وفات الحب” کا مطلب ہے “وفات محبت” اور محبت جب انتقام کے سفر میں ہو جائے تو اس کی وفات لازم ہو جاتی ہے۔مگر ایک لفظ “نکاح” بھی ہوتا ہے جو محبت کو جینے کی ایک وجہ بنتا ہے۔ یہ کہانی بھی سیٹھ راحیل اور رجب کی کچھ ایسی ہی محبت کی ہے۔ یہ کہانی ہے دھوکے کی یعنی سیٹھ علی اور حیا کی اور یہ کہانی ہے بدلے کی آگ میں جلتے سیٹھ نواز اور سیٹھ فردوس کی۔
کہانی میں آپ ملیں گے کچھ ایسے چلبلے کرداروں سے جو آپکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دے گے ،
اس کہانی میں آپ ملے گے تین دوستوں سے جو کچھ زیادہ ہی پاگل ہیں اور ان کو سدھارنے والے بھی ان سے کم نہیں ہیں،
اس کہانی میں آپ ملیں گے ایک بدتمیز شاگردہ اور انکے سلجھے ہوئے پروفیسر سے،ایک حکم چلانے والے باس اور انکی نافرمان سیکرٹری سے ،ایک کھڑوس ہیرو اور ان پر مرنے والی ڈبل کھڑوس ہیروئن سے اب انکی زندگی آپس میں کیسے الجھتی ہے یہ جاننے کے لئے ناول سے جڑے رہیئے۔
یہ کہانی ہے ایک ڈیوارسی فادر اور ایک سنگل مدر کی، کہانی ہے ارحم اور اجیارہ کی، یہ کہانی ہے ان کے دو معصوم بچوں زیان اور میرال کی اور ان کی زندگی میں موجود خلاء کی اور ان کی چھوٹی چھوٹی معصوم خواہشات کی کہ کیسے اپنے بچوں کی خواہشات کو پورا کرتے قسمت ان دونوں کو ایک دوسرے کے مقابل لے آئی تو کیا کر پائیں گے یہ دونوں اپنے بچوں کی زندگی کا خلاء پر یا پھر ہمیشہ کی طرح قسمت لے گی ان دونوں کا امتحان آئیے جانتے ہیں کچھ خاص سے۔۔۔
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو زیادہ پانے کی چاہ میں اپنے سب سے قیمتی رشتوں کو کھودیتی ہے۔حوریہ کے کردار میں ایک سبق ہے کہ زیادہ آسائش حاصل کرنے کے لالچ میں کبھی بھی مخلص رشتوں سے کنارہ نہیں کرو۔
دوسری طرف ایک ایسا کردار جو ہمیشہ حوریہ کی بھلائی چاہتا ہے۔آپ کو پتہ چلے گا کہ کبھی بھی اپنے کسی بھی عزیز کو اس کے خراب حالات میں اکیلا نہیں چھوڑنا ۔زریاب کے کردار میں آپ ہمت سمجھداری اور مخلصی دیکھے گۓ۔
انجان مصوّر کہانی ہے وطن کی خاطر میدانِ جنگ میں اترنے والوں کی۔۔۔۔
یہ داستان ہے “دو” کرداروں کے سفرِ محبت کی جو دوستی سے محبت اور پھر ہجر سے ملاقات کا ایک ایسا سفر ہے جس میں رکاوٹ کوئی بیرونی قوت نہیں بلکہ کرداروں کی انا ہے۔ اس کہانی میں ایک کردار کی چھوٹی سی غلطی باعث بنی ایک طویل ہجر کا۔
انجان مصوّر میں آپ ایک ایسے کردار سے بھی ملیں گے جس کی دولت حاصل کرنے کی خواہش اسے ایک برے انجام تک پہنچائے گی۔
مگر کیا ہوگا جب یہ تین لوگ “تکون” بن کر آپس میں ٹکرائیں گے؟ اور اس تکون کا کون سا حصّہ سب سے زیادہ نقصان اٹھائے گا؟ یہ جاننے کیلئے اس کہانی کو پڑھیں جو آپکو کچھ نا کچھ ضرور سکھائے گی۔
کہانی کے چار باب ہیں اور ہر باب کا ایک الگ نام ہے۔ جہاں تک بات ہے کہانی کے نام کی تو یہ آپکو پڑھ کر ہی پتہ لگے گا کہ اس کہانی کا نام “انجان مصوّر” کیوں رکھا گیا ہے۔۔۔۔
اس کہانی میں آپکو دیگر کرداروں کے سفر بھی دیکھنے کو ملیں گے
“تو ضروری” کہانی ہے ایک ایسی دوستی کی جس میں محبت نے اپنی جگہ ایسے بنائی کہ خود کردار بھی اس میں الجھ کر رہ گئے یہ کہانی ہے ایک ایسے خاندان کی جس کے ہر فرد میں آپس میں صرف محبت اور خلوص کی گنجائش ہے مگر کہتے ہیں نہ انسان اپنی راہ خود چنتا ہے اور خاندان کا ہر فرد مختلف ہوتا ہے اس کہانی میں جہاں ہر کوئی محبت میں قربان ہونے کو تیار ہے وہی ایک شخص اپنی حسد میں کسی کو بھی قربان کرنے کو تیار ہے ۔اس محبت اور حسد کی جنگ میں نقصان کس فرد کا کتنا گہرا ہوگا جاننے کے لئے پڑھیے ” تو ضروری”۔
یہ کہانی ایک دوشیزہ کے بارے میں ہے جس کی زندگی پہ لوگوں کے منفی رویے بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں، جو کہ اپنی زندگی میں موجود حقیقت کو قبول نہیں کر پاتی،وہ اصل زندگی سے فرار چاہتی ہے۔ اسے لگتا ہے جیسے آج بھی دنیا میں فرعونیت قائم ہے، اور وہ اس فرعونیت کی گرفت میں آ چکی ہے۔ وہ اس فرعونیت سے نجات کے لیے مسیحا ٰ کی آمد کا انتطار کر رہی ہے۔ اور وہ اپنی زندگی کو فیری ٹیلز کی زندگی کی طرح گزار نا چاہتی ہے۔ پھر اس کی زندگی میں سبز آنکھوں والےایک شخص کی آمد ہوتی ہے، تو سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ کیا وہ شخص اسے حقیقی زندگی کی جانب لا پائے گا، کیا وہ شخص اسے حقیقت پسند بنا پائے گا۔ کیا وہ اسے سکون کی جانب لا پائے گا۔
ایک ایسی لڑکی جو حال سے ماضی میں چلی جاتی ۔۔ وہاں موجود انتشار اور نفاق کو وہ اپنی باتوں سے سمجھداری سے اور جرت اور بہادری سے ختم کرتی ہے اور اسے اتحاد اور اتفاق میں بدل دیتی ہے ۔ ظالم اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے ایک بہادر اور نڈر لڑکی داستان ۔۔
ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کی ماں بچپن میں ہی وفات پاجاتی ہے ایک پانچ سالہ کا بچہ جس کو اپنی ماں سے سب سے زیادہ محبت تھی اُس کے جانے کے بعد باپ بھی اُس سے غافل ہوگیا تھا تو اُس نے بھی باغی ہونا شروع کردیا تھا.ایک ایسی لڑکی جس کی زندگی بس اس کے والدین اور ماں باپ کے گرد گھومتی تھی.ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو بہت شوخ اور چنچل ہوتی تھی زندگی کو بھرپور جینے کا ہنر جانتی تھی مگر ایک حادثے نے اُس کا یہ ہنر چھین لیا تھا.ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو ہر رشتے کو نبہانا جانتا تھا۔.ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس نے اپنی محبت سے زیادہ دوستی کو اہمیت دی۔
یہ کہانی ہے اس لڑکی کی جس نے مشکلات سے ڈر کر میدان نہیں چھوڑا بلکہ استقامت اور حوصلے سے ان کا مقابلہ کیا۔۔
اس سے سیکھنے کو آٓپ کو ملے گا کہ زندگی ہمیں ہمیشہ موقع دیتی ہے اپنے آٓپ کو سنوارنے کا اور قابل بنانے کا بس ہمیں صحیح وقت میں اس موقع کا استعمال کرنا آٓنا چاہئیے
یہ کہانی ہے کزنوں کی جو مشن پہ اپنی طرح طرح کی خوبیوں کی وجہ سے جاتے ہیں ایک لڑکی ہے میرال جو اپنے وطن کے لئے کسی کی جان لینے میں وقت نہیں لیتی ۔ ہلکی سی مستی کھیل انکی زندگی کا حصہ ہیں
یہ کہانی ہے آرمی کی ، کزنوں کے درمیان محبت کی ، عورت کی طاقت کی اور ہلکے پھلکے مذاق کے ساتھ ۔۔۔۔