Complete Novels

Charagh Jalta Raha Novel by Mawra Talha

Charagh Jalta Raha is a Cousin Marriage Based, Second Marriage Based, Domestic Issues Based Novel by Mawra Talha Published in Kiran Digest November 2025.
ناول: چراغ جلتا رہا
مصنفہ: ماورا طلحہ
کرن ڈائجسٹ نومبر ۲۰۲۵
کہانی پڑھ کر بےحد لطف آیا۔ مصنّفہ نے اسے نہایت خوبصورت انداز میں تحریر کیا ہے اور زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ کہانی میں یہ حقیقت بڑی خوبی سے سامنے آتی ہے کہ بعض سختیاں بظاہر تکلیف دہ ضرور ہوتی ہیں مگر انجام کار ہمارے حق میں بہتر ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم کچھ لڑکیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے پیاروں کی سختیوں سے نالاں ہو کر اُن سے نجات پانے کی خاطر کسی بھی اجنبی کی باتوں پر آسانی سے یقین کر لیتی ہیں، اور یہی بھول بعد میں اُن کی زندگی کو
عذاب بنا دیتی ہے۔
اکثر اوقات بڑوں کی بات نہ ماننے اور نصیحتوں کو نظر انداز کرنے کی سزا زندگی بہت بےرحمانہ انداز میں دیتی ہے۔ اس کہانی میں مصنّفہ نے محبت، خود غرضی، استحصال اور رشتوں کی پیچیدگیوں کو بےمثال انداز میں پیش کیا ہے۔
کہانی کا مرکزی مرد کردار، سبطین، مجھے بےحد پسند آیا۔ اگر ہمارے معاشرے میں سبطین جیسے کردار موجود ہوں تو یقیناً یہ معاشرہ عورتوں کے لیے زیادہ محفوظ اور قابلِ رہائش بن سکتا ہے۔
آخر میں قربانی، مشکلات اور صبر کے بعد سبطین اور منیحہ کو اپنی دائمی خوشی مل جانا کہانی کا خوبصورت انجام ہے۔

Umeedon Ka Dia Novel by Dania Sami

Umeedon Ka Dia Is a Cousin Marriage Based, Caring Hero Based, Strong Female Lead, Age Difference Based Novel by Dania Sami Published in Shuaa Digest January 2026.
امیدوں کا دیا از دانیہ سیمع
تبصرہنگار: اقراءعنایت
شعاعڈائجسٹ جنوری ۲۰۲۶
یہ کہانی بہت اچھی ہے اور ایک بار پڑھنے جیسی ہے۔ مجھے اسے پڑھ کر بے حد لطف آیا۔
مصنفہ نے نہایت بہترین انداز میں سماجی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بخوبی دکھایا ہے کہ انا اور ضد کس طرح انسان سے بہت کچھ چھین لیتی ہیں، مگر بعض اوقات یہی انا اپنے ہی لوگوں کی طرف سے دیے گئے گہرے زخموں اور ٹوٹے ہوئے اعتماد کا نتیجہ ہوتی ہے۔
مصنفہ نے اس حقیقت کو بھی خوبصورتی سے پیش کیا ہے کہ وہ نوعمر بچے جن پر اکثر والدین یا بہن بھائی توجہ نہیں دیتے، کس طرح دوسروں میں اپنا سکون اور کمفرٹ زون تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور پھر کس طرح وہ غلط لوگوں کے ہاتھوں استعمال ہو جاتے ہیں۔
مرکزی کردارو کی کیمسٹری اور لطیف سے مکالموں نے کہانی میں جان ڈال دی ہے۔
کیا آپ نے یہ کہانی پڑہی ہے؟

Bano Novel by Sumaira Hameed

Bano is a Stranger to Lovers, Historical Fiction, Rom-Com, Social Romantic Novel by Sumaira Hameed Published in Shua Digest January 2026.
بانو از سمیرہ حمید
شعاع ڈائجسٹ ۲۰۴۶
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
‎ہمیشہ کی طرح سمیرہ حمید کا یہ ناول بھی بلا شبہ بہت ہی دلچسپ اور لطف سے بھرپور تھا۔ ان کے لکھنے کا انداز، الفاظ کا چناؤ، دل کو چھو لینے والے مکالمے اور کرداروں کے درمیان شوخ و چنچل گفتگو قاری کو شروع سے آخر تک اپنی گرفت میں رکھتی ہے۔
‎کہانی ہے “بانو” کی ایک زندہ دل، شوخ اور بے باک لڑکی کی، جو رسالے پڑھتی ہے، ریڈیو سنتی ہے اور سب سے چھپ کر ٹانگا بھر کر اپنی سہیلیوں کے ساتھ باغ، انارکلی اور سنیما جا کر فلمیں دیکھنے نکل جاتی ہے۔ اور جب پکڑی جاتی ہے تو الٹا اپنے ہی ابا سے لڑکیوں کی “آزادی” پر سوال اٹھا کر انہیں لاجواب کر دیتی ہے۔
‎مجھے بانو کا کردار بے حد پسند آیا، خاص طور پر اس کی دل کو چھو لینے والی باتیں اور معصوم مگر شوخ حرکات۔ ایسی چنچل بانو کو قسمت سے ویسا ہی ہیرو ملا، جس نے بانو کا ہی دماغ گھما کر رکھ دیا۔
‎ان دونوں کی نوک جھونک، شرارتی جملے اور آپس کی تکرار پڑھ کر بے حد مزہ آیا۔ ان کے مکالمے کہانی میں جان ڈال دیتے ہیں اور چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔
‎کہانی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تو آپ کو یہ ناول پڑھنا ہوگا، اور یقیناً پڑھ کر آپ کو بھی اتنا ہی مزہ آئے گا جتنا مجھے آیا۔

Himmat Dushwar Pasand by Aasiya Raees Khan

Himmat Dushwar Pasand Is a Second Marriage Based, After Marriage Based, Brave and Strong Female Lead Based, Caring Hro Based Family Drama Based Novel by Aasiya Raees Khan Published in Khawateen Digest January 2026.
ہمت دشوار پسند از آسیہ رئیس خان
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
خواتین ڈائجسٹ جنوری۲۰۲۶
عاصیہ رئیس ہمیشہ اپنے ناولز کے ذریعے قارئین کو حیرت زدہ کر دیتی ہیں۔ ان کی ہر آنے والی کہانی پچھلی سے زیادہ اچھی، گہری اور سبق آموز ہوتی ہے۔ ان کی یہ خوبی مجھے بے حد پسند ہے کہ وہ محض رومانس تک محدود نہیں رہتیں بلکہ معاشرے کے نہایت اہم اور سنجیدہ مسائل کو بھی زیرِ بحث لاتی ہیں۔
ان کی کہانیوں کی مرکزی خواتین کردار عام ناولز کی ہیروئنز سے مختلف ہوتی ہیں۔ وہ باہمت اور مضبوط ہوتی ہیں، مگر ان میں ایک عام گھریلو لڑکی کی سادگی اور حقیقت پسندی بھی موجود ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ غیر حقیقی نہیں لگتیں بلکہ قاری آسانی سے خود کو ان سے جوڑ پاتا ہے۔
یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ بعض اوقات زندگی کے مشکل ترین لمحات میں ہمیں سب سے کٹھن اور فیصلہ کن قدم اٹھانا پڑتا ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب ہمارے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہونے والا کوئی نہیں ہوتا۔ بلکہ اکثر لوگ ہمارے خلاف ہوتے ہیں، ہمیں کمتر سمجھا جاتا ہے، ہماری ہمت توڑی جاتی ہے اور ہمیں طنز و تحقیر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مگر ایسی زندگی جو صرف پچھتاووں اور دکھوں کے ساتھ گزاری جائے، اس سے کہیں بہتر ہے کہ وہ مشکل فیصلہ کر لیا جائے جو اگرچہ فوری طور پر تکلیف دہ ہو، مگر آنے والی بڑی مشکلات سے ہمیں بچا لے۔ تاہم ہمارے معاشرے میں عورت کے لیے ایسے فیصلے کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اکثر عورت خود کو یہ کہہ کر خاموش کروا لیتی ہے کہ” اب کیا ہوگا؟”
حالانکہ زندگی میں درست فیصلے کسی بھی وقت کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے وقت نہیں بلکہ صرف ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔
بریرہ، جو اس کہانی کی مرکزی کردار ہے، نے بھی ایسا ہی ایک نہایت مشکل اور بظاہر ناممکن فیصلہ کیا۔ شادی کی پہلی ہی رات اسے اپنے شوہر سے یہ سننے کو ملا کہ *“مجھے کوئی اور پسند ہے”*۔ مگر اسے اپنے لیے فیصلہ کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگا۔ وہ گھر چھوڑ کر واپس آ گئی، اور اہلِ خانہ کے دباؤ، طعنوں اور معاشرتی رویّوں کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم رہی۔
اس مشکل وقت میں اس کے ساتھ صرف اس کا چھوٹا بھائی کھڑا تھا۔ دراصل بھائی کا بڑا یا چھوٹا ہونا اہم نہیں ہوتا، اہم یہ ہوتا ہے کہ اس کے دل میں بہن کے لیے احساس اور ساتھ دینے کا حوصلہ موجود ہو۔
تاہم ہر لڑکی میں اتنی ہمت نہیں ہوتی۔ بہت سے لوگ معاشرے سے لڑ کر، سب سے الگ ہو کر اور نفرتوں کا سامنا کر کے زندگی گزارنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔
یہ سب ہم پر منحصر ہوتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کے لیے کیا انتخاب کرتے ہیں “سمجھوتہ یا عزتِ نفس”۔
1 39 40 41 312