“تیرے جیسا یار کہاں” کہانی ہے دوستوں کے سنگ زندگی جینے کی، محبت کی، دوستی سے دشمنی اور دشمنی سے دوستی تک کے سفر کی، یہ کہانی ہے اللہ کی رضا میں راضی رہنے والوں کی۔ یہ کہانی ہے ماہین سیال اور اس کی دوستوں کی۔
یہ ناول ایک ایسی لڑکی پر ہے جس نے اپنی زندگی کا سب کچھ گنوا دیا اور ایک ایسی لڑکی جس نے اپنا سب سے بڑا خواب خود اپنے ہاتھوں سے توڑا لیکن اپنا وعدہ نبھایا اس وعدے پر ہی لکھا گیا ہے داستانِ شہادت۔ ایک شہید کی داستان محبت کی داستان اور ایک دوستی کی داستان
سورہ تین کا ایک مقصد سمجھ میں آگیا- اس سورہ کی آٹھ آیتیں انسان کی زندگی کے آٹھ مراحل کی ترجمانی کرتی ہیں- اور اتفاقاً اس ناول کے بھی آٹھ ابواب ہیں جو انسان کی زندگی کے انہیں آٹھ مراحل کو بیان کرتے ہیں