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ دُرود شریف پڑھنے سے ہم دین کو سمجھنے لگتے ہیں، اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کو دل سے قبول کرنے لگتے ہیں، اور ہمارے اندر وہ جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم اللہ کے احکامات اور رسول اکرم ﷺ کے نقشِ قدم پر چل سکیں۔
یہ ناولٹ تین لڑکیوں کی کہانی ہے جن کے دل میں اللہ کے قریب ہونے کی تمنا تھی اور وہ ہدایت چاہتی تھیں۔ آخرکار دُرود شریف کی برکت سے ان کی زندگیاں بدل گئیں اور وہ نبی کریم ﷺ کی محبت میں اس قدر ڈوب گئیں کہ ان کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی روشنی اتر آئی۔
1 214 215 216 594