یہ کہانی ہے خود کو فنا کر لینے والی لڑکی کی۔ یہ کہانی ہے بچپن سے پہلی نظر میں کسی کو پا لینے کی، کسی کو گنوا دینے کی،
یہ کہانی ہے عشق میں ہجر سہنے والوں کی، وصال کو پانے والوں کی، خاموشی کی دلدل میں خود کو اترنے والوں کی، کسی کی خاطر خود کو دفنانے والوں کی اور آخر میں اس رب کا دیدار کرنے والوں کی۔