Romantic

Sachi Muhabbat

یہ کہانی ہے ایک لڑکی کے صبر کی ، اس کی سچی محبت کی اس کی وفا کی ۔ کیا اس لڑکی کو وہ ملے گا جس کے لیے اس نے صبر کیا جس کے لیے اس نے سب چھوڑا تھا جس کے لیے اس نے خود کی عزت نفس کو مجروح کروایا تھا ۔

Saroor e Ishq

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنے بھائی کے گناہ کی سزا بھگتی ہے اور وہ گناہ جو اس کے بھائی نے کیا ہی نہیں۔۔۔۔ یہ کہانی ہے احتشام کی جو بدلے کی آگ میں پاگل ہو جاتا ہے لیکن وہ اپنا فیصلہ بدل لیتا ہے ۔۔۔۔یہ کہانی نوال کی جو اپنی بھابھی پر جان دیتی ہے جاننے کے لیے پڑھیں
سرورِ عشق ❤️

Dewaane Season 2 Last Episode

کہانی میں آپ ملیں گے کچھ ایسے چلبلے کرداروں سے جو آپکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دے گے ،
اس کہانی میں آپ ملے گے تین دوستوں سے جو کچھ زیادہ ہی پاگل ہیں اور ان کو سدھارنے والے بھی ان سے کم نہیں ہیں،
اس کہانی میں آپ ملیں گے ایک بدتمیز شاگردہ  اور انکے سلجھے ہوئے پروفیسر سے،ایک حکم چلانے والے باس اور انکی نافرمان سیکرٹری سے ،ایک کھڑوس ہیرو اور ان پر مرنے والی ڈبل کھڑوس ہیروئن سے اب انکی زندگی آپس میں کیسے الجھتی ہے  یہ جاننے کے لئے ناول سے جڑے رہیئے۔

Ishq e Zeba

 یہ کہانی ہے عشق کی ، کہانی ایک ایسے انسان کی جس نے بے انتہا محبت کی مگر اسے اسکی محبت مل نہ سکی۔۔کہانی دو دیوانوں کی۔۔ کہانی عشقِ مجازی سے عشقِ حقیقی تک پہنچنے کی ۔۔
کہانی ایک چلبلی لڑکی کی۔۔
کہانی یوشع خان آفریدی کے لاحاصل عشق کی۔

Darakhshan Hai Hayat

“دخشاں ہے حیات” کا معنی ہے
“پرنور ہے زندگی “
یہ کہانی ہے ایک مغرور پٹھانی جو پردیس چھوڑ کر اپنوں میں آئی یہ کہانی ہے ایک سرپھرے پٹھان کی جو گاٶں کا سردار ہونے کے ناتے اپنا فرض ادا کررہا تھا جو عورتوں کی دل سے عزت کرتا تھا یہ کہانی ہے وادی کشمیر کی یہ کہانی عید کے سنگ کی خوشیوں کے رنگ کی یہ کہانی ہے دو ستاروں کی کے کیسے یہ دونوں ایک ہوتے ہے

Chand Ka Aks

پچپن کے نکاح میں بندھے دو نفوس،اغوا شدہ لڑکی کی زندگی پر مبنی، پاک سر زمین کی حفاظت میں سرگرداں تین ساتھی،جنت کی چاہ میں بھٹکتی لڑکی، محبت اور دوستی پر محیط کہانی،بھاگتی زندگی میں ٹھہری ہوئی آزمائشوں پر مبنی ایک دلفریب داستان

Tujh Sang Zindagi k Rang

یہ کہانی ہے ایک ایسے گھر کی جہاں کزنز میں بے تحاشہ محبت ، کچھ شرارتیں ہیں اور کچھ میں ہے پیار، پھر کچھ ایسا ہوا کہ گھر کی درودیوار تک ہل گئی ، کسی کا حسد اس گھر کی خوشیاں کہا گیا ، مگر کہتے ہیں کہ ہر غم کے بعد خوشی تو آتی ہے، اور برائی اپنے انجام کو پہنچتی ہے ۔

Wo Azal Se Dill Mein Makeen

”مجھے عشق ہے تو اسی سے ہے
وہ ازل سے دل میں مکین ہے…!”
کون ہے جو ازل سے دل میں مکین ہے؟انسانی دل سب سے زیادہ کس چیز کے لیے تڑپتا ہے؟محبت!صرف محبت..!فقط محبت!اس رب سے محبت اس کی تخلیق سے محبت اور اپنے آپ سے محبت! محبت ہی وہ جذبہ ہے جو دلوں کو پھیر دیتا ہے۔بچھڑوں کو ملا دیتا ہے۔روٹھوں کو منا لیتا ہے۔بس اسی جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے دماغ کو ہر طرح کی منفی سوچوں سے پاک کر کے یہ کہانی لکھی تھی ایک خفیہ تنظیم کے بارے میں بھی ممکن حد تک بتانے کی کوشش کی ہے لیکن پہلا ناول تھا اس لئے لکھتے ہوئے بہت زیادہ نروس تھی مگر قارئین کا اتنا پیار ملا کہ سارے خدشات دور ہوگئے آپ سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔پہلا تجربہ کبھی بھی آپ کو سیٹسفائی نہیں کرتا یہ ناول بھی میرا پہلا تجربہ ہے اس لیے اس سے میں بھی سیٹٹسفائی نہیں ہوں اس لیے اگر کوئی غلطی دکھے تو نظرانداز کرکے اپنی قیمتی آراء سے مجھے باخبر کریں۔امید کرتی ہوں آپ کو پسند آئے گا..!جزاک اللہ!۔✨

Man Moji

یہ  کہانی ہے زندگی  کے اتار چڑھاو اور تلخ حقائق کی، محنت کی، محبت کی، نفرت کی،رشتوں کی، احساس کی ،دوستی کی ، دشمنی کی ،دھوکہ دہی کی ،سچائی کی ،یقین کی ، خوف کی ،زندگی کی دوڑ میں جیتنے والوں کی، اپنے دل کی سلطنت کے  بادشاہ کی، دو انجان ہمسفر ساتھیوں کی

Wajood e Yaad

وجود یاد میرا تیسرا ناول ہے۔ الحمداللہ پہلے دو ناول حسرت زندگی اور آسیب محبت کو لوگوں نے بہت پزیرائی دی اور اسی کے نتیجے میں میں نے تیسرا ناول وجودِ یار لکھا ہے  ۔ یہ ناول تین کرداروں کے گرد گھومتا ہے ۔ اس ناول کے کردار محبت میں رچےہوئے ہیں۔ اس ناول کی تھیم ہی محبت ہے محبت کی یادیں ہیں جو کہ وجود یاد بن جاتی ہیں۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنی یاداشت کھو بیٹھتی ہے اور اسی دوران اسے محبت ہوتی ہے۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو محبت کے لیے اپنا آپ بھی ہارنے کو تیار ہوتا ہے۔ جسے صرف اپنے پیار کی خوشی چاہیے
ہوتی ہے۔ دوسری طرف ایک اور ایسا کردار جو اپنی بے نام محبت کو اللہ سے مانگتا ہے۔
اس ناول میں محبت کا احترام کرنا بتایا گیا ہے۔ نفرت بغض اور کینہ جیسے جذبات کو چھوڑ کر صرف محبت کی ڈور کو سلجھاکے رکھنا دکھایا گیا ہے۔
پورا کا پورا ناول محبت کے وجود پہ ٹکا ہوا ہے جو کہ وجود یاد ہے۔

1 7 8 9 41
Open chat
Hello 👋
How can we help you?