“قلندر” ایک ایسی داستان ہے جو انسان کے باطن کی گہرائیوں کو چھوتی ہے۔ یہ صرف ایک کہانی نہیں بلکہ دل و روح کی پکار ہے۔ اس میں عشقِ حقیقی اور عشقِ مجازی کی کشمکش کو دکھایا گیا ہے، جہاں کردار آزمائشوں سے گزرتے ہیں، گرتے ہیں، سنبھلتے ہیں اور آخرکار اپنی اصل پہچان کو پا لیتے ہیں۔ ناول میں روحانیت، محبت، قربانی، اور تقدیر کے سفر کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے، جو قاری کو نہ صرف محظوظ کرتا ہے بلکہ سوچنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔
یہ ناول رائٹر (نوشین بنتِ صدیق) کی زندگی کا پہلا ناول ہے جس میں انہوں نے زندگی اور محبت کے پہلوؤں کو بہت ہی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔
یہ حقیقت پر مبنی ایک بہترین کہانی ہے جس میں آپ کو حقیقی زندگی سے متعلق کافی رنگوں سے وابستگی ہوگی۔
اس کہانی میں اسلام سے متعلق بھی زکر کیا گیا ہے یہ کہانی محبتوں کے گرد گھومتی کیٔ کرداروں کی کہانی ہے ایک بہادر اور مضبوط کردار کی لڑکی کی کہانی، ڈگمگاتے قدموں کے استوار ہونے کی کہانی، ہماری کہانی، آپ کا تعارف بہت سے کرداروں سے ہوگا باقی اس ناول کے متعلق زیادہ کہنا قبل از وقت غلط ہوگا امید ہے کے یہ ناول: قلب الحب آپ سب لوگوں کو پسند آئے گا۔
یہ کہانی اُن لوگوں کی عکاسی کرتی ہے جو اپنی تکلیفوں، محرومیوں اور غلط فیصلوں کے ہاتھوں اپنے دل کو سیاہ کر چکے ہوتے ہیں وہ لوگ جو وقت کے ساتھ اپنی اصل پہچان کھو دیتے ہیں، وہ رشتے، وہ جذبے، وہ احساسات جو اُن کی زندگی کا حقیقی حسن تھے سب کچھ کھو بیٹھتے ہیں۔
یہ کہانی اُن کے لیے بھی ہے جو دکھ کو چھپاتے ہیں، جو مسکراتے چہروں کے پیچھے بکھرے وجود رکھتے ہیں، اور اُن کے لیے بھی جو سمجھتے ہیں کہ سیاہی صرف رنگوں میں ہوتی ہے… دلوں میں نہیں۔