Social Romantic Novel

Ishq Ka Aakhri Daur by Tanzeela Noori

عشق کا آخری دور ایک گہری درد سے گزرتی اور روح کو جھنجھوڑ دینے والی کہانی ہے جہاں محبت صرف پانے کی خواہش نہیں رہتی بلکہ خود کو اللہ کے فیصلوں کے سپرد کرنے کا نام بن جاتی ہے۔ یہ افسانہ اس مرحلے کی تصویر کشی کرتا ہے جہاں دل چاہتا ہے مگر ایمان روک لیتا ہےجہاں قربت کی خواہش ہوتی ہے مگر حدودِ حلال کو چن لیا جاتا ہے یہاں عشق اپنی آخری شکل میں سامنے آتا ہے نہ شکوہ، نہ ضد، نہ مطالبہ بس صبر، دعا اور خاموش قربانی۔ یہ کہانی سکھاتی ہے کہ ہر محبت کا انجام وصال نہیں ہوتا کچھ عشق اپنی تکمیل اللہ پر چھوڑ دینے میں پاتے ہیں

Qalandar Novel by Sania Sheikh

“قلندر” ایک ایسی داستان ہے جو انسان کے باطن کی گہرائیوں کو چھوتی ہے۔ یہ صرف ایک کہانی نہیں بلکہ دل و روح کی پکار ہے۔ اس میں عشقِ حقیقی اور عشقِ مجازی کی کشمکش کو دکھایا گیا ہے، جہاں کردار آزمائشوں سے گزرتے ہیں، گرتے ہیں، سنبھلتے ہیں اور آخرکار اپنی اصل پہچان کو پا لیتے ہیں۔ ناول میں روحانیت، محبت، قربانی، اور تقدیر کے سفر کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے، جو قاری کو نہ صرف محظوظ کرتا ہے بلکہ سوچنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔

Tere Jane Ke Bad Novel by Sania Sheikh

محبت، جدائی، خوشی، غم، زندگی کے انوکھے موڑ سب کچھ سمیٹ کر آپ کے لیے لائی ہوں۔ تو بس، الفاظ کی دنیا میں قدم رکھیں اور کہانی کا جادو محسوس کریں۔ تیار ہیں؟
یہ کہانی ہے “تیرے جانے کے بعد”ایک ایسی داستان جو عروج و زوال، محبت اور صحیح  راستے کی تلاش کی  ہے۔ کچھ کردار اپنی منزل کھو بیٹھتے ہیں، تو کچھ کو راہِ راست نصیب ہوتی ہے۔ کہیں دلوں میں محبت کی روشنی جاگتی ہے، تو کہیں عشقِ حقیقی کی تڑپ روح کو بےقرار کر دیتی ہے۔
یہ قصہ ان لمحوں کا ہے جب کوئی سب کچھ پاکر بھی خالی ہاتھ رہ جاتا ہے، اور کوئی سب کچھ کھو کر بھی وہ پا لیتا ہے جو ہمیشہ سے اس کے مقدر میں تھا۔ کچھ لوگ دنیا کی چکاچوند میں اپنی حقیقت بھول جاتے ہیں، تو کچھ درد و آزمائش میں پل کر اپنی ذات کی گہرائیوں کو پہچان لیتے ہیں۔
کہیں کوئی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر اپنے ہی سایے سے خوفزدہ ہو جاتا ہے، اور کہیں کوئی ذلت کی گہرائیوں میں گر کر راہِ حق کی روشنی پا لیتا ہے۔ یہ کہانی ان جذبات کی ہے جو ہمیں جوڑتے بھی ہیں اور توڑتے بھی، جو ہمیں خود سے روشناس کراتے ہیں یا ہمیں خود سے بیگانہ کر دیتے ہیں۔
محبت کی تلاش میں سرگرداں دل اور عشقِ حقیقی کی پیاس میں تڑپتی روحیں، کسی کے جانے کے بعد کیسے بدل جاتی ہیں۔  جدائی صرف زخم دیتی ہے، یا کبھی کبھی ہمیں وہ بھی سکھا دیتی ہے جو ہم ایک ساتھ رہ کر نہیں سیکھ پاتے۔
یہ ناول صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ ایک آئینہ ہے ۔۔۔
یہ قصہ ان خوابوں کا ہے جو بکھر جاتے ہیں، ان امیدوں کا ہے جو پھر بھی زندہ رہتی ہیں، اور ان راستوں کا ہے جو اکثر جدائی کے بعد ہی واضح ہوتے ہیں۔
یہ کہانی صرف رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی نہیں، بلکہ انسان کی اندرونی کشمکش، اس کی خواہشات اور اس کے نصیب کی بھی ہے۔ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی دنیا میں کوئی ایسا آئے جو ان کے دل کی سُن سکے، اور بعض وہ ہوتے ہیں جو خود کو اتنا بلند کر لینا چاہتے ہیں کہ کوئی ان کا ہاتھ نہ لگا   سکے۔ لیکن قسمت ہر کسی کے لیے ایک الگ تحریر لکھتی ہے۔کبھی کسی کو منزل دے کر سب کچھ چھین لیتی ہے، تو کبھی کسی کو راستہ دے کر اسے حقیقی کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔
جدائی ہمیشہ کمزوری نہیں ہوتی، بلکہ بعض اوقات یہ ایک نئے سفر کی ابتدا بن جاتی ہے وہ سفر جو ہمیں ہماری حقیقی پہچان، حقیقی منزل، اور کبھی کبھی، حقیقی محبت تک لے جاتا ہے۔۔

Takht by Fatima Khan

میں نے یہ تحریر بھی انہیں باقی تحریروں کی طرح لکھنی شروع کی تھی
محض ایک کمفرٹ سی رومانوی تحریر ۔۔۔
مگر آج کل سوشل میڈیا پر گردش کرتی ” غیرت کے نام پہ قتل ” کی خبروں نے مجھے اس تحریر کا مقصد دیا ۔ تحریر کا موضوع ہرگز غیرت کے نام پہ قتل نہیں ہے اس کہانی میں محض عزت و تکریم ،مقام چھیننے کا خوف ، اور انا کے موضوعات پہ بات کی گئی ہے۔

Zakhm e Altafat Episode 4 by Saba Gulzar Hashmi

کچھ کردار مر جاتے ہیں، کچھ کو مار دیا جاتا ہے ، کچھ انصاف کیلئے در در بھٹکتے ہیں اور کچھ بھوک مٹانے کیلئے جتن کرتے ہیں ۔ کچھ کرداروں کا قلم خرید کر جھوٹ بیچا جاتا ہے اور کچھ کے ضمیروں کو سلا دیا جاتا ہے۔
اور حکومت قائم رہتی ہے فقط ظلم کی۔
ظلم کبھی مٹتا نہیں ہے۔ اگر اس کو مٹانے کی کوششں کی جائے تو انسان کی نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں لیکن یہ ظلم نئی شکل اختیار کر کے بڑھتا ہی رہتا ہے۔

Zindagi Ke Rang Episode 3 by Syeda Noor ul Ain

یہ کہانی آبرو کی ہے جو کہ زندگی کو سہی معنوں میں جینا جانتی ہے جس کے لئے زندگی پیسے، بڑا گھر، گاڑی یا پھر اونچا اسٹیٹس نہیں ہے۔
بلکہ اپنے خوابوں کو جینا اور بس ہر لمحے ہنستے مسکراتے رہنا ہی اصل زندگی ہے۔
پر آبرو کی دادی جان جو کہ اسے سدھارنا چاہتی ہیں اور کامیاب انسان بنانا چاہتی ہیں۔
اور اسہی کہانی میں مختلف محنتی کردار بھی آپکو دیکھنے کو ملیں گے جیسے کی شرجیل اور آرزو جو کہ بس کام کو ہی اہمیت دیتے ہیں پر دل میں ہزار جذبات بھی رکھتے ہیں۔
اور دوسری طرف آبرو کے ہم عمر اور باہم شوق رکھنے والے کچھ دوست جیسے کے عیشا اور آلیان دونوں ہی مختلف مزاج کے مالک ہیں۔
اور آبرو کے والد صاحب سرفراز کا پوری کہانی میں بہت ہی اہم کردار ہے کیونکہ یہ ہر طرح کے حالات میں اپنی بیٹی کا ساتھ دیتے ہیں اور یہی بات ہر بیٹی کے لئے اہم ہے کہ دینا ساتھ دے نہ دے پر والد کا ساتھ ایک بیٹی کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔
اور اسہی طرح آبرو کی والدہ سارا بھی کہانی میں اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتی دیکھی جائے گی۔
پر کہانی میں دو منفی کردار سعد اور مصباح بھی پائے جائے گا۔
اور اسہی طرح مختلف کردار مختلف انداز میں کہانی کو مزید بہترین بنائے گے۔
1 2 7