“سیاهِ منصف” جرم، انصاف اور انسانی نفسیات کی ایک کہانی ہے۔ جبرئیل راؤ، ایک ذہین مگر پریشان ڈیٹیکٹیو، اپنی شناخت کے رازوں اور ماضی کے سائے سے لڑ رہا ہے۔
کیا وہ انصاف کا علم بلند کرے گا یا خود اندھیرے کا شکار ہو جائے گا؟
یہ ناول آپ کو حیرت، سازش اور جذبات کی دنیا میں لے جائے گا۔
سیاہ نگری کہانی ہے ایسے کردار کی جو پراسرار ہے۔ کائنات کے چھپے رازوں کو تلاش کرنے کی۔ ایسے میں کیا ہوگا اس کا مقدر؟
کامیاب ہوگا یا پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ تو وقت بتائے گا۔
“سیاہی کا بوجھ” ایک لکھاری ارحم کی کہانی ہے جو پانچ سال بعد قلم اُٹھانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اس کے ماضی کے راز اور ایک پراسرار خط اس کا پیچھا کرتے ہیں۔ کئی سوالات اُسے اپنی تقدیر کا سامنا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ کیا وہ اپنے اندر کے بوجھ کو کم کر پائے گا، یا یہ سچ ہمیشہ اس کے پیچھے رہے گا؟
یہ کہانی ہے عروج سے زوال کی
محبت سے بے وفائی کی، زندگی اور موت کی
سب پا لینے کے لالچ اور دولت کی حوس کی
کسی کی بے بسی کی تو کسی کی بے حسی کی
محبت کی خاطر سب سے لڑ جانے کی
اور اپنی ہی محبت کو اپنے ہاتھوں سے قتل کر دینے کی۔۔۔