یہ یکطرفہ محبت کی کہانی ہے،ایسی لڑکی کی کہانی جو بہت شرارتی طبیعت کی مالک ہوتی ہے۔اُسےاک مغرور لڑکے سے محبت ہوجاتی ہےجبکہ اس مغرور لڑکے کو شرارتی قسم کی لڑکیاں بالکل پسند نہیں ہوتیں ۔ کس طرح ان کی قسمت انہیں ساتھ لائے گی یہ جاننے کے لئے کہانی پڑھیں۔
فقط اک لفظ میں جاناں
تمہیں تحریر کرنا ہے
مگر وہ لفظ نہیں ملتا
تمہیں میں چاند لکھوں تو
یہ کچھ اچھا نہیں لگتا
کہ اس میں داغ ہوتا ہے
تمہیں گر پھول لکھوں تو
یہ گوارہ نہیں مجھکو
ازل سے اسکی فطرت ہے
سدا کھِلا نہیں رہتا
تمہیں میں عشق لکھوں تو
مقامِ تشنگی ہے یہ
فقط خوشیاں نہیں دیتا
تمہیں گر خواب لکھوں تو
نظر کچھ اور آتا ہے
تعبیریں اور ہوتی ہیں
تمہیں گر آسماں لکھوں
تو دل کو وہم ہوتا ہے
بہت ہی دور ہے یہ تو
میری پہنچ سے باہر ہے
میں سوچا زندگی لکھ دوں
یہ کچھ اچھا لگا لیکن
تبھی پھر مجھکو یاد آیا
کسی کی یہ نہیں ہوتی
یہ سارے لفظ لکھ ڈالے
مگر وہ لفظ نہیں ملتا
مجھے پھر خیال آتا ہے
کہیں حسرت نا رہ جاۓ
سُنو جاناں___!
زرا سا تم ہی بتلا دو
کہاں سے لفظ وہ ڈھونڈوں؟
کہ تم بھی جانتے تو ہو
میری چھوٹی سی خواہش ہے
فقط اک لفظ میں جاناں
تمہیں تحریر کرنا ہے
از قلم تہذیب ثانی❤
Views:1,803
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “Poetry Collection by Tehzeeb Sani” Cancel reply
یہ کہانی ہے حویلی کے رسم و رواج کی اور ان رسموں کی زد میں آئی لڑکیوں کی۔ قید و بند کی۔ ظلم و ستم کی۔ رسم و رواج کی پابندی سے ہونے والے نقصان زندگیاں برباد کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔ جو حق اسلام نے عورت کو دیئے ہیں وہ حق اس سے چھیننا قطعی بہادری نہیں ہوتی۔
Reviews
There are no reviews yet.