Durr-e-Mihara had learned to see discouragement and self negation everywhere. All her childhood was ruined and she lost all her relations. Dragging her life to the way she finds a guy who softly wraps up all her grief within himself.
یہ کہانی ہے ایک بکھرے ہوئے خاندان کی. یہ کہانی ہے بچپن کے تلخ حالات کی تلخیوں کو خود میں ڈالنے والی لڑکی کی. ایک ایسی لڑکی کی جسے مرد زات سے نفرت ہے. جو شادی جیسے رشتے کو بوجھ سمجھتی ہے. یہ کہانی ہے ولید حسن شیرازی کی. جو محبت کی راہ میں ہزاروں تکلیفیں سہتا ہے. جو محبت کو کھو کر پالیتا ہے. یہ کہانی ہے عطاء اللہ خان صاحب کے دو دیوانوں کی.
محبت کا سودا نقد سہی لیکن ہوتا کچھ لو اور دو کے اصول پر ہی ہے۔کسی کی خاطر خود کو بدل لینا اپنی نفی نہیں محبوب سے محبت کی انتہا ہے۔
جویر اور ساشا میں سے کون خود کو بدلے گا اس کا فیصلہ محبت کو کرنا ہے۔۔۔۔۔
ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو زندگی میں محبت کی اہمیت سے انکاری نہیں تھی یا محبت کرنے والوں کی اس کے دل میں قدر نہیں تھی، ہاں مگر یہ ضرور تھا کہ راہ حیات میں ساتھ چلنے والے ہمسفر کے لیے اس کے دل نے ایک پیکر تراش رکھا تھا – ایسا انسان جو اپنے عمل سے محبت کا اظہار کرنے والا ہو، جو جذبات کے ہاتھوں مات کھانے کے بجائے کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتا ہو پھر یوں ہوا کہ اسے ایسا شخص مل بھی گیا مگر
عید کے خوبصورت لمحوں کو مزید لطف عطا کرنے کے لیے ایک ایسی تحریر جو ہمیں خواہش سے تقدیر کے فیصلے تک کا سفر کرنے والے ایک ایسے مسافر کی داستان سناتی ہے جس نے سنگ میل کو منزل سمجھ لیا تھا مگر کاتب تقدیر نے اس کے لیے کچھ اور لکھ رکھا تھا ۔۔۔
یہ کہانی دو بہت ہی محبت کرنے والے بھائیوں کی ہیں ، ہو ایک دوسرے کے بنا سانس بھی نہ سکتے ہیں، لیکن قسمت کی ستم ظرفی نے اُن میں سے ایک کہ دل میں ایسی بدگمانی ڈالی کہ وہ اپنے بھائی کو تکلیف دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے۔ اور دو دوستوں کی جو ایک دوسرے کے لیے جان بھی دے دیں اگر دینا پڑی تو بے شک دوستی کبھی کبھی خونی اور کاغذی رشتوں سے زیادہ پائیدار ہوتی ہے اگر دوست سچا ہو تو۔
جہانداد خان اور اُدٸیانا کی بے مثال دوستی ، عریز علوی کی احترام بھری محبت کی داستان اور کچھ زندگی کےمزاحیہ رنگ کہ زندگی کے زندہ ہونے کا گمان ہو۔کسی بکھرے وجود کی کرچیاں سمیٹنے والے مہربان کی کہانی۔
یہ کہانی ہے ایک لڑکی کے اللّٰہ پر یقین کی۔ ایک مجاہد کے صبر کی۔ پاک فوج کے سپاہیوں کی ۔ دو بھائیوں کی جنہوں نے اپنی منزل خود چنی۔ ایک ایسے گینگسٹر کی جس نے انتقام کی آگ میں جل کر اپنا سب کچھ گنوا دیا ۔
یہ ناول رائٹر (نوشین بنتِ صدیق) کی زندگی کا پہلا ناول ہے جس میں انہوں نے زندگی اور محبت کے پہلوؤں کو بہت ہی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔
یہ حقیقت پر مبنی ایک بہترین کہانی ہے جس میں آپ کو حقیقی زندگی سے متعلق کافی رنگوں سے وابستگی ہوگی۔
اس کہانی میں اسلام سے متعلق بھی زکر کیا گیا ہے یہ کہانی محبتوں کے گرد گھومتی کیٔ کرداروں کی کہانی ہے ایک بہادر اور مضبوط کردار کی لڑکی کی کہانی، ڈگمگاتے قدموں کے استوار ہونے کی کہانی، ہماری کہانی، آپ کا تعارف بہت سے کرداروں سے ہوگا باقی اس ناول کے متعلق زیادہ کہنا قبل از وقت غلط ہوگا امید ہے کے یہ ناول: قلب الحب آپ سب لوگوں کو پسند آئے گا۔
یہ کہانی ہے ان جانبازوں اور جانثاروں کی جنہوں نے اس دنیا کے مشکل راستوں کو چن کر اپنی آخرت کو آسان کر لیا، کہانی ہے جذبہ شہادت کی جس جذبے کو کوئی زوال نہیں، حق اور باطل کی لاکار میں، حلال اور حرام کی تکرار میں جیتا ہے تو بس مٹی کا جانثار۔