Complete Novels

Rah e Haq k Raahi

 یہ کہانی ہے چار دوستوں کی سچی یاری کی، دوستوں میں ہونے والی جھگڑوں کی، چار میں سے ایک کے تکلیف دہ ماضی کی، خاندان کی حفاظت کی، رشتوں کی پاسداری کی، اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انکی جان بچانے کی جن سے آپ بےپناہ پیار کرتے ہوں. کہانی ہے خون کے رشتوں کے درمیان محبت کی. بچھڑنے کی اور ناملنے کی امید کے بعد ملنے کی. کہانی ہے چار شیر دل لوگوں کی. جن کا خواب ہے پاکستان کی خدمت کرنا. کہانی ہےخواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی. یہ کہانی ہے اسامہ، ہانیہ، عبید ور ہالا کی.

Rahgeer

راہگیر ایک داستان ہے، خطرناک عادت کی، عادت سے محبت کی، عشق کے زہر کی، ہجر و جدائی کی اور ویران راہوں پہ ٹھہری منتظر نگاہوں کی، یہ کہانی ہے اِک اجنبی کی چاہت کی، انجام سے بےخبر بند آنکھوں سے انجان راستوں پر چلتے رہنے کی۔

Ramazan aur Farq e Musalman

یہ کہاں معاشرے کے تین طبقوں کے گرد گھومتی ہے جنکے طرز زندگی دوسرے سے مختلف ہیں۔ اور یہی مختلف طبقات کے
لوگ ایک دوسرے کو ہی صحیح غلط کی پہچان کرواتے ہیں ۔سس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کیسے ہم گناہوں کی دلدل سے نکل آتے ہیں بس ایک جھٹکے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی مسیحا کی ضرورت اور ہم اللہ کے بندوں کی لسٹ میں شامل ہو جاتے ہیں ۔

Rang De

معاشرے کے مختلف طبقوں کی طرف گھومتی کہانی۔فقیروں کی کہانی۔ تانیہ اور بالاج کی کہانی۔ تانیہ کے ذہن میں گھوتا سوال کہ فقیر آخر مانگتے کیوں ہیں؟؟ زمان اور اس کی گیمز کی کہانی۔ حور اور کلیم کی کہانی۔ حور کی اپنے شہزادے کی تلاش میں گھومتی کہانی۔ کیا حور کو اس کا شہزادہ ملا؟ کیا تانیہ کو اس کے سوال کا جواب ملا؟ ان سب سوالوں کے جواب جاننے

Rang e Azaadi by Amna Haider

یہ کہانی ہے ایک آزاد ملک میں رہے کر خود کو قید سمجھے والوں کی یہ کہانی ہے ایک معصوم بچی کی یہ کہانی ہے آزادی کی قیمت کی. میں مانتی ہوں پاکستان میں ہم ویسے آزاد نہیں ہے جیسے ہونا چاہیے مگر یہ کہنا کہ ہم سرے سے آزاد ہے ہی نہیں غلط ہے کیونکہ ہمیں آزادی کا اصل مطلب ہی نہیں پتا اس افسانے میں آزادی کا اصل مطلب ہے آزادی کی قیمت ہے اور یہ سبق ہے کہ اگر ہم ملک کو بدلنا چاہتے ہیں تو ہمیں خود کو بدلنا ہوگا

Rang Khushbu Hawa Badal

تجربے کے تنگ دروں سے گزرے بغیر ہم سمجھ نہیں سکتے کہ خمیدہ سرہونا کیسا احساس دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دوسروں کے بارے میں رائے زنی کرتے ہوئے سوچ نہیں پاتے کہ اگر ہم ان کی جگہ ہوتے تو ہمارا رد عمل کیا ہوتا۔ اور جب حالات ہمیں اپنی زد میں لاتے ہیں تب کہیں جا کے خدا کی موجودگی کا یقین آتا ہے ہمیں۔
یہ کہانی محبت پر اجارہ داری رکھنے والی صہیبہ اور رشتوں کی خاطر خود کو تج دینے والی نرمین کی کہانی ہے، فرض کو محبت سے نبھانے والے ایزد کی اور محبت کو فرض سمجھنے والے فرہاد کی کتھا ہے۔ یہ نرم احساسات کی ترجمانی کرتے سمعان کے ظرف کی آزمائش کا احوال ہے۔

Rangraiz Muskarahtain

آٹھ لڑکیوں کی دوستی پر لکھی گئی یہ ہلکی پھلکی کہانی ہے۔ دوستی کا رشتہ خون کے رشتوں سے بھی گاڑھا ہوتا ہے۔ زندگی دوستوں کے بنا بےرنگ اور بے معنی ہوتی ہے۔ یہ کہانی بھی دوستی ،محبت اور صبر کے اسباق دیتی ہے

Raqs e Jaan

یہ کہانی ھے مہرماہ یعقوب کی،جس کی زندگی طوفانوں کی زد میں ہوتی ھے،اور ان طوفانوں میں اس کے لئے مزید اضافہ سلیمان ظفر کرتا ھے، جو جرائم کی دنیا سے تعلق رکھتا ھے مگر اس سے عشق میں مبتلا ہو جاتا ھے، مگر وہ ایک اچھا انسان ھے۔
دوسرا مرکزی اور اہم کردار سردار حویلی کے مقین ھیں، جن میں مستجاب احمد لغاری،اور رابیل رحیم لغاری، کے ساتھ میرب لغاری کی کہانی ھے جو یقیناً پڑھنے والوں کو اچھی لگے گی۔

Raqs Zindagi

زندگی میں کچھ چیزیں جن پہ ہم بھروسہ تو کر لیتے ہیں محض انکو اوپر سے ہی جانچ کر جیسے شہد کو دیکھ کر جس کو ہمیں دیکھ کر یہ تو پتا نہیں چلتا یہ اصلی یا خالص ہے بھی کے نہیں بس استعمال کے لیے محظ باہر ہی خوبصورتی دیکھ کر اٹریکٹ ہو جاتے ہیں لیکن وہ ہمارے لیے کیسا ہے یہ ہم نہیں جانتے ہوتے زندگی میں کچھ لوگ بھی ایسی مانند ہوتے ہیں جو رنگ  رنگت میں شہد لیکن ذائقہ چکھنے پر ہمارے لیے نمک کی مٹھی سے بھی زیادہ کڑوے ثابت ہوتے ہیں جنکی کڑواہٹ زندگی کی دھجیا اڑا دیتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ ہاتھ سے ریت کی مانند نکل جاتا ہے۔۔
1 36 37 38 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?