(آزار! کہانی ہے ان لوگوں کی جو دوسروں کو پانے کیلئے اپنا آپ بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔ جن کو لگتا ہے کسی کے کھو جانے سے وہ آزار ہو جاۓ گۓ اور جی نہیں سکے گۓ۔ لیکین ناہی وہ آزار ہوتے ہے ۔ بلکہ جیتے بھی ہے۔۔۔۔ اور جیتتے بھی۔)
ہر انسان کی سوچ مختلف ہے، سوچنے کا انداز الگ ہے، اسے بیان کرنے کا طریقہ بھی الگ ہے. میری یہ کہانی بھی مختلف لوگوں کے گرد گھومتی ہے جن کی سوچ اپنی منزل کو پا لینے کے لیے مختلف ہے.
کہانی کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے جس منزل کو سوچ کر، آنکھوں کے سامنے رکھ کر، راستہ طے کیا ہے تو وہ منزل وہی ہو…. نہیں ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا اکثر منزلیں اندیکھی ہی ہوا کرتی ہیں.
یہ کہانی ہے محبت کرنے والوں کی یہ کہانی ہے اللہ کو پا لینے کی یہ کہانی ہے جنت اور مصطفی کے عشق کی یہ کہانی ہے حورالعین کی یہ کہانی ہے عبید کے انتقام کی یہ کہانی ہے ضرغام کے بےغرض عشق کی۔
کہانی ہے کسی کی محبت کی، کسی کی دوستی کی، کسی کے انتقام کی کسی کے انصاف کی، کسی کے عشق کی، کسی کی شرارتوں کی اور ایسے مسافروں کی جنہیں اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے مختلف ادوار سے گزرنا پڑ رہا ہے۔