Novels

Moama e Qatal Part 3 by Minza Hassan

ضمیر کا بوجھ موت کی سنگینی سے کہیں بڑھ کر ہے، روح کا جسم سے انقطاع سہل ہے، مگر ہر روز جسم کے قفس میں اذیت کی تڑپ سہنا بدترین عذاب۔۔ خاموش عشق، چھپے راز اور جان سوز جنون… تین دل، ایک محمل، ایک طوفانِ انتقام۔۔
رات کی سیاہی میں ایک چیخ گونجی، قتل کی چیخ پھر گویا سب تھم سا گیا۔۔ثبوت مٹ چکے تھے، گواہ غائب تھے، اور قاتل کی پرچھائیاں ظلمت کے گہرے پردوں میں تحلیل ہو چکی تھی۔۔ یکدم چاند کی زرد روشنی میں خون کا ایک قطرہ چمکا۔۔ایک ہلکی سرسراہٹ نے اس بھید کی گرہ کھولنی چاہی اور بس۔ گلی کے سائے طویل ہو گئے، ہوا میں سرگوشیاں گھلنے لگیں، اور ہر دروازے کے پس پشت الجھنوں نے پناہ لے لی۔ قاتل کون تھا؟ مقتول کی حقیقت کیا تھی؟ یہ صرف ایک قتل نا تھا… یہ ایک ایسا معمہ تھا جس کی ہر تعبیر میں ایک نیا راز پنہاں تھا اس رات ایک کہانی کا آغاز ہوا جو کئی زندگیوں کو ہلا کر رکھ دینے والی تھی۔۔معمہ قتل کی کہانی۔۔۔

Modern Firoun

یہ کہانی  ایک دوشیزہ کے  بارے میں ہے جس کی زندگی پہ لوگوں کے منفی رویے بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں، جو کہ اپنی زندگی میں موجود حقیقت کو قبول نہیں کر پاتی،وہ اصل زندگی سے فرار چاہتی ہے۔ اسے لگتا ہے جیسے  آج بھی دنیا میں فرعونیت قائم ہے،  اور وہ اس فرعونیت کی گرفت میں آ چکی ہے۔ وہ اس فرعونیت سے نجات کے لیے مسیحا  ٰ کی آمد کا انتطار کر رہی ہے۔ اور وہ اپنی زندگی کو فیری ٹیلز کی زندگی کی طرح گزار نا چاہتی ہے۔ پھر اس کی زندگی میں سبز آنکھوں والےایک شخص کی آمد ہوتی ہے، تو سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ کیا وہ شخص اسے حقیقی زندگی کی جانب لا پائے گا، کیا وہ شخص اسے  حقیقت پسند بنا پائے گا۔ کیا وہ اسے سکون کی جانب لا پائے گا۔

Mohabbat

ایک چھوٹی سی کوشش ہے جس میں، میں نے اللہ کی محبت کے بارے میں بتانے کی کوشش کی ہے قرآن حدیث کی مدد کے ساتھ اس امید اور نیت کے ساتھ کہ یہ آپکو، مجھے اور ہر اس شخص کو جو یہ پڑھے اللہ کے قربت کرنے میں مدد دے، اللہ کی محبت ہمارے دلوں میں مزید بڑھے۔

Mohabbat

یہ وہ کہانی ہے جس میں،میں نے اپنی نظروں کے سامنے ایک لڑکی کو ٹوٹ کر بکھرتے دیکھا ہے۔میں نے ایسے لوگوں کو زہر اگلتے الفاظ سن کر ریزہ ریزہ ہوتے دیکھا ہے۔وہ اس مصیبت و غم سے گزر رہی تھی جس میں اس کا کوئی ہاتھ نہ تھا۔وہ بےقصور ہو کر بھی قصوروار کہلائی گئ۔ایک شخص کے دباؤ میں آکر وہ ایک غلط کام تو کر بیٹھی تھی جس کا خمیازہ وہ اس کے ساتھ خود بھی بھگت رہی تھی۔یہ کہانی اس لڑکی کی ہے جس نے رنج کا سفر طے کرتے ہوۓ محبت کی منزل کو پا لیا۔
یہ کہانی ہے اس لڑکے کی جو ایک لڑکی کی محبت میں اپنے خاندان اور معاشرے سے لڑ گیا تھا۔ہاں یہ وہی شخص تھا جس کی وجہ سے وہ ہر غم میں مبتلا رہی تھی لیکن یہی وہ شخص تھا جس کی وجہ سے اس نے “محبت” لفظ کے معنوں کو جان لیا۔محبت تو سب کرتے ہیں لیکن اس کا حق کوئی کوئی ہی ادا کر پاتا ہے۔یہ کہانی ہے ایمن اور حدید کی!
1 348 349 350 595