یہ کہانی ہمارے معاشرے میں جنم لیتی بے حسی اور کچھ غیر انسانی رویوں پہ روشنی ڈالتی ہے، بد قسمتی سے بے حسی نے ان خوبصورت رشتوں کو بھی آلودہ کر دیا ہے، جو ایک ہی ڈور سے بندھے ہیں۔ یہ کہانی باپ اور بیٹے کے رشتے کو ایک منفرد انداز میں آپ کے سامنے پیش کر نے جارہی ہے۔
یہ کہانی ایک دوشیزہ کے بارے میں ہے جس کی زندگی پہ لوگوں کے منفی رویے بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں، جو کہ اپنی زندگی میں موجود حقیقت کو قبول نہیں کر پاتی،وہ اصل زندگی سے فرار چاہتی ہے۔ اسے لگتا ہے جیسے آج بھی دنیا میں فرعونیت قائم ہے، اور وہ اس فرعونیت کی گرفت میں آ چکی ہے۔ وہ اس فرعونیت سے نجات کے لیے مسیحا ٰ کی آمد کا انتطار کر رہی ہے۔ اور وہ اپنی زندگی کو فیری ٹیلز کی زندگی کی طرح گزار نا چاہتی ہے۔ پھر اس کی زندگی میں سبز آنکھوں والےایک شخص کی آمد ہوتی ہے، تو سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ کیا وہ شخص اسے حقیقی زندگی کی جانب لا پائے گا، کیا وہ شخص اسے حقیقت پسند بنا پائے گا۔ کیا وہ اسے سکون کی جانب لا پائے گا۔
یہ کہانی انسان کے نفس میں پلنے والی خواہشات کے متعلق ہے، وہ خواہشات جو انسان کو برائی پہ مائل کر تی ہیں، یہی خواہشات انسان پہ غالب آتی ہیں اور انسان اپنے نفس کے ہاتھوں اپنا بڑا نقصان کر بیٹھتا ہے، یہ کہانی انگریزی کہانی بٹن بٹن سے کافی مماثلت رکھتی ہے مگر کافی حد تک اس سے منفرد بھی ہے۔