یہ کہانی ہے ٹوٹے ہوۓ رشتوں کی, چند یونیورسٹی فیلوز کی اور ایک ان چاہے رشتے کی. یہ کہانی ہے بہادر نقابی لڑکی کی کیونکہ بہادر وہ نہیں ہوتے جو ڈرتے ہی نہیں ہیں بلکے وہ ہوتے ہیں جو ڈر کے باوجود سر نہیں جھکاتے. ایک بزدل لڑکے کی کیونکہ با ادب لڑکے اس دنیا میں بزدل ہی کہلاتے ہیں.
ایک لڑکی کی سامنے آۓ بغیر گم نام لڑکی کا تخلص لیے معاشرے میں موجود برائیوں اور تلخ سچائیوں کا تذکرہ کر کے معاشرے کی اصلاح کرنے کی کوشش۔کڑوی باتیں، سوچنے پر مجبور کرنے والے گہرے الفاظوں کے ساتھ سچائی کی نمائندگی کرتی ایک انجان لڑکی کے خطوط۔
انتقام کی آڑ میں کسی اپنے کو برباد کر دینے ،
اور اپنوں کے ہاتھوں اعتبار و محبت کے قتل کی داستان۔
دلوں اور رشتوں کے ٹوٹ کر بکھرنے،
اور پھر نئے سرے سے جڑنے کی داستان۔
اپنوں کے غیر ہو جانے،
اور اجنبی سے ہمسفر بن جانے کی داستان۔
اللہ پہ مکمل اعتقاد ،
اور اس ذات کی رحمتوں کے نزول کی داستان۔