Novelettes

Woh Jo Naseeb Mein Likha Tha by Vardah Yildiz

یہ کہانی ہے ایک ایسی روایت کی
جو صدیوں سے بیٹیوں کی قسمت کے ساتھ جوڑ دی گئی ہے۔
ایک ایسی رسم جو رشتوں کی پاکیزگی،
والدین کی راحت اور بیٹیوں کی خوشیوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ چکی ہے۔
“جہیز”
وہ زنجیر جسے ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گانٹھا،
وہ قید جس میں ہم اپنی بیٹیوں کو سسرال کی دہلیز پر چھوڑ آتے ہیں،
اور وہ سودا جس میں بیٹی کے نصیب کا مول چند صندوقوں میں تولا جاتا ہے۔
مگر کیا کبھی کسی نے سوچا کہ یہ روایت، جو فرض بنا دی گئی، درحقیقت ایک ظلم ہے؟

Yaadon Ka Sodagar by Sahar Irfan

“یادوں کا سوداگر” ایک گہرے، جذباتی، اور نفسیاتی سفر کی کہانی ہے۔ مرکزی کردار عریبہ ایک ایسی لڑکی ہے جو اپنی ماں کی موت کے بعد تلخ یادوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ ایک خواب نما بازار میں اُس کی ملاقات ایک پراسرار شخص عارب سے ہوتی ہے، جو لوگوں کی یادیں خریدتا ہے۔ لیکن ہر سودا ایک قیمت مانگتا ہے — اور وہ قیمت صرف یادیں نہیں، پہچان، احساس، اور روح کا ایک ٹکڑا بھی ہو سکتی ہے۔
یہ کہانی انسانی جذبات، غم، اور پہچان کی تلاش کا ایک علامتی سفر ہے جو قارئین کو آخری سطر تک سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

Yeh Mosiqi Ki Kitab Nahi , Yeh Aik Tarz e Zindagi Hai by Adn Hassanat

یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ہمیشہ یہ کہتی ہے کہ اسے موسیقی سے کوئی خاص دلچسپی نہیں، لیکن حقیقت میں ہر گانا اس کے موڈ اور احساسات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کہانی میں اس کی روزمرہ زندگی، اس کے خیالات، اور ایک لڑکے کے ساتھ اس کی ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ دکھائی گئی ہے۔ یہ ناول مزاح، جذبات اور relatable لمحات کا خوبصورت امتزاج ہے۔

Zair Zabar Paish by Muhammad Musa Parvez

یہ کہانی نوجوان نسل کے جذبات، کمزوریوں، رشتوں کے اتار چڑھاؤ، قسمت کی زد و کوب اور انسان کے اندر چھپے ہوئے خلا کی گہرائیوں پر مبنی ہے۔
“زیر، زبر، پیش” انسانی روح کے انہی جھٹکوں، کٹاؤ اور جذباتی ٹوٹ پھوٹ کو بیان کرتی ہے۔ وہ وقت جب ایک لمحے کی غفلت، ایک عادت یا ایک حادثہ زندگی کو پوری شدت سے بدل ڈالتی ہے۔

Zarf

Yeh kahani ha ak asi larki ki jis ki ak khami ko waja bana kr narfart ka nishana banaya gya ha. Hamare mashry ma boht si ase kahaniyn milti hain jin mein insanon ki kami ko dekh kr gunahgar theraya jata ha or us ki saza di jati ha. Is kahani ma larki ko apno k badalty rawaiy sehny pary, dard, taklef sahii lakin phir bhi wo himat  na hari or umeed qaim rakhii k or har pal apny Rab ka shukr ada krti rahi behsak Allah pak behtreen insaf karne wala ha.
1 31 32 33