funny Novel

Yaar e Yaram Season 2 by Binte Nadeem

دوستی کی ایک سچی اور خالص کہانی ہے جو زندگی کے تمام نشیب و فراز کے باوجود ہمیشہ قائم رہنے والی ہوتی ہے۔
یہ ناول ان رشتہ دار اور دوستوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے کے دکھ، تکلیف اور خوشی میں شریک ہیں۔ دوستی کا یہ رشتہ نہ صرف اعتماد، محبت اور وفاداری پر مبنی ہے، بلکہ یہ ایک دوسرے کی حمایت اور ہمت بڑھانے کا وسیلہ بھی بنتا ہے۔ کہانی میں ہر کردار کی زندگی میں دوستی کی اہمیت اور اس کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے، جو دکھاتی ہے کہ ایک سچا دوست صرف مشکل وقت میں نہیں بلکہ خوشیوں میں بھی آپ کا ہمسفر ہوتا ہے۔ کہانی میں دوستی کی وہ گہرائی اور طاقت دکھائی گئی ہے جو ہر رشتہ کو خاص بناتی ہے اور اس میں انسانیت اور احترام کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

Rooh e Hidayat Episode 1 by Binte Jaffar

یہ کہانی ہے اس سیاہ رات میں ہوئے ایک قتل کی کسی اپنے کی جدائی کی , خونی رشتوں کے سفید پر جانے کی یہ کہانی ہے اس ایک پردے میں چھپے راز کی یہ کہانی ہے اس ایک تہہ خانے کی جس کی دیواروں میں ہیں اس سچائی کے دروازے یہ کہانی ہے ہنستی کھیلتی لڑکی کی مسکراہٹ چھن جانے کی، یہ کہانی ہے ایک ایسی جنگ کی جس کے زخم روح کو گھائل کر دیتے ہیں ،یہ کہانی ہے بدلہ لینے کی آگ سے لیکر معاف کر دینے کی یہ کہانی ہے اپنی محبت کی قربانی دینے کی یہ کہانی ہے اس نیلی آنکھوں والے شہزادے کی جس کی پہچان سے ہیں سب نا واقف, یہ کہانی ہے ان کرداروں میں چھپے رازوں کی.

Kaghaz k Zakham by Zubaan e Qalb

صرف ایک ناول نہیں، بلکہ ایک خاموش چیخ ہے — ان لفظوں کے خلاف جو ادب کے پردے میں بےحسی اور بےحیائی کو خوبصورتی کی صورت میں پھیلا رہے ہیں۔ یہ کہانی اُن قلموں کی حقیقت بھی ہے جو سوچے سمجھے بغیر صرف شہرت کے لیے لکھ رہے ہیں، اور ان آنکھوں کی آئینہ دار بھی، جو پڑھتے پڑھتے اپنا شعور کھو بیٹھتی ہیں۔
یہ داستان ہے آبرو نامی ایک نوجوان قاری کی، جس کے دل میں ادب کے لیے عشق تو ہے، مگر سچائی کی تلاش ابھی باقی ہے۔ اور ایک مشہور فحش لکھاری کی، جو لفظوں سے تو ہزاروں دل جیت رہی ہے، مگر اپنا ہی دل ہار چکی ہے — کسی انجانے خلا میں۔
جب ابصار جیسے ایک باشعور استاد کی زبان سے سچائی نکلتی ہے،
تو وہ صرف شعور کو نہیں جگاتی،
بلکہ دلوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ دیتی ہے۔
یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں لفظ زخم بننا چھوڑ دیتے ہیں —
اور شاید مرہم بننے کا آغاز کرتے ہیں۔
“کاغذ کے زخم” آج کے نوجوان قلمکاروں اور قارئین کے لیے ایک آئینہ ہے،
جو ادب کی اصل روح کو،
پاکیزگی، سچائی اور ذمہ داری کے دائرے میں واپس لانے کی کوشش کرتا ہے۔

Agar Mein Anarkali Hoti To by Syeda Noor ul Ain

اس شارٹ کامیڈی ناولٹ کو میں نے صرف فن اور مزاح کے لئے ہی لکھا ہے۔
نہ کہ کسی بھی اصل کردار کو برا کہنے یا بتانے کے لئے نہ میں اس دور میں موجود تھی اور نہ ہی میں نے ان سب کی مشقتیں دیکھی ہیں۔
میں نے یہ ناولٹ بس اپنے اس اچانک آجانے والے رات و رات خیال کی وجہ سے لکھا ہے۔
میرا انار کلی یہ اس زمانے سے ریلیٹیٹ لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
میں نے بس اپنے خیال کو اچھے سے آپ سب کے سامنے پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے۔

Rab Da Shukrana Episode 1 by Rajpoot Zadii

یہ کہانی ہے پانچ دوستوں کی۔روحان ،حمدان ،اشعر،شہروز اور سمیر کی۔جن کے رشتے صرف دوستوں تک محدود نہیں بلکہ ایک گہرے، احساس، خلوص اور قربانی سے جڑے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے کے خواب،درد ،خوشیاں اور ر از بانٹتے ہیں۔