یہ کہانی دو کزنز کی ہے جو ایک”معصوم” اور “پاکیزہ” دوسری اتنی ہی چالاک اور “نڈر”ہے ۔۔۔اپنا سارا “گناہ” اپنی کزن پہ ڈال کر خود “پر سکون” ہو جاتی ہے مگر “مکافات عمل” ایک “اٹل” حقیقت ہے ۔۔۔
یہ کہانی ہے عبیر زمان اور ارھاب سکندر کی اس کہانی کا سب سے خوبصورت کردار ہے ولی ارھاب سکندر ، جو کہ ایک معصوم پیارا سا بچہ ہے،جو کہ اپنی ماں کی محبت سے محروم تھا پر عبیر اور ارھاب کو ملا کر وہ اپنی ماں ڈھونڈ لیتا ہے ۔۔۔
عبیر تھوڑی ناسمجھ اور لا اوبالی سی لڑکی ہے پر دل کی اتنی ہی اچھی اور اپنے دل کے ہاتھوں وہ اکثر زندگی میں دھوکے کھاتی ہے۔۔۔۔
ارھاب سکندر ایک سمجھدار اور سلجھا ہوا شخص ہے جو اپنی عقل سے ہمیشہ عبیر کو بچا لیتا ہے ۔۔۔۔
دل کی گرہ لاہور پاکستان میں رہنے والے ایک ایسے گھرانے کی کہانی ہے جہاں صرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوتیں ہیں ۔۔۔ دکھ کیا ہوتے ہیں کسی کو پتا ہی نہیں ہوتا ۔۔۔ پھر اس گھر کے بیٹے رحمان احمد کی بیوی اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر خالق حیقیقی سے جا ملتی ہے اور گھر تقریبا بکھر سا جاتا ہے ۔۔۔ رحمان احمد کی والدہ فائقہ اس کی شادی ایک ایسی لڑکی سے کرواتی ہے جو بہت غریب گھر کی ہونے کے ساتھ بیوہ اور ایک بچے (امن) کی ماں ہوتی ہے۔ امن کو رحمان احمد کی فیملی قبول نہیں کر پاتی اور اس وجہ سے شائستہ اور امن کو زندگی گزارنے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔۔۔ اس ناول میں ایک بات اور دکھائی دے گی کہ آپ کیکر کا بیج لگا کر گلاب کی تمنا کرو تو یہ سراسر ناممکن ہے..