کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں کھبی نہ کبھی ہیراسمنٹ کا نشانہ بنتا ہے اور کسی کو بتا بھی نہیں پاتا, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کئ جو سچے اور پر خلوص رشتوں کئ تلاش میں خود کہیں کھو جاتا ہے, کہانی ہے ہر اس انسان کی جو وقتی طور پر نفس کئ پیروی کر کے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی خراب کر لیتا ہے, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں سب کے ساتھ رحم کا معاملہ کرتا ہے سواۓ اپنے آپ کے
محبت اور دوستی کے رنگوں سے سجی ایک خوبصورت داستان۔۔
مکافاتِ عمل کی ایک ایسی کہانی جس میں نفرتوں کا زوال دکھایا گیا ہے۔۔ بے شک خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، اور ایک مخصوص وقت پر ہر شخص کو بتلا دیا جاتا ہے کہ کسی کی راہیں کانٹوں سے بھر کر اپنے نصیب میں پھول نہیں سجائے جا سکتے۔۔
منزلِ محبت کے ہر کردار نے اپنی جگہ صبر کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔۔
وہ ایک لمحہ، ایک پل، ایک وقت جب صبر کی ضرورت تھی ان سب نے ہر اس لمحے صبر کا دامن تھامے رکھا تھا۔۔
”إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ۔۔“
“بے شک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔۔”
ایک ایسی کہانی جو آپکو صبر کی ضرورت اور اسکے نتائج کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دے گی۔۔
کہانی ہے کچھ ایسے کرداروں کی جو بے نام سے رشتوں کو نبھاتے خود کہیں گم سے ہوگئے۔
کہانی ہے خود کی تلاش کی اور کہانی ہے میکائیل سلطان کی، کہانی میں آپ ملیں گے کچھ ایسے کرداروں سے جن سے نفرت ہو نہیں سکتی اور محبت شاید آپ کر نا پائے ۔ کہانی کو آپ کیسے لیتے ہیں میں آپ پہ چھوڑتی ہوں لیکن اس کہانی کے ساتھ آپ کو باندھنے کا وعدہ کرتی ہوں میں ۔