enemies to lovers

Dilon Ke Ayene by Naeema Naaz

Dilon Ke Ayene Is a Enemies to Lovers Based, Cousin Marriage Based, Family Drama, Chef Hero Based, Romantic Comedy Based  Novel by Naeema Naaz Published in Shuaa Digest November 2025.
ناول: دلوں کے آئینے
مصنفہ: نعیمہ ناز
شعاع ڈائجسٹ نومبر۲۰۲۵
تبصرہ نگار: اقراء عنایت اللہ
یہ کہانی دو کزنز کی ہے جو بچپن سے ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں، وجہ یہ تھی ( ہیرو کے والد ہمیشہ اس کا موازنہ اپنی بھتیجی سے کرتے رہتے تھے) وقت گزرنے کے باوجود یہ دشمنی برقرار رہی۔ پھر اچانک ایک موڑ آیا جب ان کے بیرونِ ملک رہنے والے کزن پاکستان آئے۔ ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کے لیے دونوں نے ان کزنز پر توجہ دینی شروع کر دی۔ جب بات حد سے آگے بڑھ گئی تو انہیں احساس ہوا کہ وہ دراصل ایک دوسرے کے لیے جیلس ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی بے توقیری انہیں پسند نہیں آتی۔ رفتہ رفتہ انہیں اندازہ ہونے لگا کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں۔ مگر تب تک کچھ فیصلے دیر سے ہوچکے ہوتے ہیں، جس سے کہانی میں ٹویسٹ آتا ہے۔
میل ہیڈ کے ابو اور امی کے سینز بہت مزاحیہ اور دلچسپ ہیں جو کہانی کو مزید ہلکا پھلکا اور فیملی ٹچ دیتے ہیں۔ ناول میں مزاح، لڑائیاں، محبت اور ہلکا پھلکا ڈرامہ سب شامل ہے۔
یہ ناول ایک بار پڑھنے کے لیے اچھا اور مزے دار ہے۔

Shajar e Nidamat Episode 4 by Syeda Nimra Batool

شجرِ ندامت کے مرکزی کردار ہیں حمدان عالم٫ سندس جہانگیر اور انکے چار بچے:
 زوبیہ حمدان ( ایکٹریس)
 زاویار حمدان ( بزنس مین)
زنیرہ حمدان( بزنس ویمن)
ذید حمدان( سٹوڈنٹ )
حمدان عالم اور اُنکی اہلیہ سندس جہانگیر کا شمار ملک کے کامیاب ترین لوگوں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے بزنس کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ ذہانت میں دونوں بےمثال ہیں مگر فطرتاً دونوں انا پرست، مغرور اور غصے کے تیز ہے۔ طاقت کے نشے نے اُنکی فطرت میں تکبر کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اپنے سامنے کسی دوسرے کی بات سنے جانا اُنکو توہین لگتا ہے یہاں تک کہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی بات سے بھی وقت بے وقت اختلاف کرتے رہتے ہیں۔ ایک جیسی فطرت کے لوگ اگر ساتھ رہنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو انکا گھر جنت نہیں بن پاتا کُچھ یہی حال حمدان اور سندس کے گھر کا بھی ہے ۔ بات بات پر اختلاف اور لڑائی جھگڑے نے اُنکے بچوں کو بھی گھمنڈی اور فطرتاً بدتمیز بنا دیا ہے۔ عالمز فیملی دنیا کے سامنے پرفیکٹ فیملی ہونے کا ناٹک کمیابی سے کرتی ہے مگر درحقیقت ہر ایک فرد اندر سے کھوکھلا ہے۔
دنیا کے سامنے پرفیکٹ فیملی نظر آنے والے عالمز کا تختہ اُس وقت الٹ جائےگا جب کہانی کے ولن کی کامیاب چال کے نتیجے میں ہونے والے جھگڑے میں حمدان عالم غصے میں سندس جہانگیر کو طلاق دے دینگے۔ یہ خبر میڈیا پر آتے ہی اُنکے اسٹاک مارکیٹ میں گر جائینگے۔ عالمز کی شناخت کو اس اسکینڈل سے بہت نقصان پہنچے گا۔ طلاق اور پھر حلالہ کی کوشش حمدان عالم اور سندس جہانگیر کے بچوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دے گی۔ دنیا کو ٹھوکر پر رکھنے والے دنیا کا سامنا کرنے سے گریز کریں گے۔ حمدان عالم اور سندس جہانگیر دونوں کی دوسری شادی کے بعد اُنکے بچےکس طرح خود کو سنبھالیں گے اور کیسے مختلف حالات کا مقابلہ کرینگے یہ ناول اُس سفر کے گرد گھومے گا جس میں بہت سے مختلف کردار آئینگے، ماضی کے اوراق بھی کھولے جائیں گے اور اس سفر میں سب اپنا کردار ادا کریں گے۔
یہ کہانی امیر طبقے کے اُس حصے پر تفصیلی روشنی ڈالتی ہے جہاں کے والدین اپنے بچوں کی ضروریات کو پورا کردیتے ہیں مگر انکی بہترین تربیت کرنا بھول جاتے ہیں۔ کہانی کا اختمام بتائے گا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والوں کو وقت کیسے انکساری سے پیش آنا سکھاتا ہے اور کس طرح حمدان عالم اور سندس جہانگیر دوسرا موقع ملنے پر اپنی اپنی غلطیوں کو سدھاریں گے۔ اس کے علاوہ یہ ناول فرسودہ رسم جس میں عورت کا نکاح قران سے پڑھا دیا جاتا تھا اور حلالہ کا کنسیپٹ جس کو بہت غلط طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے، پر بھی روشنی ڈالے گا۔

Fakeer e Muhabbat Episode 8 by Nida e Eman

یہ کہانی ہے یک طرفہ عشق کی محبت میں رسوائی کی ایک ایسی لڑکی کی جو نامحرم سے محبت کر بیٹھی۔ ایسا نوجوان جسے وقت نے سفاک بنا دیا جو بدلےکی آگ میں جل رہا تھا جسے اپنی ماں کی موت کا بدلہ لینا تھا یہ کہانی ہے پچھتاوے کی اس لڑکی سے عشق کی جس کا عشق اس نے پا کر بھی کھو دیا ۔

Mansha Episode 7 to 9 by Areeba Sami

 

اس کہانی کے کردار میرے دل کے بے حد قریب ہیں۔ اس کہانی میں ایک مافیا تنظیم کا ذکر ہے جو اٹلی سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ تنظیم ظلم، دہشت اور لڑکیوں کی اسمگلنگ کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے ختم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔
اس کہانی کے مرکزی کردار شاہزیب حیدر، فاروہ وقار، آمنہ احمد، دبیر حیدر، منیب احمد، حسیب احمد اور حانیہ احمد ہیں۔ ان سب کا اور ان کی تنظیم کا بس ایک ہی منشا ہے، اور وہ یہ کہ مجرموں کا صفایا کر کے عوام کو پُر سکون زندگی گزارنے کا حق دلایا جا سکے

Junoon Episode 2 by Fiza Saleem

یہ کہانی حقیقت کی تلخیوں اور خوابوں کی روشنیوں کو ملا کر لکھی گئی ہے۔
اس کہانی کے دو مرکزی کردار ہیں: عائشے کریم اور عمر سید۔
عائشے ایک ہندوستانی لڑکی ہے جسے ناولز پڑھنا اور لکھنا بے حد پسند تھا۔ اگر اللہ کی ذات کے بعد اُسے کسی چیز میں سکون اور خوشی محسوس ہوتی تھی تو وہ اُس کی ناولز تھیں، جنہیں پڑھ کر وہ ایک ایسی دنیا میں چلی جاتی تھی جہاں اسے نہ کوئی طنز کرنے والا ہوتا، نہ دھوکہ دینے والا، اور نہ کوئی چھوڑ کے جانے والا۔ ہر چیز بہت خوبصورت ہوتی تھی۔
اس کا‌ پسندیدہ کردار عمر جہانگیر تھا۔
وہ اُسے کبھی اُس کی بے باکی کی وجہ سے پسند کرتی، کبھی اُس کے اپنے جذبات کو کبھی نہ ظاہر کرنے والے انداز سے، اور کبھی صرف اس لیے کہ وہ اُس سے خود کو رلیٹ کرتی تھی۔
اُسے عمر جہانگیر میں اپنا عکس نظر آتا تھا یا‌ خود میں عمر جہانگیر کا۔
عمر سید ایک پاکستانی امیر بزنس مین کا بڑا بیٹا تھا، جسے اپنی ذات کے سوا کسی کی پرواہ نہیں تھی۔ کوئی دوسرا اُس کے بارے میں کیا سوچتا ہے، اس سے اُسے ذرہ برابر فرق نہیں پڑتا تھا۔
وہ اپنی نظر میں بہت اچھا تھا — اور اُس کے لیے یہی کافی تھا۔
اس کے قیامت خیز سراپے کے بعد پہلی خاص بات اُس کی زبان تھی، جو ہمیشہ ہر سوال کا فوری اور لاجواب جواب دینے کے لئے تیار رہتی تھی۔
اور دوسری بات — وہ thrill کا دیوانہ تھا۔
چاہے وہ بیچ سڑک پر کار ڈرفٹنگ ہو یا ٹریفک میں ہوا کی رفتار سے بائیک چلانا — وہ ان سب چیزوں میں ماہر تھا۔
یہ سب اُس کی ہوبیز نہیں تھیں — وہ یہ سب کچھ صرف سیلف سیٹسفیکشن کے لیے کرتا تھا۔
عائشے اور عمر کے ملک سے لے کر ان کی زندگی، سوچ اور خیالات سب کچھ بےحد مختلف تھے، لیکن دل تو کسی پر آنے سے پہلے یہ سب نہیں سوچتا نا، اگر ایک شخص پر آ جائے تو قصہ وہیں تمام ہو جاتا ہے، پھر زندگی اُس شخص کے ساتھ لکھی ہو یا محض اُس کی یادوں کے ساتھ۔

Usse Main Bhool Jaun Gar Episode 4 by Sidrah Nadeem

ہجرتیں دل بڑا کر کے کی جاتی ہیں لیکن کچھ ہجرتیں دل بھی مار دیتی ہیں۔۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جسے اچھے مستقبل کی خواہش لاہور لے آئی۔۔
ایک ایسا شہر جس نے تین دل جوڑے پھر توڑے۔۔
وہ دل۔۔ عیشا کا۔۔شاہ زین کا۔۔ اذان کا۔۔
یہ کہانی ہے ٹوٹے دلوں کے جڑنے کی۔۔ اذیتیں بھلا کر آگے بڑھنے کی۔۔ نہ بڑھ سکیں تو کوشش کرنے کی۔۔ زندگی میں نئی جہتوں کے پیچھے چلنے کی۔۔
یہ کہانی ایک سفر ہے ان کرداروں کا اور ان کے سنگ میرا۔

Fakeer e Muhabbat Episode 9 by Nida e Eman

یہ کہانی ہے یک طرفہ عشق کی محبت میں رسوائی کی ایک ایسی لڑکی کی جو نامحرم سے محبت کر بیٹھی۔ ایسا نوجوان جسے وقت نے سفاک بنا دیا جو بدلےکی آگ میں جل رہا تھا جسے اپنی ماں کی موت کا بدلہ لینا تھا یہ کہانی ہے پچھتاوے کی اس لڑکی سے عشق کی جس کا عشق اس نے پا کر بھی کھو دیا ۔
1 10 11 12 14