Poetry Collection by Afeefa Azam

Ask for More Information

Poetry Collection by Afeefa Azam

یہ کیسا تیرا عشق ہے؟
!جو پل بھر میں بدل جاتا ہے
خواب دکھا کر مجھ کو ہر دفعہ
کیوں خواب نوچ لیتے ہو تم؟
تھام کر ہاتھ کو میرے تم
ہر دفعہ کیوں ہاتھ چھوڑ جاتے ہو؟
دو قدم چل کر ساتھ میرے
کیوں راستے میں تنہا کر دیتے ہو؟
یہ کیسا تیرا عشق ہے؟
رنگ بھت کر ہر طرف زندگی میں
کیوں زندگی بے رنگ کر جاتے ہو؟
ساتھ رہنے کے وعدے کر کے تم کیوں
ساتھ چھوڑ جانے کی باتیں کرتے ہو؟
کبھی باتوں سے اپنی مجھ کو ہنساتے ہو
پھر کیوں تم ہی اپنی باتوں سے مجھ کو رلاتے ہو؟
قدموں میں میرے پھول بچھا کر
تم کیوں پھولوں کے ساتھ کانٹوں پر چلا دیتے ہو؟
 یہ کیسے کیسے مجھ کو تم آزمایا کرتے ہو؟
کہتے ہو محبت بے پھر بھی تم
ہر جگہ میری چاہت کیوں آزماتے ہو؟
یہ کیسا تیرا عشق ہے؟
!جو پل بھر میں بدل جاتا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Poetry Collection by Afeefa Azam”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?