یاریِ عشق ایک مکمل داستان ہے یاروں کی یاری کی اور عشق کے جزبہ کی۔ یہ داستان ہے دو ایسے لوگوں کی جنہیں قدرت نے ملایا ہے مگر انھوں نے دوستی کے رشتے کو اپنایا ہے اور پھر اسی دوستی نے انھیں انکے عشق تک پہنچایا ہے۔ سفر ہے انکار سے اقرار تک کی منزل کا۔
کہانی ہے دو دلوں کی یاریوں کی ۔ ایک ایسی کہانی کہ جس میں محبت کی تمنا رکھنے سے لے کر پھر اسی محبت کو ٹھکرانے تک کا سفر ہے ۔ کہانی ہے چھ لوگوں کے ایسے یارانے کی کہ جس پہ اپنی جان بھی قربان کر دی جائے تو وہ بھی کم ہو ۔
یہ کہانی ہے ایک لڑکی کے اللّٰہ پر یقین کی۔ ایک مجاہد کے صبر کی۔ پاک فوج کے سپاہیوں کی ۔ دو بھائیوں کی جنہوں نے اپنی منزل خود چنی۔ ایک ایسے گینگسٹر کی جس نے انتقام کی آگ میں جل کر اپنا سب کچھ گنوا دیا ۔
یہ دو بھائیوں کی اکلوتی بہن کی کہانی ہے جو زندگی کو بھرپور طریقے سے جینا چاہتی ہے۔ وہ بیرون ملک مقیم ہوتے ہیں پاکستان آنے پر انھیں کن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ جانیے اس ناول میں۔
انسانی نفسیات کوئی سائنسی فارمولہ نہیں کہ ہر شخص پر یکساں نتائج مرتب کرے۔جس طرح ہر انسان کی صورت دوسرے سے مختلف ہے اسی طرح سوچ بھی الگ ہے اور خوشیاں بھی۔ کون سا رستہ منزل کو جاتا ہے، سفر سے پہلے اس کا تعین کرنا ہی اصل کامیابی ہے مگر وردہ کو یہ کون بتاتا جو محبوب کی خوشی کے لیے خود کو دکھوں کو بھٹی سے بھی گزارنے کو تیار تھی۔