Age Difference Based

Aatish

یہ ناول چار لوگوں کے بارے میں ہے جو کہ حالات اور آزمائشوں کا سامنا کرتے کرتے عشق کے عروج تک پہنچے۔ یہ کہانی کسی شخص کے خدا سے دور ہونے اور اس سے دوستی کرنے والوں کے بارے میں ہے۔ یہ کہانی نیک و بد دونوں لوگوں کے بارے میں ہے

Andhere Chiragh

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنوں سے ہی ٹھکرائی جاتی ہے لیکن قسمت ایک انجان شخص کو اس کا شریکِ سفر بنا دیتی ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو خوابوں کے شہر میں بستی ہے لیکن حادثاتی طور پر اس کا ہمسفر اس کے خوابوں کے شہزادے سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کسی کی تلاش میں ایسی جگہ جا پھنستا ہے جہاں سے واپسی نا ممکن ہوتی ہے۔ کیا قسمت اسے سب کے  سامنے سرخرو کرے گی یا اس کی زندگی اسی اندھیری دنیا میں گزر جائے گی؟

Ehad o Paimaa’n

یہ کہانی ہے معصوم چہرے اور شرارتی آنکھوں والی ازکیٰ مرتضٰی کی. جس کو اس کی غربت اس دنیا کے بھیانک چہرے سے روشناس کرواتی ہے
یہ کہانی ہے ارحاب آفندی کی. جس کا ہر عہدوپیماں سے اعتبار اٹھ چکا ہوتا ہے
یہ کہانی ہے عہدوپیماں سے جڑے کچھ رشتوں کی’ کچھ عہدو پیماں نبھانے اور کچھ توڑنے کی….
“یہ کہانی ہے عہدوپیماں سے جڑے کچھ خوبصورت دلوں کی.”

Haal e Dill

“عورت” کو میرے مذہب نے ایک عظیم الشان رتبے سے نوازا، بیٹی کے روپ میں رحمت کہلائی، بہن کی صورت میں ٹھنڈک، بیوی کا لبادہ اوڑھے راحت کا سبب بنی اور ماں کا منصب عطا کرنے کے ساتھ ربِ کریم نے جنت کو عورت کے قدموں میں سجا دیا گیا۔ افسوس معاشرے کے ایک طبقے نے رحمت کو زحمت گردانا اور بیٹی کی ولادت معیوب سمجھی جانے لگی لیکن اِسی معاشرے میں ایسے لوگ بھی دیکھنے کو ملے جنہوں نے اس رحمت کے ہونے پر سجدۂِ شکر واجب سمجھا۔ عورتوں کی ایک کہانی جہاں ہر لڑکی کو اپنی منفرد داستان کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ “حور خان” کی کہانی جس کے حقیقی باپ نے اپنے ہاتھوں سے چند گھنٹوں کی معصوم بیٹی ایک غیر کے حوالے کردی، غیروں کے درمیان ناز و نعم سے پلتی اپنے پردے کا مان رکھتی “سیدہ آورش شاہ” کی کہانی ۔ “ماہی شازل شاہ” کی کہانی جو اپنے بھائی کے بدلے ونی کر دی گئی۔ “حریم علی” کی کہانی جس کی قسمت میں ماں باپ کا سایہ تو نہ آیا مگر وہ شاہ زادی بنا کر پروان چڑھائی گئی۔ “فجر مستقیم” کی کہانی جس نے بھائی کی خوشیوں کی خاطر اپنا آپ گروی رکھ دیا۔

Home Sick

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو مشکل حالات سے نبردآزما ہوتی ہوئی وقت کی بگھی پہ بیٹھ کر انجان راستوں کے سفر پر نکل گئی۔۔ اب یہ بگھی اسے کہاں لے کر جائے گی جاننے کے لیے پڑھیں ہوم سک۔۔

Meezab e Noor

اس کہانی کو پڑھ آپ کو سمجھ آجاۓ گی کہ میزاب نورنے  یہ کیوں کہا تھا۔
”لوگوں کے سامنے دکھوں کا رونا رو کر ہم ہمدردیاں تو سمیٹ لیتے ہیں لیکن اپنی شخصیت کا وقار ہمیشہ کیلۓ کھو دیتے ہیں ۔“

Mehrma’a

مہرماں یہ کہانی ہے ایسی ابنارمل لڑکی کی جسے اپنوں کی ہی نفرت حسد جلن اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں ہر کوئی اسکے لئے تنگ نظر رکھتا ہے وہیں “یزان درانی” جیسا ہمدرد کزن دوست اسکا ہمسفر بنتا ہے۔۔
یہ کہانی ہے ایسے ہی دو دلوں کی جو ایک دوسرے کہ سنگ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہیں۔۔۔

Moajza e Kun

کیپٹن بازل آفندی….
حانم شاہ ہینڈسم ہیرو…
ناول رائیٹر ناولز اور گجروں کی دیوانی ڈمپل کوئیں…
معصوم چنچل سی لڑکی…
اپنے پاپا کی شہزادی۔۔
گرے آنکھوں والا شہزادہ…
وہ جانتی تھی ناولز ہیرو رئیل میں نہیں ہوتے لیکن ایک دوست کے آنے سے لگا تھا جیسے ناول ہیرو ملا ہو اسے ڈیول…
خوابوں اور افسانوں میں رہنے والی معصوم شہزادی۔۔
کوئٹہ کا فوجی۔۔
اپنے دوست کی بے وفائی پر خودخوشی کرنے والی۔۔
بازل کو اچھا یا برا کہنے کا حق صرف حانم کا تھا.
 حانم کا سمجھدار ہونا اور اپنی ساری مسکراہٹ کا کھو دینا
حانم کا دعاؤں میں اپنی محبت کا مانگنا…
اور پھر بازل کا اس معصوم چنچل لڑکی سے عشق کا ہونا اپنے سچے عشق کو ٹھکرا کر پھر اسے دعاوں میں مانگنے والا پہلا مرد….
اور پھر انکی دعاؤں پر کن کا ہونا اور ایک دوسرے کو ملنا..

Rubaru

نا پسندیدگی اور نہ چاہنے کے باوجود اپنے عزیز استاد اور ماموں جان کی وجہ سے رشتہ ازواج میں بندھے صوفی اور ہارون کی کہانی ہے ’ روبرو ‘۔ دوسری شادی، عمر کے فرق، نوک جھونک اور رومانس کے ساتھ آپ جانیں گے کہ اکثر بڑوں سے زیادہ واضح سوچ اور درست تجزیہ بچوں کا ہوتا ہے اور کبھی ان کی نظر سے دیکھ کر بڑوں کو بھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کر لینا چاہیے۔
Open chat
Hello 👋
How can we help you?