Novels

Baaran e Hub by Syeda Sajida Shahid

ایک کہانی بچپن کے حسین لمحوں کے نام ، اس جگہ کے  نام جس سے جدا ہوکر معلوم ہوا کہ وہ درسگاہ کتنی خاص تھی۔ اس دوستی کے نام جو خاص لوگوں کے لیے بہت خاص بھی تھی تو کسی بے وفا کے لیے محض ہتھیار تھی۔ یہ نفرت ، دوستی اور محبت کے سفر کی ہنسی مذاق ، دکھ ،درد آنسوں اور اعتبار جیسے پہلؤں کے اجزاء سے بھرپور کہانی ہے

Tasavur by Nazish Munir

کہانی محبت جنون پاکیزگی اور دیوانگی کے گرد گردش کرتی ہے۔بنیادی کرداروں کے تصور سے کوسوں دور انکی زندگی کی تصویر بدل کر وہ رکھ دیکھاتی ہے جس کا محور انکی سوچیں کبھی نہیں رہی۔وجہ جنونیت کا شکار وہ کردار ہے جو جنہیں اپنی چاہت حاصل کرنے کا جنون ہمیشہ سے تھا۔مختلف کرداروں کی زندگی کی تصویر جان کر آپ کو کچھ نرالہ پڑھنے کو ملے گا۔

Hukum e Khuda by Amina Mehar

کہانی ایک ایسی لڑکی کی جس نے اپنے پردہ کے لیے اپنوں کی ناراضگی مول لی،اس کا رشتہ ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا تھا،جس کے اپنوں نے ہی اس کا دل دکھایا،کہانی حکم خدا ماننے والی لڑکی کی وہ کہتی تھی اس کے لیے شہزادہ آئے گا اور اللہ نے مرحا حسن کے لیے حماد وسیم کو شہزادہ بنا کر بھیجا جس نے مرحا کے پردے کی عزت کی اور اس سے محبت کی،مرحا حسن کو اپنے دل کی روشنی کہنے والا

Iqtidar by Maryam Nazim

اس ناول میں علامتی طور پے راد خاندان کے زریعے کولونائیزیشن کو دکھایا ہے کہ کیسے ایک ملک دوسرے ملک پےمہمان بن کے قابض ہوتا ہےاورپھر اُسے اور اس کی قوم کو نقصان پہنچاتا ہے اور میں نے اس میں یہ بھی دکھایا ہےکہ کیسےمادہ پرستی انسان سے اس کاایمان چھین لیتی ہے۔اس کے علاوہ میں نے نئی نسل کو نفس کے ہاتھوں اپنی عصمت کھوتے دیکھایا ہے اور میں نے سماجی اقدار،روایات،زوبان اور لباس کی اہمیت بتائی ہے۔

Mahjur Episode 1 by Syeda Kainat Shabbir

مہجور—وہ کہانی جہاں زخم نظر نہیں آتے، مگر دل پر گہرے نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ جہاں سچ اور فریب، روشنی اور اندھیرا، محبت اور بے وفائی ایک دوسرے میں یوں گُندھے ہیں کہ حقیقت دھندلا جاتی ہے۔ یہ صرف ہار جیت کی کہانی نہیں، بلکہ ایک پکار ہے—اُس کے لیے جو منتظر ہے، اور اُن کے لیے جو اُسے پہچاننے سے قاصر ہیں۔ مگر آخر میں، مہجور کون تھا؟ فیصلہ آپ کا۔

Rah e Noor by Binte Nadeem

ایک ایسی کہانی ہے جو تاریکی میں بھٹکتی روح کی روشنی کی طرف واپسی کا سفر بیان کرتی ہے۔ یہ صرف ایک فرد کی داستان نہیں، بلکہ ہر اس دل کی ترجمانی کرتی ہے جو دنیا کی چکاچوند میں اپنی حقیقت کھو چکا ہے، لیکن اللہ کی رحمت نے اسے تھام لیا۔
یہ کہانی ان سب لوگوں کے لیے ہے جو اپنی شناخت کی تلاش میں ہیں، جو سچائی کے متلاشی ہیں، اور جو جاننا چاہتے ہیں کہ ہدایت کا سفر کتنا مشکل، مگر کتنا حسین ہوتا ہے

Zill Il Hub Episode 2 by Maham Mehmood Paracha

حب یعنی محبت۔۔۔کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی سے ہو ہی جاتی ہے۔اور دل۔۔۔کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی کا ٹوٹ ہی جاتا ہے۔
محبت کا ہونا اور دل کا ٹوٹنا ایسے ہے جیسے زندگی کا ہونا اور پھر موت آجانا،بہار کا ہونا اور پھر خزاں آجانا۔
یہ کہانی کچھ انہیں طرح کے پہلوؤں کے گرد گردش کرتی ہے۔۔۔محبت،نفرت اور انتقام۔۔۔جہاں محبت میں قرب کی طلب ہوتی ہے وہیں نفرت میں انتقام کی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس محبت،نفرت اور انتقام کی جنگ میں جیت آخر کس کی ہوتی ہے۔
1 5 6 7 163
Open chat
Hello 👋
How can we help you?