friendship based

Ishq e Mehram Episode 1 by Meharmaa Aziz

یہ کہانی خاندانی رشتوں، محبت اور جذبات کے حسین امتزاج پر مبنی ہے۔ ایک ایسی لڑکی کی داستان جو اپنی تعلیم اور خوابوں میں مصروف ہے، لیکن اپنے گھر اور رشتوں سے بھی بے حد جڑی ہوئی ہے۔ اس کے اردگرد ہنسی مذاق کرنے والے شرارتی کزنز ہیں، جو ہر لمحے کو یادگار بناتے ہیں۔ ایک ذمہ دار اور سنجیدہ شخصیت بھی ہے، جو کم بولتا ہے لیکن اس کی خاموشی میں کئی راز چھپے ہیں۔ خاندان کے بڑے افراد شفقت اور محبت سے سب کو جوڑے رکھتے ہیں، مگر زندگی ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی۔ وقت کے ساتھ جذبات بدلتے ہیں، رشتے آزمائشوں سے گزرتے ہیں اور کچھ ان کہی باتیں دلوں میں جگہ بنانے لگتی ہیں۔ یہ کہانی محبت، خلوص اور وقت کے بدلتے رنگوں کو اجاگر کرتی ہے، جو قاری کو آخر تک باندھ کر رکھتی ہے۔

Aazar Episode 2 by Reha Murtaza

آزار! کہانی ہے ان لوگوں کی جو دوسروں کو پانے کیلئے اپنا آپ بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔ جن کو لگتا ہے کسی کے کھو جانے سے وہ آزار ہو جاۓ گۓ اور جی نہیں سکے گۓ۔ لیکین ناہی وہ آزار ہوتے ہے ۔ بلکہ جیتے بھی ہے۔۔۔۔ اور جیتتے بھی۔

Aaramish e Rooh Episode 9 By Wajeeha Asif

یہ کہانی ایک جوان بیوہ ذرجان کی  ہے۔ جو اپنی زندگی اپنے بیٹے کی وجہ سے جی رہی تھی۔ اسکی زندگی پر سکون تھی جبتک اُسکا بچپن کا دوست اسکی زندگی میں واپس نہیں لوٹ آتا۔ جو آتے ساتھ ہی اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا ہے۔ اس مرکزی کہانی کے ساتھ اور بھی کہانیاں چلتی ہیں۔

Jigar Para by Dahim Nazeer

انسان کی روح اس دنیا میں تنہا ہی آئی تھی
ایک اجنبی مسافر، ایک خاموش مسکراہٹ کے ساتھ۔
زندگی کے راستے پر بے شمار چہرے ملے
کچھ ایسے جو وقت کے ساتھ مٹ گئے
اور کچھ ایسے جو دل میں گہرے نقوش چھوڑ گئے
جو کبھی مٹ نہ پائے
مگر کیا وقت نے کبھی کسی پر رحم کیا؟
یہ دریا ہمیشہ ایک ہی سمت میں نہیں بہا
جو کل ساتھ تھے
آج کہیں کھو گئے
ہم لاکھ روکیں، لاکھ پکاریں
مگر تقدیر کے فیصلے کبھی نہیں بدلتے
جو کبھی دل کا سکون تھے
وہ لمحوں کے طوفان میں بہہ گئے
آخرکار، سب کچھ مٹ جاتا ہے
مگر وہ لمحے، وہ یادیں
جو دل کی گہرائیوں میں چھپ جاتی ہیں
وہ ہمیشہ کے لیے ہمارے ساتھ رہتی ہیں

Yaar e Yaram Season 2 by Binte Nadeem

دوستی کی ایک سچی اور خالص کہانی ہے جو زندگی کے تمام نشیب و فراز کے باوجود ہمیشہ قائم رہنے والی ہوتی ہے۔
یہ ناول ان رشتہ دار اور دوستوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے کے دکھ، تکلیف اور خوشی میں شریک ہیں۔ دوستی کا یہ رشتہ نہ صرف اعتماد، محبت اور وفاداری پر مبنی ہے، بلکہ یہ ایک دوسرے کی حمایت اور ہمت بڑھانے کا وسیلہ بھی بنتا ہے۔ کہانی میں ہر کردار کی زندگی میں دوستی کی اہمیت اور اس کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے، جو دکھاتی ہے کہ ایک سچا دوست صرف مشکل وقت میں نہیں بلکہ خوشیوں میں بھی آپ کا ہمسفر ہوتا ہے۔ کہانی میں دوستی کی وہ گہرائی اور طاقت دکھائی گئی ہے جو ہر رشتہ کو خاص بناتی ہے اور اس میں انسانیت اور احترام کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

Baaran e Hub by Syeda Sajida Shahid

ایک کہانی بچپن کے حسین لمحوں کے نام ، اس جگہ کے  نام جس سے جدا ہوکر معلوم ہوا کہ وہ درسگاہ کتنی خاص تھی۔ اس دوستی کے نام جو خاص لوگوں کے لیے بہت خاص بھی تھی تو کسی بے وفا کے لیے محض ہتھیار تھی۔ یہ نفرت ، دوستی اور محبت کے سفر کی ہنسی مذاق ، دکھ ،درد آنسوں اور اعتبار جیسے پہلؤں کے اجزاء سے بھرپور کہانی ہے

Tasavur by Nazish Munir

کہانی محبت جنون پاکیزگی اور دیوانگی کے گرد گردش کرتی ہے۔بنیادی کرداروں کے تصور سے کوسوں دور انکی زندگی کی تصویر بدل کر وہ رکھ دیکھاتی ہے جس کا محور انکی سوچیں کبھی نہیں رہی۔وجہ جنونیت کا شکار وہ کردار ہے جو جنہیں اپنی چاہت حاصل کرنے کا جنون ہمیشہ سے تھا۔مختلف کرداروں کی زندگی کی تصویر جان کر آپ کو کچھ نرالہ پڑھنے کو ملے گا۔

Aaramish e Rooh Episode 8 by Wajeeha Asif

یہ کہانی ایک جوان بیوہ ذرجان کی  ہے۔ جو اپنی زندگی اپنے بیٹے کی وجہ سے جی رہی تھی۔ اسکی زندگی پر سکون تھی جبتک اُسکا بچپن کا دوست اسکی زندگی میں واپس نہیں لوٹ آتا۔ جو آتے ساتھ ہی اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا ہے۔ اس مرکزی کہانی کے ساتھ اور بھی کہانیاں چلتی ہیں۔

Taqdeer Episode 1 by Shaina Kabir

یہ کہانی ہے ان تینوں کرداروں پر۔
ایک غلط فہمی ان تینوں کی زندگی کو تباہ اور برباد کر دے گی۔
صرف ایک غلط فہمی
تقدیر پھر سے دہرائیں گی ماضی کا کھیل۔
ماضی میں کچھ ایسا ہوا جو دو دوستوں کی دوستی کو تور گیا۔
جب تقدیر تمانچہ
مارے گی تو کیا سہ سکے گے یہ تینوں۔
کیا محبت کر کے بھی دو لوگ مل سکیں گے یہ جدا ہو جائیں گے۔
کیا ایک طرفا محبت صرف ایک طرفا ہی رہ جائے گی۔
ان تینوں کے تقدیر میں کیا لکھا ہے۔
چلئے دیکھتے ہیں تقدیر کا کھیل۔

Pyada by Tehreer o Dostaan

Original price was: ₨ 320.00.Current price is: ₨ 250.00.
نسلوں سے چلی آتی ونی کی رسم میں ہمیشہ لڑکیوں کی زندگی ہی تباہی کا شکار ہوتی رہی ہے لیکن یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو اپنے جگری دوست کے قتل کے الزام میں خون بہا میں دیا گیا۔جہاں ایک دوست زندگی کی بازی ہار جاتا ہے تو دوسرے کو اپنے دوست کے قتل کی پاداش میں نوکر سے بدتر درجہ دے کر ظلم و ستم کیا جاتا ہے۔یہ کہانی ہے دولت کے نشے میں اندھے ہوئے لوگوں کی جن کی رگوں میں سفید خون کی گردش ہے۔ایک ایسی کہانی جہاں بدلے کی آگ ہر ایک وجود کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ایک انسان کی موت کے بعد محبت جیسے انمول جذبے کی دھجیاں اڑیں گی اور ہر کوئی خون کی ہولی کھیلے گا۔
شطرنج کی بساط بچھے گی اور ہر پیادہ تباہی میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے دھیرے دھیرے خود کو اندھیروں کے حوالے کر دے گا۔لیکن پیادوں کے اس کھیل میں بازی جیت لینے والا ایک ماہر کھلاڑی کہانی کے اختتام تک تجسس کی ایسی ڈوری سے سب کو باندھے رکھے گا کہ کہانی پلٹنے پر دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ جائے گی

Adhoray Mukammal by Elena Qureshi

ادھوری محبت اور نفرت کی داستان، ادھورے ہجر اور وصال کی داستان، ادھوری زندگی اور موت کی داستان، ادھورے اپنےاور پرائوں کی داستان، ادھورے غم اور خوشیوں کی داستان، ادھوری بہار اور خزاں کی داستان، ادھوری روشنی اور اندھیرے کی داستان، ٹوٹ کر مکمل جڑنے کی داستان مختصر یہ کہ ادھورے کرداروں کی مکمل داستان۔
انسان تو پھر ادھورے مکمل کی سب سے بہترین مثال ہے

Muhabbat Ki Tijjori by Alishba Noor

محبت کسی کی بھی باتوں کی وجہ سے یا غلط بیانی کی وجہ سے ختم نہیں ہوتی۔ محبت تو یقین کا نام اور یقین کسی دوسرے کی چند باتوں کی وجہ سے ٹوٹتا نہیں۔ بےشک انسان بہکاوے میں آسکتا ہے۔ لیکن انسان وہی ہوتا ہے جو صرف دوسروں کی بات سنے، اُس پر فوراً سے عمل کرنے والا انسان نہیں ہوتا۔ اگر انسان دوسروں کی بات سن کر عمل کر لے تو اُس کو تباہ ہونے سے کوئی بچا نہیں سکتا ہے۔

Tu He Justuju by Haya Fatima Ahmed

اس کہانی میں حیام احمد حیات، نور العین، زہرہ ناصر، افشاں ندیم، عارض احمد وہاب، ارمان جاوید مغل، زین العابدین اور محمد عالیان خالد کے کردار موجود ہیں جو سب ایک ہی یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سٹوڈنٹس ہیں۔
اس کے مین کردار حیام احمد حیات اور عارض احمد وہاب ہیں ان دونوں کا نکاح بچن میں ان کے بڑوں کی مرضی سے کروایا جاتا ہے کچھ مسائل کی وجہ سے دنوں الگ الگ ملکوں میں بڑے ہوتے ہیں یہ کہانی عارض کے اس کو یونیورسٹی میں ملی ایک لڑکی سے محبت سے لے کر اس کے اس انکشاف تک ہی ہے کہ وہ لڑکی ہی اس کی بیوی ہے۔ بہت سی مشکلات اور مصائب کے باوجود وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے زندگی بسر کریں گے اس کہانی میں سب بیان کیا گیا ہے۔
اس کے بعد کہانی میں افشاں ندیم اور محمد عالیان خالد کی کہانی آتی ہے ان کا سفر بچپن میں ایک کیس سے شروع ہوا تھا۔ پچپن کی نوک جھونک سے لے کر ایک دوسرے سے نفرت اور محبت تک یہ کی کہانی ہے۔ تیسری نمر پر زہرہ ناصر اور زین العابدین ہیں دونوں ہی اپنے دوستوں کی جان شرارت اور معصومیت کے شاہکار ان کی کہانی دوستی ایک دوسرے کی محبت سے انجانیت، غصے، پشتاوے سے لے کر ایک دوسرے کو پا لینے اور کھو دینے تک کی ہے۔
چوتھے نمبر پر ارمان جاوید مغل اور نور العین کی ہے ان کی کہانی میں نور ایک جذباتی لڑکی اور ارمان اس کے معاملے میں سنجیدہ لڑکا ہے ہر وقت کی لڑائی نوک جھونک اور غلط فہمی سے لے کر ایک دوسرے کو معاف کرنے اور اپنانے کی ہے
1 2 7
Open chat
Hello 👋
How can we help you?