Novels

Novel Dhund by Lubaba Minahil

ایک ایسی کتاب جو ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوشحال گھرانے سے محروم رہے ہیں ۔ ہر کردار کی اپنی شناخت اس کے والدین کے سلوک سے بنتی ہے ۔ اپنی حقیقی شناخت کو دھند کی اوڑھ سے نکالنے والے کرداروں کے درمیان یہ کتاب سانس لیتی ہے ۔

Novel Fire Inside Us by Firdous Tabassum

Laila is a strong young woman who dreams of building a better life for herself. After facing family problems, heartbreak, and betrayal, she learns to stand on her own and never give up.
When Travis enters her life, she finds love and happiness for the first time. But when trust is broken, everything changes.
Will love be enough to bring them back together, or will the pain of the past keep them apart forever?
A touching story about love, heartbreak, strength, and finding yourself again.

Novel Hum Yousef e Zaman The Episode 2 by Fatima Noor

“ہم یوسفِ زماں تھے” ایک سماجی اور رومانوی ناول ہے جو معاشرتی مسائل، انسانی جذبات اور محبت کی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ کہانی مختلف کرداروں کی زندگیوں، ان کی جدوجہد، خوابوں اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ ناول محبت، قربانی، خود شناسی اور معاشرے کی تلخ حقیقتوں کو پیش کرتا ہے۔

Novel Jabr e Nihan by Sania Sajjad

جبرِنہاں  ایک جذباتی اور دردناک رومانوی داستان ہے جو زہرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جسے خاندان کی روایات اور زبردستی کی شادی کے باعث اپنی پسند اور محبت قربان کرنا پڑتی ہے۔ وہ ایک ایسی زندگی میں قید ہو جاتی ہے جو اس نے خود کبھی نہیں چنی ہوتی، جبکہ اس کا سچا پیار ریحان، جدائی اور پچھتاوے کے بوجھ کے ساتھ جیتا رہتا ہے۔
سالوں بعد یہ کہانی زہرا کی بیٹی عائزل کے ذریعے سامنے آتی ہے، جو اپنی ماں کی ادھوری اور تکلیف دہ زندگی کو قلمبند کرتی ہے، اور چھپے ہوئے سچ، نسل در نسل چلنے والے زخم اور ان فیصلوں کے نتائج کو بے نقاب کرتی ہے جو محبت اور روایت کے نام پر کیے گئے تھے۔
یہ محبت، جدائی، خاموشی اور ان فیصلوں کی کہانی ہے جو اجازت کے بغیر زندگی بدل دیتے ہیں۔

Novel Jurh by Syed Khizar

مسٹری انسان کو کتا بنا دیتی ہے۔
ایرج جاوید ایک گرافک ڈیزائنر ہے۔ اُسکی زندگی نے اُسکے اپنے بھائی، سعد کے مرنے کے بعد ایک نیا آغاز کیا ہے۔ ایرج اپنی زندگی کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ خوش رہنے کی کوشش میں ہے۔ اسکا دل بہت چیزوں نے، بہت سے لوگوں نے توڑا ہے، مگر سب سے زیادہ اُسکے اپنے کزن ارحم نے۔ وہ خود کو heal کرنے میں لگی ہے، مگر پھر ایک شام اسکی آنکھوں کے سامنے ایک ایسا حادثہ پیش آتا ہے کہ اُسکی زندگی مکمل اُلٹ جاتی ہے۔
ارمغان علی ایک بہترین فٹبال اسٹرائیکر ہے۔ مگر اُسکی زندگی اندر باہر سے مکمل ویران اور کھوکھلی ہے۔ ماضی کی یادوں اور حال کے واقعات میں مبتلا ارمغان اپنی زندگی سے نفرت کرتا ہے۔ مگر اپنی زندگی سے زیادہ نفرت وہ اُس پر اسرار گھڑی سے کرتا ہے جسکا اسکی زندگی پر بہت گہرا اثر ہے۔
سنہری گھڑی ان کرداروں کو ایک قفسِ تکون میں قید کر چکی ہے، اور یہی گھڑی ان کے سامنے ایک دوسرے کے ایسے پوشیدہ رازوں کو عیاں کرنے جارہی ہے جو اُن تینوں کو جرح شدہ بسمل بنادے گا۔ اور اب کی بار یہ جرح مرہم سے بھی مندمل نہ ہو پائے گا۔
جرح کہانی ہے ایسے کرداروں کی جو اپنے سکون کے لیے ایسے حیوان بن جانے کے قابل ہیں، کہ دوسروں کے زخم کریدنا ان کی ہوس بن جاتا ہے۔ یہ کہانی ہے درد سے اطمینان پانے والوں کی۔ یہ کہانی ہے خون کے پیاسوں کی۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے سچ کی جس نے دنیا کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا!
1 388 389 390 603