یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جسکو اغوا کر کے دس سال کے لیے اس کے اپنوں سے جدا کر دیا جاتا ہے‘ یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو اپنے وطن کی محبت میں اپنوں سے ہمیشہ کے لیے دور جانے کی ہمت رکھتا ہے.یہ کہانی ہے پریشے اور ذیشان کی‘ علی اور ایشا کی‘ سالار اور یمنہ کی‘ نیلم اور سارہ کی. یہ کہانی ہے غازی کی
کہانی ہے کرداروں کی محبتوں نفرتوں اور محرومیوں کے سفر کی،صحیح غلط سے مبرّا فیصلوں کی،کہانی ہے کچھ قیمتی کھو دینے کی اور یہ کہانی ہے اس بات کی دلیل کے رشتوں کو اگر ان کے حصے کا وقت اور محبت نہ ملیں تو خسارے بے انتہا کے ہوجاتے ہیں۔مرکشی کردار کی زبانی ہے یہ بیانی کہانی۔
بدلے کی بھڑکتی چنگاریوں میں کون کیا کھوتا ہے اور کیا پاتا ہے؟۔۔اس ناول میں آپکو وہ کردار ملے گے جو ہمارے اردگرد پائے جاتے ہیں لیکن ہم انھیں دیکھ نہیں پاتے یا دیکھ کر بھی انجان بن جاتے ہیں۔۔بھروسے اور یقین کے سفر کی داستان۔۔نفرتوں کو محبتوں میں بدلنے کی داستان۔۔پتھر دل کو موم کر دینے کی داستان .
آزمائشوں کے شوریدہ طوفانوں میں ڈولتی محبت کی ناؤ جو بدگمانی اور سازش کی تیز لہروں سے لڑکھڑاتی دکھوں کے گہرے پانیوں میں غوطے کھاتی عشق کے جزیرے پہ اترتی ہے۔۔۔ تاحدہ نگاہ چھائی مشکبار جذبوں کی ہریالی جن کے بل کھاتے رستوں پہ لوگ ملتے بچھڑتے اپنی شناخت پاتے ہیں۔۔۔ جزیرے کے بیچوں بیچ شہر آباد ہے “شہر جاناں، جس میں اہلِ دل لوگ اپنے مسکن میں بسے محبت کے گیت گاتے عشق کی معراج کو چھوتے ہیں اور آنے والے بنجراؤں کےلیے بانہیں وا کردیتے ہیں آؤ “کہ آباد شہرِ جاناں ہو”۔۔
میں نے اسے دعاؤں میں مانگا ہے, سچی اور پاکیزہ محبت کی ہے ہمیشہ…..محبت میں صدق اور پاکیزگی نہ ہو تو محبت کبھی نہیں ملتی اور اگر آپکے رب کی مدد آپکے ساتھ نہ ہو تو آپ کچھ بھی کرلیں آپکو محبت نہیں ملتی
صبر اور ایثار کی عشق و محبت کی، انتقام کی یہ کہانی ہے ،ع ش ق کی یہ عشق کی انتہا کی ۔عشق کی آگ میں جلتے بھجتے دلوں کی رمنا ،لامیہ ،منتہی ،زیمل عرشیہ ، عارض،عدن آبان ،احناف صفوان کی ۔
یہ وہ کہانی ہے جس میں،میں نے اپنی نظروں کے سامنے ایک لڑکی کو ٹوٹ کر بکھرتے دیکھا ہے۔میں نے ایسے لوگوں کو زہر اگلتے الفاظ سن کر ریزہ ریزہ ہوتے دیکھا ہے۔وہ اس مصیبت و غم سے گزر رہی تھی جس میں اس کا کوئی ہاتھ نہ تھا۔وہ بےقصور ہو کر بھی قصوروار کہلائی گئ۔ایک شخص کے دباؤ میں آکر وہ ایک غلط کام تو کر بیٹھی تھی جس کا خمیازہ وہ اس کے ساتھ خود بھی بھگت رہی تھی۔یہ کہانی اس لڑکی کی ہے جس نے رنج کا سفر طے کرتے ہوۓ محبت کی منزل کو پا لیا۔
یہ کہانی ہے اس لڑکے کی جو ایک لڑکی کی محبت میں اپنے خاندان اور معاشرے سے لڑ گیا تھا۔ہاں یہ وہی شخص تھا جس کی وجہ سے وہ ہر غم میں مبتلا رہی تھی لیکن یہی وہ شخص تھا جس کی وجہ سے اس نے “محبت” لفظ کے معنوں کو جان لیا۔محبت تو سب کرتے ہیں لیکن اس کا حق کوئی کوئی ہی ادا کر پاتا ہے۔یہ کہانی ہے ایمن اور حدید کی!
یہ کہانی ہے دل میں چھپی محبت پر سے نفرت کی چادر اتارنے کی،حسد کے تناور درخت کو کاٹنے کی۔یہ کہانی ہے دو لوگوں کی ایک دوسرے سے آشنا ہونے کی۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہانی ہے دوستی کی،پانچ لڑکیوں کی جنہوں نے دوستی کا حق باخوبی ادا کیا ہے۔زارون کا دبیسا کے لیے عشق اور عالیان کی حفصہ کے لیے پاگل پن کی۔