Author

Tanzeela Noori

Author's books

Ilhami Muhabbat by Tanzeela Noori

“الہامی محبت” ایک روحانی اور اصلاحی محبت کی کہانی ہے —
جہاں ایان اپنی غلط صحبت، دنیاوی خواہشات اور گناہوں کے اندھیروں سے نکل کر توبہ، ایمان اور سچی محبت کی روشنی پاتا ہے۔
عمائمہ ایک نیک سیرت اور پاکیزہ دل رکھنے والی لڑکی ہے جو اس کی زندگی میں اللہ کے الہام کی طرح آتی ہے —
ایک ایسی محبت جو جذبات نہیں، عبادت بن جاتی ہے

Ishq Ka Aakhri Daur by Tanzeela Noori

عشق کا آخری دور ایک گہری درد سے گزرتی اور روح کو جھنجھوڑ دینے والی کہانی ہے جہاں محبت صرف پانے کی خواہش نہیں رہتی بلکہ خود کو اللہ کے فیصلوں کے سپرد کرنے کا نام بن جاتی ہے۔ یہ افسانہ اس مرحلے کی تصویر کشی کرتا ہے جہاں دل چاہتا ہے مگر ایمان روک لیتا ہےجہاں قربت کی خواہش ہوتی ہے مگر حدودِ حلال کو چن لیا جاتا ہے یہاں عشق اپنی آخری شکل میں سامنے آتا ہے نہ شکوہ، نہ ضد، نہ مطالبہ بس صبر، دعا اور خاموش قربانی۔ یہ کہانی سکھاتی ہے کہ ہر محبت کا انجام وصال نہیں ہوتا کچھ عشق اپنی تکمیل اللہ پر چھوڑ دینے میں پاتے ہیں

Siyah Taaj by Tanzeela Noori

یہ کہانی راز، انصاف اور ہمت کی ایک سنسنی خیز داستان ہے۔ ایک ایسا شہر جہاں جرائم، طاقت اور خفیہ سازشیں اپنے عروج پر ہیں۔ انہی اندھیروں میں ایک پراسرار نام ابھرتا ہے — سیاہ تاج۔ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے، مگر اس کا مقصد واضح ہے: ظلم اور جرائم کا خاتمہ۔
دوسری طرف میر شاہ ایک بااثر اور ذہین شخصیت ہے جو سچ تک پہنچنے کی کوشش میں ہر راز کی تہہ تک جاتا ہے۔ ہانی ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور مشکل حالات میں اس کا حوصلہ بنتی ہے۔ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے، کئی راز بے نقاب ہوتے ہیں اور یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ سیاہ تاج صرف ایک نام نہیں بلکہ انصاف کے لیے لڑی جانے والی ایک خاموش جنگ ہے۔
یہ افسانہ قاری کو سسپنس، ہمت اور سچائی کے ایسے سفر پر لے جاتا ہے جہاں ہر موڑ پر ایک نیا راز اور ایک نئی حقیقت سامنے آتی ہے۔