Multiple Couples Based

Kaanch Episode 8 by Safana Ahmed

کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں کھبی نہ کبھی ہیراسمنٹ کا نشانہ بنتا ہے اور کسی کو بتا بھی نہیں پاتا, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کئ جو سچے اور پر خلوص رشتوں کئ تلاش میں خود کہیں کھو جاتا ہے, کہانی ہے ہر اس انسان کی جو وقتی طور پر نفس کئ پیروی کر کے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی خراب کر لیتا ہے, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں سب کے ساتھ رحم کا معاملہ کرتا ہے سواۓ اپنے آپ  کے

Shajar e Nidamat Episode 5 by Syeda Nimra Batool

شجرِ ندامت کے مرکزی کردار ہیں حمدان عالم٫ سندس جہانگیر اور انکے چار بچے:
 زوبیہ حمدان ( ایکٹریس)
 زاویار حمدان ( بزنس مین)
زنیرہ حمدان( بزنس ویمن)
ذید حمدان( سٹوڈنٹ )
حمدان عالم اور اُنکی اہلیہ سندس جہانگیر کا شمار ملک کے کامیاب ترین لوگوں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے بزنس کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ ذہانت میں دونوں بےمثال ہیں مگر فطرتاً دونوں انا پرست، مغرور اور غصے کے تیز ہے۔ طاقت کے نشے نے اُنکی فطرت میں تکبر کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اپنے سامنے کسی دوسرے کی بات سنے جانا اُنکو توہین لگتا ہے یہاں تک کہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی بات سے بھی وقت بے وقت اختلاف کرتے رہتے ہیں۔ ایک جیسی فطرت کے لوگ اگر ساتھ رہنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو انکا گھر جنت نہیں بن پاتا کُچھ یہی حال حمدان اور سندس کے گھر کا بھی ہے ۔ بات بات پر اختلاف اور لڑائی جھگڑے نے اُنکے بچوں کو بھی گھمنڈی اور فطرتاً بدتمیز بنا دیا ہے۔ عالمز فیملی دنیا کے سامنے پرفیکٹ فیملی ہونے کا ناٹک کمیابی سے کرتی ہے مگر درحقیقت ہر ایک فرد اندر سے کھوکھلا ہے۔
دنیا کے سامنے پرفیکٹ فیملی نظر آنے والے عالمز کا تختہ اُس وقت الٹ جائےگا جب کہانی کے ولن کی کامیاب چال کے نتیجے میں ہونے والے جھگڑے میں حمدان عالم غصے میں سندس جہانگیر کو طلاق دے دینگے۔ یہ خبر میڈیا پر آتے ہی اُنکے اسٹاک مارکیٹ میں گر جائینگے۔ عالمز کی شناخت کو اس اسکینڈل سے بہت نقصان پہنچے گا۔ طلاق اور پھر حلالہ کی کوشش حمدان عالم اور سندس جہانگیر کے بچوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دے گی۔ دنیا کو ٹھوکر پر رکھنے والے دنیا کا سامنا کرنے سے گریز کریں گے۔ حمدان عالم اور سندس جہانگیر دونوں کی دوسری شادی کے بعد اُنکے بچےکس طرح خود کو سنبھالیں گے اور کیسے مختلف حالات کا مقابلہ کرینگے یہ ناول اُس سفر کے گرد گھومے گا جس میں بہت سے مختلف کردار آئینگے، ماضی کے اوراق بھی کھولے جائیں گے اور اس سفر میں سب اپنا کردار ادا کریں گے۔
یہ کہانی امیر طبقے کے اُس حصے پر تفصیلی روشنی ڈالتی ہے جہاں کے والدین اپنے بچوں کی ضروریات کو پورا کردیتے ہیں مگر انکی بہترین تربیت کرنا بھول جاتے ہیں۔ کہانی کا اختمام بتائے گا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والوں کو وقت کیسے انکساری سے پیش آنا سکھاتا ہے اور کس طرح حمدان عالم اور سندس جہانگیر دوسرا موقع ملنے پر اپنی اپنی غلطیوں کو سدھاریں گے۔ اس کے علاوہ یہ ناول فرسودہ رسم جس میں عورت کا نکاح قران سے پڑھا دیا جاتا تھا اور حلالہ کا کنسیپٹ جس کو بہت غلط طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے، پر بھی روشنی ڈالے گا۔

Dhoop Ke Bad Novel by Zainab Irfan

 

یہ کہانی ہے ابتسام حیدر کی، جس کے معصوم بچپن کو کسی کی ہوس کی نظر لگ گئی تھی۔ چائلڈ ابیوز کے اس کربناک واقعے نے ابتسام کی شخصیت کے پرخچے اڑا دیے، یہاں تک کہ اس نے اپنے سائے اور اپنوں کے لمس سے بھی خوف کھانا شروع کر دیا۔ اس کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ وہ دوری تھی جو اس نے پریشے حیدر سے اختیار کر لی وہ لڑکی جو نہ صرف اس کی چچا زاد تھی بلکہ بچپن سے اس کے نکاح میں بھی تھی۔
پریشے، جو لاہور کی فضائوں میں پلنے والی ایک باہمت رائٹر ہے، جس کے قلم میں حساسیت بھی ہے اور حوصلہ بھی۔ وہ ابتسام کے زخموں کو بھرنا چاہتی ہے، مگر ابتسام اپنی تلخ یادوں سے پیچھا چھڑانے کے لیے مصر کی گلیوں میں پناہ لے لیتا ہے۔ وہ بھاگنا چاہتا ہے اپنوں سے، یادوں سے اور خود سے۔لیکن تقدیر اسے دوبارہ پاکستان کی اسی چوکھٹ پر لا کھڑا کرتی ہے جہاں گھر والے اسے زبردستی پریشے کے ساتھ رخصت کر دیتے ہیں۔ ایک ایسا رشتہ جس میں ایک طرف محبت کی آس ہے اور دوسری طرف ماضی کا وہ خوف جو اسے پھر سے فرار ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔
اسی دوران کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے…
جہاں عائزہ نامی لڑکی محبت کے سراب میں اپنی زندگی برباد کر بیٹھتی ہے۔

Sitare Khilkhilate Hain Novel by Humaira Ali

Sitare Khilkhilate Hain is a Multiple Couples Based | Step Siblings Based | Family Drama | Sexond Marriage Based | Grumpy x Sunshine | Digest Based | Happy Ending Based Romantic Novel by Humaira Ali Published in Khawateen Digest March 2026.
ستارے کھلکھلاتے ہیں از حمیرا علی
تبصرہ نگار: اقرا عنایت
خواتین ڈائجسٹ مارچ ۲۰۲۶
یہ کہانی پڑھ کر بے حد لطف آیا۔ حمیرا علی کے خوبصورت اور دلکش اندازِ تحریر نے اس کہانی کو مزید پُرکشش بنا دیا ہے۔ دونوں کپلز کی کیمسٹری بہت پسند آئی اور کرداروں کے درمیان جذباتی ربط نے کہانی کو اور بھی دلچسپ بنا دیا۔
محبت، نفرت، سازشوں، دھوکے اور پچھتاوے کے گرد گھومتی یہ کہانی قاری کو شروع سے آخر تک اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کہانی آپ کو بھی بے حد پسند آئے گی۔

Mehr o Mah Novel by Zara Imran

 پردے کے پیچھے چھپے چہرے،
بھروسے کی آڑ میں بے وفائی،
 اور سچ،جو ہر طرف بکھرا ہے
 لیکن مکمل کہیں نہیں،
ہر کردار اپنے راز میں قید،
اور ہر راز ایک نیا سوال لے کر ابھرتا ہے،
یہ صرف کہانی نہیں،
انصاف،سازش اور انتقام کی گہری گتھی ہے،
جہاں ہر قدم پر سچ کو جیتنا ہے،اور دھوکے کو
 بے نقاب ہونا ہے۔

Qalb o Jaan Novel by Palwasha Rehman

پانچ دوست اور ایک ایسا سفر جہاں محبت کا جنون روحانیت کی گہرائیوں سے ٹکراتا ہے۔ ‘اچھائی بمقابلہ برائی’ کی اس قدیم جنگ میں کیا وہ خود کو پہچان پائیں گے؟ ایک ایسی داستان جو آپ کو خودشناسی کی منزل تک لے جائے گی۔ (اس کا کافی حصہ یونیورسٹی لائف پر ہے)

Kaanch Episode 9 by Safana Ahmed

کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں کھبی نہ کبھی ہیراسمنٹ کا نشانہ بنتا ہے اور کسی کو بتا بھی نہیں پاتا, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کئ جو سچے اور پر خلوص رشتوں کئ تلاش میں خود کہیں کھو جاتا ہے, کہانی ہے ہر اس انسان کی جو وقتی طور پر نفس کئ پیروی کر کے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی خراب کر لیتا ہے, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں سب کے ساتھ رحم کا معاملہ کرتا ہے سواۓ اپنے آپ  کے
1 2