Author

Mehtab Zahoor 

Author's books

Gul Jo Nawakif e Bahar Thy Episode 1

اس کہانی میں کچھ کردار اپنے ایمان کی سلامتی کے لیے جنگ لڑتے نظر آئیں گے اور کچھ کردار اپنے ضمیر سے جنگ لڑتے نظر آئیں گے۔ یہ کہانی حلال اور حرام رزق کے فرق کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔ یہ کہانی ہے ایک وکیل کی جو محبت پر یقین نہیں رکھتی مگر کوئی اسے محبت پر یقین کرنا سکھائے گا۔ اور محبت کے اصل مفہوم سے روشناس کروائے گا۔ یہ اے ایس پی روحاب داؤد کی محبت کی کہانی ہے۔

Ravi Ke Kinare by Mehtab Zahoor

“یاسمین اور ساحر” کی یہ کہانی سوکھے راوی کے کنارے سے شروع ہوتی ہے، جہاں یاسمین اپنی زندگی کی مشقت میں گم ایک ایسی لڑکی ہے جس کے کندھوں پر پورے گھر کا بوجھ ہے۔ محنت، بھوک، اور تھکن کے بیچ ایک دن ساحر آتا ہے ایک ایسا نوجوان جو اس کے وجود میں چھپی روشنی کو پہچان لیتا ہے۔
ان دونوں کے درمیان خاموش محبت جنم لیتی ہے ایک ایسی محبت جو خوابوں، امیدوں اور انتظار سے بنی ہے۔ مگر قدرت کے فیصلے انسانوں کے منصوبوں سے ہمیشہ بڑے ہوتے ہیں۔ جب برسوں بعد روٹھا ہوا راوی لوٹتا ہے تو اپنے ساتھ صرف پانی نہیں بلکہ یاسمین کے سارے خواب، اس کا گھر اور اس کی زندگی بھی بہا لے جاتا ہے۔ اور یوں وہ محبت جو محلوں میں بسنے کا خواب دیکھتی تھی دریا کی لہروں میں ابدی قرار پاتی ہے۔

Sitaron Ki Chaon Episode 1 by Mehtab Zahoor

کچھ زندگیاں کہانیوں کی طرح نہیں ہوتیں کہ جہاں ہر سوال کا جواب اور ہر درد کا مداوا لکھا
ملے۔ کچھ زندگیاں زخموں کی صورت سانس لیتی ہیں جہاں ہر قدم پر آزمائش، ہر موڑ پر انگلیاں، اور ہر راستے پر سوال کھڑے
ہوتے ہیں۔ اس کہانی میں بھی دو ایسے ہی کرداروں کی زندگی دکھائی گئی ہے۔
یہ کہانی صرف مصفرہ کی نہیں بلکہ ان سب کی ہے جو کرائے کے گھروں میں سانس لیتے ہیں مگر جڑیں کبھی نہیں پکڑ پاتے۔
یہ کہانی ہے عرشمان کی جو عام محنتی لڑکا تھا مگر اس نے اپنی ذات کو منوایا۔ اور اندرون لاہور کی ان گلیوں میں اس کی واپسی
مصفرہ کے لیے ایک پناہ گاہ بنے گی۔
اور پھر کچھ ولی خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عورت کو خرید لینا ممکن ہے۔ کہ عزت صرف ایک فیصلہ ہے
جو طاقتور کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ کچھ عورتیں سودے بازی کے لیے پیدا نہیں ہوتیں وہ یا تو اپنی سچائی پر
جیتی ہیں یا پھر فنا ہو جاتی ہیں مگر جھکتی نہیں۔
مگر ان تمام سوالوں کے درمیان ایک جذبہ خاموشی سے پلتا ہے۔ محبت کا جذبہ۔ وہ محبت جو ضد نہیں، زبردستی نہیں، بلکہ وقت
کے ساتھ اپنی پہچان خود بناتی ہے۔ وہ محبت جو مصفرہ کو خود پر یقین دلاتی ہے۔ اس کی زندگی کے ہر خسارے کو مٹاتی ہے۔
اسے ابدی بہاروں سے روشناس کرواتی ہے