Anmol Muhabbat
یہ کہانی ہے فیصل اور آصف کی چٹ پٹی شرارتوں اور دادی جان سے نوک جونک کی، لبینہ اور خضر کی مُحبت میں لکھی گئی ہے۔۔ اس کہانی میں آپ دنیا کے فریب اور تلخی سے ہٹ کر مسکراہٹ کے لمحات گزار سکیں گے۔۔ جہاں صرف محبتیں اور شرارتیں ہیں۔ جہاں چاہت ہے اپنوں کی۔
Apne Man Mein Doob Ker Pa Ja Suragh e Zindagi
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو دین کو قید سمجھتی تھی جسے لگتا تھا کہ پردہ کرنا اسکے بس کی بات نہیں۔ وہ زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنا چاہتی تھی مگر اسکے رب کو کچھ اور منظور تھا۔
Arz il Jareehati
شہرِ فلسطین پر لکھی گئی ایک ایسی تحریر جو صرف چند کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ مگر اس تحریر کا ایک ایک لفظ انبیاء کی سرزمین پر پلتے لاکھوں حقیقی کرداروں کا عکس ہے۔
عکس لکھا گیا ہے کیوں کہ شہر شہداء کے وہ لوگ آخر میں اپنے دشمنوں کی باتیں نہیں بلکہ اپنے دوستوں کی خاموشی کو یاد رکھیں گے۔
اے غزہ تجھ پر میرا قلم بھی فدا
کاغذ کا سینہ چیرتی تیری تاریخ ہے گواہ
کہ ارضی الجریحۃ کی ایک ہی صدا
”یہ ہاتھ، یہ گریبان روز محشر ملیں گے۔“
Ashk e Nadamat
اشکِ ندامت فقط ایک کہانی نہیں بلکہ یہ ایک مشعلِ راہ ہے۔ جس سے رہنمائی حاصل کرکے زندگی کو اندھیر نگری سے اجالے کی طرف لایا جاسکتا ہے اور قربِ الہی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
Ashkbar Ankhon Se
ماں باپ اور بیٹی سے منسوب اک سچی کہانی۔
معاشرے میں بڑھتے ذہنی امراض سے آگاہی کی اک چھوٹی سی کاوش۔ اک ایسی کہانی جس کے ہر کردار میں اک الگ کہانی ہے مگر کہانی کا مرکزی کردار مقدس فاران ہے۔ دینی و دنیاوی زندگی ساتھ لیکر چلتی مقدس فاران۔ خوشحال زندگی کی متلاشی مقدس فاران۔ ساتھ ہی ساتھ اپنی بیٹی کیلئے جان گنوانے والی ماں کی کہانی جو آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو لائے گی۔
Azizam Bonus Chapter – Abar k Baad
تعلقات کی الجھن میں وہ ایک ڈور جو کہیں پہلے ہی چھوٹ گئی تھی کیا اسے بھلا دیا گیا یا اسی کے سہارے زندگی گزاری گئی۔ ڈور کا دوسرا سرا ملنا ہر ایک کے مقدر میں نہیں ہوتا مگر کیا وہ عزیزم اس کے مقدر میں تھا؟۔۔۔ وہ ویٹنگ ایریا میں بیٹھی کچھ مضطرب سی نگاہیں دوڑا رہی تھی۔ موبائل کی وائبریشن نے ایک بار پھر اس کی دھڑکن تیز کی تھی۔ ہاں وہی پیغام تھا یہ۔ یہ سلسلہبہت پرانا تھا۔ وہ لڑکا فون پر بات کررہا تھا جب اسے کسی نے پکارا تھا۔ وہ پیچھے مڑا تو برف کا پتلا بن گیا تھا۔ نہیں یہ اس کا خواب نہیں تھا۔ اس بار یہ اسکا خواب نہیں تھا وہ واقعی وہاں موجود تھی۔
Badalti Raahein
بدلتی راہیں ناول ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتا ہے جو اپنے باپ کے لاڈ پیار کی وجہ سے تھوڑی سخت مزاج کی حامل ہے مگر اسے اپنے قریبی رشتوں سے پیار ہے وہ اپنی خواہشات کو پورا کر دینے کی خاطر سب کچھ کرنے کی حامی ہے مگر اسکی زندگی اچانک ایک نیا رخ اختیار کرتی ہے اور ایک ایسا لمحہ آتا ہے جس کے بعد پھر پہلے جیسا کچھ نہیں رہتا اور زندگی کے اس اُتار چڑھاؤ میں اُسے اپنا ہم سفر مل جاتا ہے ..
Bakht e Muflis by Kainat Jameel Abbasi
کوئی زخموں پر مرہم رکھتا تھا…
کوئی تحریروں سے امیدیں جگاتا تھا…
کوئی سچ کی آنکھ بنا ہوا تھا…
وہ ایک امید تھے، ایک آواز تھے…
ایک روشنی، ایک انقلاب تھے وہ…
مگر امیدیں ٹوٹ گئیں، آوازیں دفن ہو گئیں…
روشنی پر اندھیرے نے راج کر لیا…
اور انقلاب… کبھی آ نہ سکا…
وجہ؟
وہ لوگ… جن کے دلوں میں دل نہیں، پتھر تھے…
جن کے ضمیر مر چکے تھے…
جو لاپرواہ، بےحس، اور خاموش تماشائی بنے رہے…
سب مٹی ہو گئے…
اور جو باقی رہ گئے۔۔
ان کو بچانے بھی کوئی آگے نہیں بڑھا۔
وہ… تنہا رہ گئی…
نم آنکھیں، لرزتے لب،
بہتے آنسو، اور کچھ دعائیں۔۔
چاروں طرف آگ کا طواف…
جس کی تپش اس تک پہنچ رہی تھی۔
اور اس کی آہیں، اس کی پکار…
بس ایک رب سن رہا تھا…
کیا اس کا سننا کافی نہیں؟
کہیں میں اور آپ بھی تکلیف کی شدت میں زبان سے ادا ہونے والی ان بددعائوں میں شامل تو نہیں؟
کیا ہم خاموش تماشائیوں پر عذاب نہیں آئے گا؟
Be Yaqeeni Si
ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے جلد بازی اور بے اعتباری کے نام پر اپنی زندگی کی سب سے قیمتی متاع کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھو دیا
Betiyan Kanch ki Choriyan
This is a story of a Girl who sacrifices all of her happiness for the sake of others . But in the end, we have to make big decisions for ourselves.