Morni
ایک ایسی لڑکی کی کہانی ھے جو اپنی دنیا سے جادوئی دنیا میں چلی جاتی ہے محض ایک جادو کے تحت ۔۔۔
اس جادوئی دنیا میں ایک ایسی بستی ھے جسکا شہزادہ جسکا آقا ظل ہے اور وہ بستی اس آقا کے نام سے جانی جاتی ہے جسکا نام ہے ” وادی ظل”
اس فینٹسی ناول میں ایک بدصورت جادوگر پایا جاتا ہے جو اپنے کالے جادو سے اس مورنی اور باقی لوگوں کو نقصان پہنچاتا ہے ۔۔۔
بہت مشکلات کے بعد شہزادے اور مورنی کی محبت تکمیل کو پہنچتی ھے ۔۔
Qartaas Dill
قرطاس دل۔۔۔ چند نظموں ٹوٹے پھوٹے لفظوں پہ مشتمل کتاب۔۔۔ یہ دل سے نکلے ہوئے الفاظ پہ مشتمل ہے۔۔۔۔ میری زندگی کے بہت سے سخت اوقات کی بھٹی میں جلنے کے بعد یہ الفاظ تحریر ہوئے ہیں۔۔۔ اس کا انتساب میں اپنی فیملی کے نام کروں گی جنہوں نے کبھی میرے قلم کو روکا نہیں۔ اور پیاری ہستی آپی عاطفہ رفیق جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں مگر انکی یادیں ہمہ حال میرے ہمراہ ہیں۔ میری پہلی کاوش پہلے افسانے کو کتابی شکل میں مجھ تک انہوں نے پہنچایا تھا۔ جس جس تک قرطاس دل پہنچے ان سب سے استدعا ہے کہ میرے والد گرامی اور آپی عاطفہ کیلئے دعائے مغفرت فرما دیں
Husan e Muqadar Part 4
حسن کیا ہے؟
کیا ظاہری حسن، حسنِ مقدر کی ضمانت دے سکتا ہے؟
خوبصورتی سب کچھ نہیں ہوتی، میں نے بہت سے خوبصورت لوگوں کو در در کی ٹھوکریں کھاتے اور بہت سے بد صورت لوگوں کو راج کرتے دیکھا ہے۔۔۔
لیکن معاشرہ، خوش چہرگی کو خوش اخلاقی پر فوقیت دیتے ہوئے جس طرح انسان کو احساس محرومی اور احساس کمتری کا شکار کرتا ہے وہ انتہائی غلط ہے۔ بس اسی سوچ کو بدلنا اس ناول کا مقصد ہے۔
Dasht e Sitam Part 2
میر دل ہر رات اسکی یادوں کی انگھیٹی جلاتا ہے ، ان دہکتے ہوے کوئلوں پہ میر خوابوں کو تگنی کا ناچ نچاتا ہے ، اس کا سلگتا ہوا دھواں جزبات سے بھاری میری آنکھوں کو لہو بہانے پہ اکساتا ہے یک طرفہ محبت کی حدت سے سیاہ ہوے دل پہ جب محبت کی جدائی میں سرخ لہو گرتا ہے تو اک آتش فشاں کا منظر پیش کرتا ہے۔
Zanjeer Part 1
یہ کہانی ہے حویلی کے رسم و رواج کی اور ان رسموں کی زد میں آئی لڑکیوں کی۔ قید و بند کی۔ ظلم و ستم کی۔ رسم و رواج کی پابندی سے ہونے والے نقصان زندگیاں برباد کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔ جو حق اسلام نے عورت کو دیئے ہیں وہ حق اس سے چھیننا قطعی بہادری نہیں ہوتی۔