Novels

Yeh Lamhay Tumhare Naam Novel by Sawaira Shakeel

کہانی ہے بھوری آنکھوں والے خوبرو نوجوان کیان علی میر کی۔۔۔ ایک ایسے لڑکے کی جو سنجیدگی کا لبادہ اوڑھے پھرتا ہے۔۔۔ ایک ایسے لڑکے کی جو اپنے جذبات کو خول میں بند کیے رکھتا ہے۔
کہانی ہے کانچ سی آنکھوں والی دوشیزہ رائینہ ابراہیم کی۔۔۔ شوخ و چنچل، من چلی اور من موجی لڑکی کی۔۔۔ ایک ایسی لڑکی کی جو اپنی پیاری باتوں سے دلوں کو اسیر کرنے کا ہنر رکھتی ہے۔۔۔ ایک ایسی لڑکی کی جو اپنی شرارتوں اور نٹ کھٹ حرکتوں سے ہنستے ہنستے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا جانتی ہے۔
کہانی ہے مڈل کلاس گھرانوں میں رہنے والے کچھ سادہ لوگوں کی۔۔۔
تو کچھ تلخیوں میں جکڑے لوگوں کی۔۔۔ ایسے گھرانوں کی فضا کی جہاں پیار، محبت اور مزاح کے ساتھ ساتھ دلوں میں پلنے والی رنجشیں بھی سانس لیتی ہیں۔
دو مختلف مزاج رکھنے والے
دو مختلف لوگوں کی
ایک ایسی کہانی
جہاں نہ جانے کب دھیرے دھیرے احساسات بدلتے ہیں
اور نہ جانے کب چپکے سے کسی کے نام ہو جاتے ہیں…
نہ جانے کب کوئی، کس وقت، کیسے اور کتنا ضروری بن جاتا ہے
اور نہ جانے کب دو دل خاموشی سے ایک دوسرے کے لیے دھڑکنے لگتے ہیں۔
نہ جانے کب کسی کی خاموشی بھی سنائی دینے لگتی ہے
اور کسی کی ہنسی دل کی سب سے بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔
کہ کسی کو اس بات کا ادراک بھی نہیں ہوتا
اور زندگی کے لمحات
 دھیرے دھیرے
زندگی بن جانے والے کے نام ہو جاتے ہیں۔

Nahal Novel by The Secret Killer

کبھی کبھی دوستی وہ زہر بن جاتی ہے جو دل کو مار دیتا ہے اور محبت وہ زنجیر بن جاتی ہے جو تمہیں آزاد نہیں ہونے دیتی۔ نحل آج کی اس نوجوان نسل کی کہانی ہے جو پاکستانی معاشرتی روایات اور جدید دور کے خیالات کے درمیان الجھ سی گئی ہے۔ نحل کا ہر کردار اپنے وجود کی جنگ لڑ رہا ہے، اپنے آپ کو شفایاب کر رہا ہے اور اس بدلتی دنیا میں خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نحل قاری کو روایات، رشتے، محبت، دوستی اور طاقت کے درمیان سے کھینچ کر ایک ایسی دنیا میں لے جائے گا جہاں زندگی میں ہر پل ایک نیا موڑ ہے، ہر قدم پر ایک راز ہے، جذبات کا طوفان ہے، بےوفائی کی گہری چوٹ ہے، محبت کے بیچ میں نفرت کا زہر ہے، ہر قہقہے کے پیچھے اداس چہرہ ہے۔ نحل میں وہ سچائیاں ہیں جو ایک پل میں رشتوں کو خاک میں ملا دیتی ہیں۔ نحل اس کرب کی عکاسی کرتا ہے جس سے ہر کردار نبردآزما ہے اور وہ کرادر آپ ہیں! چاہے وہ روایتوں کی قید ہو یا ذاتی خوابوں کی تباہی یا محبت میں ناکامی۔ نحل آپ کی حقیقت ہے۔ ایک ایسی گہرائی میں چھپی حقیقت جو انسان کو راز رکھنے پر مجبور کرتی ہے۔

Qarh Novel by Areej Rao

کہانی لا تعداد کردار۔ایک ‘زین کمال’ ہے۔معروف ہیکر۔۔۔۔اور ہوٹل چین کا مالک زین کمال۔۔لیکن اس کی ایک اور پہچان بھی ہے۔وہ صوفیہ محل کا بڑا شہزادہ ہے۔عالمز کا پہلا وارث ۔اس کی ستیلی بہن کے مطابق وہ انتہائی بد اخلاق ہے۔۔اپنے باپ اور دادا کو نام سے پکارنے والا ایک بدتمیز شخص۔لیکن وہ محرومیوں کا مارا تھا۔۔ہنسنے کھیلنے کی عمر میں اس نے خون دیکھا تھا۔اس نے چینخیں سنی تھی۔۔وہ بھلا نارمل کیسے ہو سکتا تھا۔۔۔پھر ایک وہ تھی۔۔ظالموں کے لیے ان سے بڑھ کر ظالم ملکہ۔ایس پی نعمل کمال۔۔جسے زبان سے زیادہ آنکھوں اور اس سے بھی زیادہ ہاتھوں کا استعمال پسند تھا۔۔۔وہ زین کمال کی منکوحہ تھی۔۔لیکن ان کے بیچ میں ‘انا’ آگئی تھی۔۔وہ انجان تھے کہ ‘محبتوں میں انائیں نہیں ہوتی’۔
وہ جہانگیر دلاور تھا۔جو انٹرنیشنل چور تھا۔۔۔جو کہا کرتا تھا کہ ‘جب تم چور کے نشانات نا ڈھونڈ پاؤ تو سمجھ جاؤ چور جہانگیر دلاور ہے۔’
ایش میکائیل۔۔دن میں پاکٹ پکر اور رات میں ایف بی آئی کو چکمہ دیتی ہیکر۔۔جو تین گھنٹوں میں پورے ایشیاء کا سرور اڑا سکتی تھی۔۔سیلف آبسیسڈ لڑکی۔۔
اوپر درج کچھ کردار ہماری کہانی کو زندہ رکھیں گیں۔۔وہ لڑیں گیں۔۔۔قتل کریں گیں۔۔چوری کریں گیں۔۔۔ان میں سے کوئی بھی ہیرو نہیں ہو گا کیوں کہ ہیروز تو سینٹ ہوتے ہیں نا؟۔۔۔وہ روزگار نہیں کھاتے۔۔ہماری کہانی کا ہر کردار دوسروں کے لیے ولن اور اپنے لیے ہیرو ہے۔۔وہ ہنسیں گیں۔۔ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچیں گیں۔۔پھر سیاہی میں لپٹے ایک کمرے میں ان کے خلاف سازشیں بنی جائیں گیں۔۔۔ان کو ‘بدنام’ کیا جائے گا۔پھر کہانی کا رخ بدلے گا۔بساط بدل جائے گی۔۔۔شہہ مات دینے والے شکست کھائیں گیں۔۔اور اپنی ملکہ مروا لینے کہ باوجود بادشاہ فاتح ٹھہرے گا۔
1 4 5 6 594