second marriage based

Maskan Episode 1 & 2 by Komal Shahid

مسکن ایک ایسی داستان ہے جہاں محبت، رشتے اور راز ایک دوسرے میں گندھے ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک جگہ نہیں، بلکہ ایک احساس ہے۔ ایک ایسی پناہ گاہ جہاں وقت رُک جاتا ہے، مگر دلوں کی دھڑکنیں کبھی نہیں تھمتیں۔یہاں ہر کردار اپنی ذات کا ایک گوشہ چھپائے ہوئے ہے۔
کوئی اپنے ہی قلم کے لفظوں میں بکھراہوا۔۔کوئی یادوں کے سائے میں جیتا  ہوا۔۔۔کوئی طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا۔۔۔اور کوئی انصاف کے سفر میں اپنے زخموں سے لڑ نے کوتیار۔ کہانی کے سب کردار مسکن کی سرزمین پر ایسے جُڑتے ہیں کہ اُن کے راز، اُن کی محبتیں اور اُن کے زخم وقت کے ساتھ ساتھ کھلتے جاتے ہیں)

Roshni Tere Naam Ki by Ayesha Adeeba

روشنی تیرے نام کی‘‘ اس ناول میں ہدایت کا سفر بیان کیا گیا ہے جو اللہ پاک کے اپنے بندے پر کرم کو واضح کرتا ہے۔ اس کہانی میں بھٹکے ہوئے اندھیروں میں گم لوگوں کو روشنی کے دیے تھمائے گئے ہیں۔ دوستی میں ایک دوسرے کو رہنمائی دینے کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق، خاندانی تعلقات، نرم و پاکیزہ رومانوی پہلو بھی شامل ہیں۔ اور آخر میں ہمارے معاشرے کی ایک چبھتی ہوئی سچائی کو اجاگر کیا گیا ہے اس ناول کو پڑھنے والوں کی ذہنیت شاید ان چند جملوں سے بدل جائے، اگر اللہ پاک نے چاہا تو۔

E’dam Episode 2 by Umaima Siddiqi

محیط ہے یہ کہانی فریبیوں کی مکاری پر ۔
نیکی کی آڑ میں چھپ کر خنجر پیوست کرنے والوں پر ۔
کچھ ایسے کرداروں کی نشاندہی پر جن کے لیے اپنی ضد و انا کی فتح کا حصول اصل بقا ہے ۔
جن کے نزدیک اپنا باطن صاف اور دوسرے کی نیت زہریلی ہے ۔
یہ کہانی ہے ان لوگوں کی جنہوں نے عقیدت خالص رکھی لیکن پھر بھی انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔
یہ ایسی دنیا پر مبنی ایک تلخ روداد ہے جس میں محبت کا صلہ ملنا سراب ہے ۔ جس میں چہروں پر انگنت غلاف
چڑھانے میں ہی عافیت ہے ۔ جس میں خیالی دنیا کو خوبصورت کرنا دشوار ہے ۔
یہ حقیقت کی دنیا ہے ! جہاں انسان کے پاس اپنے گناہوں کی سو تاویلات ہیں ۔
جہاں سرداری میں تکبر ہے !
1 11 12 13 15