Bano is a Stranger to Lovers, Historical Fiction, Rom-Com, Social Romantic Novel by Sumaira Hameed Published in Shua Digest January 2026.
بانو از سمیرہ حمید
شعاع ڈائجسٹ ۲۰۴۶
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
ہمیشہ کی طرح سمیرہ حمید کا یہ ناول بھی بلا شبہ بہت ہی دلچسپ اور لطف سے بھرپور تھا۔ ان کے لکھنے کا انداز، الفاظ کا چناؤ، دل کو چھو لینے والے مکالمے اور کرداروں کے درمیان شوخ و چنچل گفتگو قاری کو شروع سے آخر تک اپنی گرفت میں رکھتی ہے۔
کہانی ہے “بانو” کی ایک زندہ دل، شوخ اور بے باک لڑکی کی، جو رسالے پڑھتی ہے، ریڈیو سنتی ہے اور سب سے چھپ کر ٹانگا بھر کر اپنی سہیلیوں کے ساتھ باغ، انارکلی اور سنیما جا کر فلمیں دیکھنے نکل جاتی ہے۔ اور جب پکڑی جاتی ہے تو الٹا اپنے ہی ابا سے لڑکیوں کی “آزادی” پر سوال اٹھا کر انہیں لاجواب کر دیتی ہے۔
مجھے بانو کا کردار بے حد پسند آیا، خاص طور پر اس کی دل کو چھو لینے والی باتیں اور معصوم مگر شوخ حرکات۔ ایسی چنچل بانو کو قسمت سے ویسا ہی ہیرو ملا، جس نے بانو کا ہی دماغ گھما کر رکھ دیا۔
ان دونوں کی نوک جھونک، شرارتی جملے اور آپس کی تکرار پڑھ کر بے حد مزہ آیا۔ ان کے مکالمے کہانی میں جان ڈال دیتے ہیں اور چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔
کہانی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تو آپ کو یہ ناول پڑھنا ہوگا، اور یقیناً پڑھ کر آپ کو بھی اتنا ہی مزہ آئے گا جتنا مجھے آیا۔