Mukhtasir Gunjaesh Ke Sabab
ہم چاہے کسی کو کتنا ہی کیوں نہ مانگ لیں، اگر وہ ہمارا نہیں تو ہم تک آکر بھی چلا جاتا ہے، اور پھر کوئی کسی سے نفرت کرنے لگ جائے۔۔۔۔ محبت سے نفرت تک کا سفر تو پھر انسان کو برباد کر ہی دیتا ہے، کوئی چال چلے یا نہیں مگر دل میں آئی گئی نفرت کی رنجش کہاں رد کی جاتی ہے۔ ہماری بےتحاشا کی گئی دعائیں بھی اگلے کو پوری طرح سے محفوظ نہیں کر سکتی اور خاص طور پر تب جب کوئی آپ کو دل سے آہیں دے چکا ہو۔
Ranjish Bejaa
نفرت کا ایک آوارہ ذرہ اڑتا ہوا اس کی آنکھ میں گیا تو ساری محبتوں کے مناظر اور سوچ کے شفاف عکس دھندلا گئے تھے۔ کسی کی لگائی گئی نفرت کی ایک تیلی سے بھڑکنے والی آگ اس کی ساری محبتوں کو جلا کر بھسم کر چکی تھی لیکن نفرت تو فانی ہے۔ بقاء تو محبت کی ہی ہے
Itar Ki Khusboo
بلندیوں پر چڑھنے کا شوق کسے نہیں ہوتا اور وہاں سے دنیا دیکھنے کی تمنا، تو کہیں نہ کہیں سب کے دل میں ہوتی ہے۔ بس ایسے ہی، یہ کچی عمر کے بچے اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے پہاڑوں پر چڑھ دوڑے لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ وہ زندگی کا ایک نیا ورق پلٹ رہے ہیں۔
Lugz
یہ افسانہ ایک پراسرار قلمکار کی داستان ہے، جو ایک نازک بانو کی زندگی کے تاریک پہلوؤں کو قرطاس پر بکھیر رہا ہے۔ ایک ایسی لڑکی جس کے ساتھ ناگوار واقعہ پیش آیا، اور پھر اس نے انتقام کی راہ اپنائی۔ جب عدالتوں نے دولت کے آگے دروازے بند کر دیے، تو معاشرے کی بنیادیں ہل گئیں، اور معیشت کی دھڑکنیں سست پڑ گئیں۔ اس کہانی میں راز کی ایک ایسی پرت کھلتی ہے جو حقیقت اور فسانے کی حدود کو چھوتی ہے۔