murder mystery

Jahan Aara Episode 1 by Nayab Hassan

کہانی ہے سلطان مراد اللہ خان کی ریاست میں قائم و دائم سات مینار محل کے گھٹن زدہ، ٹھنڈے تے خانے میں قید رازوں سے پردہ اٹھاتی چند زندگیوں کی۔ محبت، قربانی اور دغا میں جھولتے رشتے۔ سچ اور جھوٹ کی بنی بلند عمارتوں میں سے جھانکتے چاند اور تاروں کی روشنی میں محبت میں پڑتے بادشاہ اور ایک عام سی لڑکی کی۔
 سات مینار محل کے عالیشان باغ سے آتی مختلف قسم کے پھولوں کی خوشبو آپ کی توجہ کی منتظر ۔

Bisaat Episode 7 by Saleha Sultan

ہم نے زندگی میں مختلف قسم کی کہانیاں پڑھی ہیں مختلف کرداروں کو جانا ہے۔ بساط کوئی بہت انوکھی کہانی یا داستان نہیں ہے۔ یہ کہانی ایک وعدے کے ارد گرد گھومتی ہے۔ جس وعدے کو پورا کرنے کے لئے یہ کہانی شروع ہوئی کیا وہ کبھی پورا ہو سکے گا؟ یا انسان کے اندر کا شر اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا؟
بساط ایک سفر کی داستان ہے۔ عزازیل سے شیطان بن جانے کے سفر کی۔یہ انتقام کے چکر میں الجھی ایک محبت کی داستان ہے۔ بساط ان زخموں کی داستان ہے۔ جس پہ ہم تا عمر مرحم نہیں رکھ پاتے۔

Rooh e Hidayat Episode 1 by Binte Jaffar

یہ کہانی ہے اس سیاہ رات میں ہوئے ایک قتل کی کسی اپنے کی جدائی کی , خونی رشتوں کے سفید پر جانے کی یہ کہانی ہے اس ایک پردے میں چھپے راز کی یہ کہانی ہے اس ایک تہہ خانے کی جس کی دیواروں میں ہیں اس سچائی کے دروازے یہ کہانی ہے ہنستی کھیلتی لڑکی کی مسکراہٹ چھن جانے کی، یہ کہانی ہے ایک ایسی جنگ کی جس کے زخم روح کو گھائل کر دیتے ہیں ،یہ کہانی ہے بدلہ لینے کی آگ سے لیکر معاف کر دینے کی یہ کہانی ہے اپنی محبت کی قربانی دینے کی یہ کہانی ہے اس نیلی آنکھوں والے شہزادے کی جس کی پہچان سے ہیں سب نا واقف, یہ کہانی ہے ان کرداروں میں چھپے رازوں کی.

Parda Dill Poshi Episode 1 by Javeria

یہ کہانی ہے ان کرداروں کی کہ جنہیں علم ہے کہ یہ دنیا کہ سہارے مکڑی کے جالوں سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔
جنہیں علم ہے کہ انسان کو اپنی جنگ خود سے لڑنی ہوتی ہے، کیونکہ کوئی آپ کہ لیے آپ کی جنگ لڑنے نہیں آئے گا۔
یہ کہانی ہے ان کرداروں کی جو مضبوط ہیں اور اندر سے کھوکھلے بھی۔
یہ کہانی ہے آج کہ دور میں پردہ کرتی لڑکی کی، جسے اس کہ اپنے ہی دغا دے جاتے ہیں۔
یہ کہانی ہے بہن بھائی کہ پیارے رشتے کی، جسے آج کہ لوگوں نے بد سے بدتر بنا دیا ہے۔
یہ کہانی ہے ہر عام انسان کی جو خود میں ہی بہت خاص ہے۔

Wabal e Jaan Episode 1 by Areeba Mazhar

یہ کہانی ہے آگ کی،وہ آگ جو صرف جلاتی نہیں، راکھ میں بدل دیتی ہے۔
یہ کہانی ہے جنگ کی ،بقا کی ایسی جنگ جہاں خون سیاہی بنتا ہے اور قسمت کی تحریریں لکھتا ہے۔
کہانی ہے قتل کی،قتل ایک مگر تباہیاں بے شمار
 کہانی ہے آزادی کی،مگر نفس کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی۔
کہانی ہے بھوک کی، ایسی قید کی جہاں پیٹ سے پہلے روح خالی ہو جاتی ہے۔
یہ کہانی ہے سروائیول کی،جنگ کے بعد بچ جانے والوں کے سروائیول کی۔
اور جو بچ نکلے وہی فاتح ،وہی غالب،وہی سلطنت کے سچے وارث۔

Nazik Episode 1 by Layan Butt

 یہ کہانی ہے ایک قتل کی قتل جس کو سالوں ایک حادثاتی موت سمجھا گیا، یہ کہانی ہے انتقام کی، یہ کہانی ہے اپنے پیاروں سے جدائی کی، کہانی بہن بھائیوں کے پیار کی،  ،کہانی سفید اور بھورے رنگ کی،  کہانی ہیلنگ کی

Pyada by Tehreer o Dostaan

نسلوں سے چلی آتی ونی کی رسم میں ہمیشہ لڑکیوں کی زندگی ہی تباہی کا شکار ہوتی رہی ہے لیکن یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو اپنے جگری دوست کے قتل کے الزام میں خون بہا میں دیا گیا۔جہاں ایک دوست زندگی کی بازی ہار جاتا ہے تو دوسرے کو اپنے دوست کے قتل کی پاداش میں نوکر سے بدتر درجہ دے کر ظلم و ستم کیا جاتا ہے۔یہ کہانی ہے دولت کے نشے میں اندھے ہوئے لوگوں کی جن کی رگوں میں سفید خون کی گردش ہے۔ایک ایسی کہانی جہاں بدلے کی آگ ہر ایک وجود کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ایک انسان کی موت کے بعد محبت جیسے انمول جذبے کی دھجیاں اڑیں گی اور ہر کوئی خون کی ہولی کھیلے گا۔
شطرنج کی بساط بچھے گی اور ہر پیادہ تباہی میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے دھیرے دھیرے خود کو اندھیروں کے حوالے کر دے گا۔لیکن پیادوں کے اس کھیل میں بازی جیت لینے والا ایک ماہر کھلاڑی کہانی کے اختتام تک تجسس کی ایسی ڈوری سے سب کو باندھے رکھے گا کہ کہانی پلٹنے پر دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ جائے گی
1 4 5 6 12